سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی جو پنہاں ہوگئیں
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگار طاق نسیاں ہو گئیں

مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم
تُو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیے!


جملہ حقوق © 2025 دریچہ | تقویت یافتہ بلاگر | بلاگر اردو سانچہ| تدوین و اردو ترجمہ
یہ ایک غیر معمولی سانحہ ہے
وطن عزیز ان دنوں کئی سانحوں سے گزر رہا ہے
لگتا ہے کہ اس رات کی صبح کافی دور ہے
یوں تو کچھ عرصے سے ہم عادی سے ہو گے ہیں ۔ کہ ایک بعد ایک سانحہ روز رونما ہو رہا ہے ۔ لیکن اس طرح کی موت سے اللہ پاک بچائے ۔۔ موت برحق ہے ۔۔۔ لیکن جس طرح خودکش حملوں کے وقت انسانی اعضا بکھرئے پڑے تھے ۔ اور اس کے بعد جانووں کی خوراک بنے ،،بس اللہ ہمارے حال پررحم کرئے مرنے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔آمین
اِنا لِللہ و اِنا اِليہ راجعون
اللہ مرنے والوں کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے
ہم 23 جولائی کو لاہور سے دبئی آئے تو اُم حبيبہ اور شازيہ رزاق نے ہميں اشياء خورد و نوش مہياء کیں تھيں ۔ کچھ وہم ھی نہ تھا کہ چند دن بعد يہ بچياں اس طرح سے ہلاک ہو جائيں گی
یا اللہ میرے سرحد کے لوگوں میرے پنجاب اور کشمیر کے لوگوں اور میرے بلوچستان اور سندھ کے لوگوں کے حال پر رحم فرما انہیں ان زمینی اور آسمانی آفات سےنجات عطافرما،آمین یا رب العالمین :pray :hrtbrkin
مجھے بھی ایک دفعہ ایئر بلو میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا ہے اور مجھے ان کا عملہ پی آئی اے کے عملے سے زیادہ خوش اخلاق اور ممدگار محسوس ہوا ہے۔ میں پچھلے سال پاکستان آئی تھی۔ اتفاق سے آتے اور جاتے دونوں بار حنا عثمان جہاز کے عملے میں شامل تھیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہانے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے خاندانوں کو صبر اور ہمت عطا فرمائے (آمین)