کہتے ہیں انسان کتنا ہی بڑا ہو جائے اس کے اندر ایک بچہ چھپا بیٹھا رہتا ہے۔ شاید اسی لیے مجھے بھی ابھی تک بچوں کی دنیا اپنی بڑوں والی دنیا سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔ بچوں کے کارٹونز، فلمیں، نظمیں اور کہانیاں میرے لئے بھی اتنی ہی کشش رکھتی ہیں جتنی میرے چھوٹو بھتیجے کے لئے :shy:
انٹرنیٹ کی دنیا میں ہمیں اردو ادب تو کافی مل جاتا ہے لیکن اس میں بچوں کا ادب آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اسی طرح اردو میں اینی میٹڈ کہانیاں اور نظمیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں :-(
البتہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال ’عذرا کی گڑیا‘ ہے۔ جو عمار اور شعیب سعید شوبی کی مشترکہ ابتدائی کاوش ہے۔ امید ہے کہ عمار اور شوبی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور جلد ہی ہمیں مزید اینی میٹڈ ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گی۔
شکریہ عمار اور شوبی۔ اور اس سلسلے کو روکنا نہیں پلیز :)
محفوظات
معلومات
یہ بلاگ متلون مزاجی کا بہترین عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ بے ربط سوچوں اور باتوں کا شاہکار نمونہ ہے۔
تازہ تبصرے
- اس الجھے ریشم نے سرے تک رسائی کو ممکن بنایا ہوگا۔۔... - نین
- درست کہا۔ انڈین غیر قانونی چینلز کی بندش کے باوجود... - عمران نیر خان
- محمد احمد: یہی تو رونا ہے کہ ہم شریعت کے ایسے حصے ... - فرحت کیانی
- ویسے نیس ویٹا کا مشورہ بہرکیف مفید ہے خصوصاً نیسلے... - محمد احمد
- جب اتنے نازک اور حساس موضوعات سوشل میڈیا پر زیرِ ب... - محمد احمد
Translate
Ad Banner
دریچہ ہائے خیال
Way Out!
Sunday, 28 December 2008
عذرا کی گڑیا
فرحت کیانی
12/28/2008 07:48:00 pm
9
comments


اس تحریر کو
خیال آرائیاں,
سرگم
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
9 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
یہ آپ نے دوبارہ پوسٹ کردیا؟؟؟؟
ویسے اس میں ایک غلطی ہے وہ یہ کہ نظم لڑکے کے لیے لکھی گئی ہے لیکن پس پردہ آواز لڑکی کی ہے :silly
عبدالقدوس’s last blog post..مٹی
بہت شکریہ فرحت، یہ کام پسند کرنے کا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلی نظم جلد از جلد پیش کی جائے۔۔۔ بس کچھ کام رہتا ہے جو مکمل ہونے میں تھوڑی دیر لگ رہی ہے۔ ویسے کیا آپ بھی اس سلسلے میں کوئی کام کرسکتی ہیں؟ :)
عبد القدوس! غلطی نوٹ کرلی گئی ہے بھائی۔۔۔ اس کی پہلے ہی نشاندہی ہوگئی تھی لیکن اس وقت کام کافی ہوچکا تھا اس لیے پہلے کام کو ایسے ہی چلنے دیا۔۔۔
عمار ابنِ ضیاء’s last blog post..بگاڑ
@عبدالقدوس:
پہلے میں نے تو پوسٹ نہیں کی تھی۔ عمار اور شوبی کے بلاگز پر دیکھا تو مجھے بھی خیال آ گیا :)
واقعی لڑکے کی آواز میں ہی ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا لیکن پہلی کوشش میں کچھ سقم تو رہ ہی جاتے ہیں۔ امید ہے اگلی بار ایسی چھوٹی لیکن اہم باتوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
@عمار :
تو پھر میرا انتظار ابھی سے شروع آپ کی اگلی پروڈکشن کے لئے :)
کیوں نہیں۔ مجھے دلی خوشی ہو گی مگر شاید میرے پاس ایسی کوئی مہارت نہیں ہے جو اس سلسلے میں مدد کر سکے :blush:
پھر بھی اگر کسی طرح بھی میں کچھ کر سکوں تو ضرور بتائیں :smile
اور بچے کے اندر بھی کیا بچہ چھپا رہتا ہے :what
ویسے عمار اور شوبی بھائی نے واقعی بہت اچھا کام کیا ہے ۔۔
زین زیڈایف’s last blog post..میرا شہر
فرحت آپ کا بے حد شکریہ کہ اس کاوش کو آپ نے پسند بھی کیا اور اسے اپنے بلاگ پر پوسٹ کر کے حوصلہ افزائی فرمائی۔ ہمارا بالکل ارادہ ایسی مزید اینی میشنز تیار کرنے کا ہے۔انشا ٔاللہ یہ سلسلہ ضرور جاری رہے گا!
عمار نے ٹھیک کہا کہ اگلی اینی میشن میں کچھ زیادہ ہی دیر ہوگئی ہے۔ میں چند بکھیڑوں میں اُلجھا ہوا تھا عمار!----- مگر اب مزید دیر نہیں کروں گا۔ بس اینی میشن مکمل کرتا ہوں پھر اردو محفل پر آگاہ کروں گا۔ سب اردو بلاگرز سے گزارش ہے کہ ہمارا ساتھ دیں۔ تعریف کے ساتھ تعمیری تنقید کا سلسلہ جاری رکھیے!۔۔۔
بڑی نوازس
شعیب سعید شوبی’s last blog post..بش کو جوتے لگائیں!
بہت اچھی کاوش ہے یہ، اردو کے لیے آپکا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا شوبی بھائی کہ آپ نے کتنی محنت سے لڑکی کی آواز میں ڈبنگ کروائی! ہاہاہا :P
آن لائن اخباری رپوٹر’s last blog post..Music can lower cholesterol in blood
@زین :
بچوں کی باتیں سن کر تو یہی لگتا ہے کہ ان کے اندر کوئی فلسفی چھپا بیٹھا ہے :)
@شعیب سعید شوبی:
شکریہ شوبی! :) آپ لوگ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں تو تعریف تو کرنی پڑے گی۔ سست روی کی فکر نہ کریں۔ چاہے زیادہ وقت لگ جائے لیکن کام ہوتا رہے :)
@آن لائن اخباری رپوٹر:
لڑکی کی آواز ڈب کرنے میں بہرحال محنت تو ہوئی ہے :)
آخر کار نئی اینی میشن ’’چوہے کا بچہ‘‘ تیار ہو گئی ہے۔ اسے میرے بلاگ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ :star
فرحت آپ سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی اس اینی میشن کو بھی دریچہ میں پوسٹ کیجئے۔ ماشا اللہ آپ کا بلاگ زیادہ پڑھا جاتا ہے۔شکریہ!: :
شعیب سعید شوبی’s last blog post..چوہے کا بچہ (متحرک نظم)