میرا شمار خوش امید لوگوں میں ہوتا ہے لیکن گزشتہ چند دنوں میں پاکستان پر مصائب کی ایک نئی لہر نے اداسی کے ساتھ ساتھ مایوسی کی طرف دھکیلنا شروع کر دیا تھا۔ قدرتی آفت اور اپنی بے حسی دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ شاید خدانخواستہ اب کچھ بھی نہیں بچے لگا لیکن کل شام سے جیسے امید کے چراغ پھر سے روشن ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ متاثرینِ سیلاب کے لئے لگائے گئے جس کیمپ سے گزرتے ہوئے مجھے کبھی دو چار لوگوں اور آٹھ دس تھیلوں کے سوا کچھ نہیں دکھائی دیتا تھا وہاں سے ہر شام 3 ٹرک امدادی سامان لیکر متاثرینِ سیلاب کی اور نکلتے ہیں۔
میں نے عمران خان کی پکار پر قوم کو پھر مدد کے لئے سامنے آتے دیکھا۔ اورمحض ایک گھنٹے میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پچھتر لاکھ روپے اکٹھے ہوتے دیکھے۔
میں نے کل شام ایدھی صاحب کو وہیل چیئر پر بیٹھے جناح سُپر اسلام آباد میں متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لئے اپیل کرتے اور اس کے جواب میں لوگوں کو اپنی جیبیں خالی کرتے دیکھا۔
اور میری آج کی صبح گزشتہ بہت سی مایوس اور بے رنگ صبحوں کی نسبت ایک بار پھر امید کے رنگ لئے ہوئے ہے۔ اگرچہ یہ رنگ اتنے چمکدار اور روشن نہیں ہیں لیکن میں اب بھی مایوس نہیں۔
نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے۔۔۔
محفوظات
معلومات
یہ بلاگ متلون مزاجی کا بہترین عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ بے ربط سوچوں اور باتوں کا شاہکار نمونہ ہے۔
تازہ تبصرے
- اس الجھے ریشم نے سرے تک رسائی کو ممکن بنایا ہوگا۔۔... - نین
- درست کہا۔ انڈین غیر قانونی چینلز کی بندش کے باوجود... - عمران نیر خان
- محمد احمد: یہی تو رونا ہے کہ ہم شریعت کے ایسے حصے ... - فرحت کیانی
- ویسے نیس ویٹا کا مشورہ بہرکیف مفید ہے خصوصاً نیسلے... - محمد احمد
- جب اتنے نازک اور حساس موضوعات سوشل میڈیا پر زیرِ ب... - محمد احمد
Translate
Ad Banner
دریچہ ہائے خیال
Way Out!
Tuesday, 24 August 2010
امید ابھی کچھ باقی ہے!
فرحت کیانی
8/24/2010 09:55:00 am
7
comments


اس تحریر کو
ادھر ادھر سے,
بےربط سوچیں,
پاکستان,
خیال آرائیاں,
سراغِ زندگی
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
7 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
خدا کرے کہ یہ حوصلہ مند افراد اپنے مقاصد کے تکمیل تک ثابت قدم رہیں۔
جزاک اللہ پڑھ کرخوشی ہوئی اللہ تعالیٰ ہمیں ایک کر دے تاکہ ہم مل کر اپنے بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں آمین
[...] پریشان کن دنوں اور خبروں کے بعد آج فرحت کیانی کی پوسٹ امید ابھی کچھ باقی ہے دیکھ کر اداسی کم ہوئی اور پوری پڑھنے کے بعد امید کی [...]
اُميد باقی جان باقی ۔ جان باقی انسان باقی ۔ انسان باقی جہان باقی
امید کی ایک شمع اس پوسٹ سے میں نے بھی جلانے کی کوشش کی ہے فرحت
محمداسد:
ثمِ آمین
خرم ابن شبیر:
:)
افتخار اجمل بھوپال:
بالکل :)
محب علوی:
بہت شکریہ محب :) ۔ ہمیں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے کی بہت ضرورت ہے۔
اسلام علیکم فرحت ،
آج آپ کی یاد آپ کے بلاگ پر لے آئی ۔۔۔
صحیح کہا آپ نے امید ابھی کچھ نہیں پوری باقی ہے جبھی تو ہم ہر مشکل ،ہر آفت ،ہر آزمائش سے نبدآزما ہو کر بھی حوصلہ نہیں ہارتے
امید