۔۔۔ یکسانیت کے بجائے تفریق کا فروغ ہو گیا۔ وژن سے لے کر اس کے عملی نفاذ تک ، اتنے تفرقے آ گئے کہ یکساں تو الگ اب قومی نصاب بھی چل گیا تو بڑی بات ہے۔
۔۔۔ بہتی گنگا میں ہر کوئی ہاتھ دھوئے جا رہا ہے۔ معیار کس بَلا کا نام ہے، کچھ سمجھ نہیں پا رہے۔ ۔۔
۔۔۔ کھلم کھلا بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اور یہ ان بولیوں کا خراج طلبہ کے والدین کی جیبوں سے پورا کیا جائے گا۔
برسبیلِ تذکرہ: 'قومی نصاب' ہمیشہ سے ہی یکساں ہوتا ہے اور ہمارا بھی یکساں ہی تھا۔ اگر کبھی کسی کو اسے دیکھنے یا اس کا بغور مطالعہ کرنے کا موقع ملا ہو تو وہ اس بات کی تائید کرے گا۔
سو ایک طویل عرصے کے بعد واپسی ہوئی بھی تو کس صورت میں۔ دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کی دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ اور کیا ترقی یافتہ و ترقی پذیر، ہر ملک اس عفریت کا سامنا کرتے ہوئے یکساں مشکلات کا شکار ہے۔
بات پاکستان کی ہو تو معلوم نہیں اسے حالات کی ستم ظریفی کہنا چاہیے، ارباب اختیار کی نااہلی، عوام کی غیر سنجیدگی یا کچھ اور۔ اس وقت پوری قوم کا ذہن ماؤف ہے سو اس تحقیق کو کسی اور وقت کے لیے رکھ چھوڑتے ہیں۔
میں یہاں ایک عام پاکستانی شہری کی روزمرہ کے احساسات شامل کرنے کی کوشش کروں گی۔
وزارتِ منصوبہ بندی، قومی منصوبہ بندی کمیشن اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ میں کتنے دنوں سے اس چیز کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ کاش کوئی سمجھا دے۔
دس دن کی تاخیر سے سہی سالِ نو مبارک ہو سب کو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی مشکلات آسان فرمائے۔ آمین ان دنوں مصروفیت اور بیزاری نے اس بری طرح گھیر رکھا تھا کہ کچھ بھی لکھنے کا موڈ نہیں بنا۔ابھی بھی ایسے ہی حالات ہیں۔ خیر۔۔ آج دن میں ایک بات علم میں آئی کہ عمر چھپانے کے معاملے میں تو خواتین مشہور ہیں لیکن مرد حضرات بھی کم نہیں یا پھر کسی کسی بھائی/انکل کے پاس کوئی جادو کی چھڑی ہوتی ہے جو عمرِ عزیز کو فی آٹھ/دس سال محض 24 مہینے اضافے کا اجازت دیتی ہے :dntelme ۔ کوئی ہمیں بھی یہ نسخہ بتا دے پلیز۔ :daydream
دوسری بات یہ کہ انکل لطیف کھوسہ پنجاب کے گورنر بن گئے ہیں :humm ۔ کائرہ انکل ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اب آپ اپنی شیروانی واپس الماری میں لٹکا دیں۔ :funny
آج صبح سے سوئی گیس کی مکمل لوڈ شیڈنگ ہے ہماری طرف۔ سردی کی وجہ سے الفاظ جم گئے ہیں۔ جلد ہی پگھلا کر گیلانی انکل کی شان میں قصیدہ لکھنا ہے۔ :bus
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کےتحت منعقدہ انڈر گریجویٹ ایڈمیشن کےلئے داخلہ ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ 24 ستمبر کو لگائی جانی تھی۔ 24 سمتبر سارا دن انتظار کے بعد طلباء کو معلوم ہوتا ہے کہ میرٹ لسٹ رات آٹھ بجے لگا دی جائے گی اور ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر دی جائے گی۔ شام سات سے رات دس بجے تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ ڈاؤن رہتی ہے۔ دس سے 25 ستمبر رات دو بجے تک میرٹ لسٹ کی کوئی خبر نہیں اور اس کے بعد سے (26 ستمبر رات ایک بجے تک) ویب سائٹ ڈاؤن ہی ہے ماشاءاللہ۔ :-s
تین چار سال پہلے پنجاب یونیورسٹی لاہور کی ویب سائٹ پر اکثر فیکلٹیز/ڈیپارٹمنٹس کے تعارف میں ‘will be updated soon’ لکھا ملتا تھا۔ آج بھی یہی حالات ہیں۔ مستقل مزاجی ہو تو ایسی ہو۔ :clap
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو اے میرے وطن، اے میرے وطن! اے پاک چمن، اے پاک چمن! اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
جانا ہے ہمیں وقت کی رفتار سے آگے سورج کی کرن ہم سے نہ پہلے کبھی جاگے قُوت کے اخُوت کے جو مضبوط ہوں دھاگے ٹوٹے نہ کبھی عزم نہ ہمت کبھی کم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو اے میرے وطن، اے میرے وطن! اے پاک چمن، اے پاک چمن! اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
ہر ہاتھ میں اک شمع ہو اور لَو نہ ہو مدھم دن رات سفر جاری و ساری رہے پیہم ہرفرد کو ہو ذات سے یہ ملک مقدم مٹی جو کبھی مانگے دل و جاں تو بہم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم کہ جس میں کہ دم ہو اے میرے وطن، اے میرے وطن! اے پاک چمن، اے پاک چمن! اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
ہر اہلِ وطن چاہے وہ دنیا میں کہیں ہو ملت کی وہ عزت کا، حمیت کا امیں ہو اللہ پہ، نبی پہ اُسے ایمان و یقیں ہو اِس مُلکِ خُدادا پہ مولا کا کرم ہو اے میرے وطن، اے میرے وطن! اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
تصویر دیکھ کر ذہن میں بہت سے خیالات آ رہے ہیں لیکن ابھی اہم بات یہ ہے کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلی تصویر ہے جس میں زرداری انکل اپنی 'مخصوص مسکراہٹ' کے بغیر نظر آ رہے ہیں :quiet: :D ۔معلوم نہیں کیوں :hmm:
اردو ورژن:
بڑی تصویر دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔
اس تھیم کو اردواتے ہوئے سپینش زبان سے بھی اچھی خاصی واقفیت ہو گئی :D Urdu-mysimplified-11
تینوں تین کالمی ، ویجٹس ریڈی تھیمز ہیں۔ اردو پیڈ بھی شامل ہے۔ ایک دو چھوٹے چھوٹے اضافے بھی کئے ہیں۔:)
فائر فاکس پر تو سب ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔ انٹر نیٹ ایکسپلورر کی میرے ساتھ کوئی پرانی دشمنی ہے۔ کلین برائٹ کی سائڈ بار گڑ بڑ کر رہی تھی۔ دوبارہ نہیں دیکھ سکی کیونکہ میں نے اپنے کمپیوٹر سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جلا وطن کر دیا ہے کچھ دنوں کے لئے۔
غلطیاں بھی بہت ہوں گی شاید۔ اس کے لئے پیشگی معذرت۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ میں کام کروں اور کوئی غلطی نہ ہو :blush: روایت پسندی بھی کوئی چیز ہے آخر۔ اس لئے میرے حق میں دعا کریں :)
سب سے اہم بات تو رہ گئی۔ ماوراء کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ جنہوں نے بنیادی نکات بتائے۔ پھر جہانزیب کا بہت شکریہ۔ ان کے ٹیوٹوریلز نے ایک مشکل کام آسان کر دیا۔۔ اس کے علاوہ ساجد اقبال کے اردو ٹیکنالوجی بلاگ سے بھی بھرپور استعفادہ حاصل کیا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ :)
دیگر قارئین سے کہنا ہے کہ اگر کوئی تھیم قابلِ استعمال لگے تو وہ تھیم آپ کا ہوا :)
بند ہوتی آنکھوں کے ساتھ محفل سے لاگ آؤٹ کرتے ہوئے میری نظر بدتمیز کی پوسٹ پر پڑی اور پٹ سے آنکھیں پوری کھل گئیں۔ خبر ہی اتنی خوشی کی ہے۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے گم شدہ بلاگز واپس آ گئے ہیں۔ :victry
میں نے جلدی سے منظر نامہ، شب اور صریرِ خامۂ وارث کھول کر دیکھے تو سب موجود ہیں۔ روشن روشن بلاگز :smile ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے چھٹیوں پر گئے ہمسائے واپس گھر آ گئے ہوں اور بند دروازے کھل گئے ہیں۔ باقی بلاگز صبح دیکھوں گی۔ جتنی خوشی کھوئے بلاگز کے مالکان کو ہو رہی ہو گی ، ہم بھی یقیناً اتنے ہی خوش ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو :flwr
کافی سارا ڈیٹا گم ہو گیا ہے لیکن پھر بھی پلیزلکھنا نہ چھوڑیں :-(
دو دن پہلے قاسم راجا نے برمنگھم اپئرپورٹ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک سفر کیا اور پھر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ کیونکہ موصوف جلدی میں اپنے بجائے اپنی بہن کا پاسپورٹ اٹھا کر لے آئے ۔ برمنگھم ایئرپورٹ کے عملہ شاید ان سے بھی زیادہ جلدی میں تھا۔ دو جگہ پاسپورٹ چیک کیا گیا لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا کہ ان کے سامنے کھڑے مسٹر قاسم راجا کے پاسپورٹ پر ’مس‘ کیوں لکھا ہوا ہے :daydream ، نہ ہی تصویر میں کوئی فرق دکھائی دیا۔ بہرحال اسلام آباد ایئرپورٹ والے جلدی میں نہیں تھے اس لئے انہیں یہ فرق نظر آ گیا :kool اور بیچارے قاسم کو واپس گھر لوٹنا پڑا۔
مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے بلاگ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پردہ کرنا شروع کر دیا ہے شاید۔۔ کیونکہ مجھے مین پیچ پر ڈیڑھ پوسٹ کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔ جبکہ فائر فاکس میں سب کچھ اپنی جگہ پر ملتا ہے۔ بھولے بھٹکے وزیٹرز سے درخواست ہے کہ اگر ان کو بھی صرف ایک آدھ پوسٹ ہی نظر آئے تو براؤزر تبدیل کر لیں یا اسی پوسٹ کو تفصیلا دیکھنے کے لیے کلک کریں۔ اگلا صفحہ درست حالت میں ملے گا۔ پہلا صفحہ بہرحال نامکمل ہی دکھے گا۔ بلاگ گروز، آپ کی مدد کی ضرورت ہے، پلیز۔ اگر اس مسئلے کی وجہ اور حل بتا سکیں تو۔ بدلے میں آپ کے بلاگ کی ٹریفک میں ریکارڈ اضافے کی دعا کروں گی۔ :pray
تین نومبر کا دن میرے لئے خوشیاں لے کر آیا ہے۔ ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں۔ شاہد مسعود (ظاہر ہے یہ تو کہنا ہی ہے آخر کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی جو مقرر ہو گئے ہیں۔ جب وزیرِ مملکت کے برابر عہدہ مل جائے تو پی ٹی وی کے ایم ڈی کا عہدہ کس کو بھائے گا :daydream
حکومتِ پاکستان ایک خاتون کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کا سربراہ تو بنا دیتی ہےلیکن بنک سے متعلقہ معاملات میں عورت کو گواہ کے طور پر قبول نہیں کرتی۔ واہ :haha: