بند ہوتی آنکھوں کے ساتھ محفل سے لاگ آؤٹ کرتے ہوئے میری نظر بدتمیز کی پوسٹ پر پڑی اور پٹ سے آنکھیں پوری کھل گئیں۔ خبر ہی اتنی خوشی کی ہے۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے گم شدہ بلاگز واپس آ گئے ہیں۔ :victry
میں نے جلدی سے منظر نامہ، شب اور صریرِ خامۂ وارث کھول کر دیکھے تو سب موجود ہیں۔ روشن روشن بلاگز :smile ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے چھٹیوں پر گئے ہمسائے واپس گھر آ گئے ہوں اور بند دروازے کھل گئے ہیں۔ باقی بلاگز صبح دیکھوں گی۔ جتنی خوشی کھوئے بلاگز کے مالکان کو ہو رہی ہو گی ، ہم بھی یقیناً اتنے ہی خوش ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو :flwr
کافی سارا ڈیٹا گم ہو گیا ہے لیکن پھر بھی پلیزلکھنا نہ چھوڑیں :-(
محفوظات
معلومات
یہ بلاگ متلون مزاجی کا بہترین عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ بے ربط سوچوں اور باتوں کا شاہکار نمونہ ہے۔
تازہ تبصرے
- اس الجھے ریشم نے سرے تک رسائی کو ممکن بنایا ہوگا۔۔... - نین
- درست کہا۔ انڈین غیر قانونی چینلز کی بندش کے باوجود... - عمران نیر خان
- محمد احمد: یہی تو رونا ہے کہ ہم شریعت کے ایسے حصے ... - فرحت کیانی
- ویسے نیس ویٹا کا مشورہ بہرکیف مفید ہے خصوصاً نیسلے... - محمد احمد
- جب اتنے نازک اور حساس موضوعات سوشل میڈیا پر زیرِ ب... - محمد احمد
Translate
Ad Banner
دریچہ ہائے خیال
Way Out!
Monday, 12 January 2009
بلاگز کی واپسی مبارک!
فرحت کیانی
1/12/2009 09:27:00 am
14
comments


اس تحریر کو
بزمِ دوستاں,
خبریں,
خیال آرائیاں
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
14 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
جی ہاں کل سے بد تمیز صاحب دھڑا دھڑ بیک اپ ری سٹور کر رہے ہیں شائد
پوسٹ پر پوسٹ آ رہی ہے، بڑی خوشی کی بات ہے کہ کافی سارے بلاگروں کی واپسی ہو جائے گی
اردو بلاگروں کی کمیونٹی پھر سے فعال ہو جائے گی
میری طرف سے سارے اردو بلاگروں کو واپسی مبارک :party
ڈفر’s last blog post..ہونقیاں
زبردست۔۔۔
چلو جی سب کو بہت مبارک ہو :clap
عبدالقدوس’s last blog post..اردو سمائل۔۔ اردو کارڈز کی منفرد سائٹ
لگتا تو یہی ہے فرحت کے اردو ٹیک بلاگز زندہ ہو گئے ہیں، ش :D
محمد وارث’s last blog post..غزلِ داغ
چلیں جی مبارک ہو۔
یہ بہت بڑا سبق ہے کہ ہمیشہ بیک اپ بنا لینا چاہیے۔
ساجداقبال’s last blog post..Uxtheme patcher for Windows XP3
یہ خوشخبری یہاں سننے کو بھی ملی بہت خوشی ہوئی۔
دوسری بات یہ کہ یہ آپ کا بلاگ روز بروز نکھرتا جا رہا ہے، کس کی مہربانیاں ہیں ؟؟؟
ابوشامل’s last blog post..سٹی وارڈرن کاقیام ۔۔۔ریاست کے اندر ایک اور ریاست
مبارکباد جی۔
اللہ کرے اب یہ سلسلہ چلتا رہے بلکہ پھلتا رہے۔
دوست’s last blog post..اور اپگریڈ ہوگئی
واقعی یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔
سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
زین زیڈ ایف’s last blog post..محافظ قاتل بن گئے …….
سب کو اردو ٹیک بلاگز کی واپسی مبارک ہو اور جلدی سے بیک اپ بنا لیں اور ہمیشہ بنا کر رکھیں۔
محب علوی’s last blog post..بش پر جوتا حملہ
ڈفر: وہی تو۔ اگرچہ ابھی بھی تھوڑا مسئلہ باقی ہے شاید۔ لیکن وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ :)
عبدالقدوس: :) یہ بھی دعا کہ جلدی جلدی لکھنا شروع کریں۔
وارث: بلاگز کا زندگی کی طرف لوٹنا بہت مبارک ہو :) ۔ آپ لوگوں کی نئی پوسٹس بھی نظر آ رہی ہیں لیکن تبصرہ نہیں ہو پا رہا :-( ۔
ساجداقبال: میں تو ہر دوسرے دن بیک اپ لیکر اسے دیکھتی رہتی ہوں کہ سارے کا سارا موجود بھی ہے یا نہیں :D
ابو شامل: :D اردو ماسٹر، اردو ٹیکنالوجی اور جہانزیب کے بلاگز زندہ باد! :) ۔ 'ہر نئی ٹپ پر نظر' میرے بلاگ کا ماٹو بن گیا ہے چاہے وہ اس کے لئے ضروری ہو نا ہو :D
دوست: ثمَ آمین :)
زین: :)
محب علوی: بالکل۔ مجھ سے سبق لیں۔ بلاگ پر کام کی چیز نہ ہونے کے باوجود میں اکثر بیک اپ لیتی رہتی ہوں:daydream
میں پہلی بار کسی بھی بلاگ پر تبصرہ کر رہا ہوں، کیونکہ میں ابھی بلاگنگ کی دنیا میں بالکل نیا ہوں، میرا نام دانیال ابیر ہے ایک دوست نے اردو بلاگنگ کا بارے میں کچھ سمجھایا تو اس طرف چلا آیا، ماشا اللہ آپکی طرز فکر بہت اچھی ہے اور سوچ کا دائرہ کسی ایک سوچ میں قید بھی نہیں ہے
بہرحال میں نظمیں لکھتا رہا ہوں شاید سینکڑوں ہونگی اب دوست کے مشورے پر نیٹ پر لا رہا ہوں امید ہے کہ آپ جیسے صاحب ذوق لوگوں کی صحبت میں سیکھنے کا موقع ملے
دانیال ابیر حسن
دانیال ابیر’s last blog post..بے ثمر لمحہ
السلام علیکم دانیال!
بہت شکریہ اور اردو بلاگنگ میں خوش آمدید :)
اردو بلاگرز میں نیا اضافہ یقیناً خوش آئند ہے۔ اور یہ بھی بہت اچھی بات ہے کہ آپ اپنا کلام نیٹ پر لا رہے ہیں۔ :) ۔ امید ہے کہ آپ باقاعدگی سے لکھتے رہیں گے۔
بہت ہی خوشی کی خبر ہے۔ تمام اردو بلاگرز کو بہت بہت مبارک باد!
شعیب سعید شوبی’s last blog post..بچوں کے لئے دو مفید ویب سائٹس
ماوراء: بہت شکریہ ماوراء! :) استاد اچھے ہوں تو انسان کچھ نہ کچھ سیکھ ہی جاتا ہے :)
شعیب سعید شوبی: اب اللہ کرے جلدی سے رونق بحال ہو جائے اردو بلاگز کی :)