پیر ۲۱ اپریل کو سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر بغیر ٹکٹ کے ٹرین میں میں سفر کرتے ہوئے پائے گئے ۔۔۔ جب ٹکٹ چکیر نے ان سے ٹکٹ مانگا تو معلوم ہوا کہ ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچنے کی جلدی میں وہ ٹرین کا ٹکٹ لینا بھول گئے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان کے پاس ٹکٹ کا کرایہ ادا کرنے کے لیے نقد رقم بھی موجود نہیں تھی کیونکہ ٹکٹ کے ساڑھے چوپیس پاؤنڈز بھی وہ جیب میں رکھنا بھول گئے تھے۔۔۔۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ ان کے باڈی گارڈ نے کرایہ ادا کرنے کی پیشکش کی لیکن شاید ٹکٹ انسپکٹر کو بلیئر کی حالت پر رحم آ گیا اور اس نے بلاٹکٹ سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ جس پر عام لوگوں نے بعد میں احتجاج بھی کیا۔۔
غریب ٹونی بلیئر ۔۔کیا فاءدہ ہوا اتنے بڑےملک کا وزیرِاعظم رہنے کا۔۔اس سے اچھے تو ہمارے پاکستان میں سابقہ وزیر بلکہ ان وزیروں کے چپڑاسی بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔کس کی مجال ہے جو ان کو کہیں روک ٹوک سکے۔۔۔ ایک دفعہ ایک پولیس والے کو فرض شناسی کا بخار ہوا تھا اور اس نے کسی حکومتی عہدیدار کی غیر سرکاری گاڑی کو کالے شیشے ہونے کی وجہ سے صرف روکا ہی تھا کہ اسے حوالات کی ہوا کھانی پڑی اور بطورَ 'انعام' معطل بھی کیا گیا۔۔۔ یہ ٹکٹ انسپکٹر بھی اگر ہوتا ناں پاکستان میں تو مزہ آ جاتا اس کو بھی۔۔۔
محفوظات
معلومات
یہ بلاگ متلون مزاجی کا بہترین عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ بے ربط سوچوں اور باتوں کا شاہکار نمونہ ہے۔
تازہ تبصرے
- اس الجھے ریشم نے سرے تک رسائی کو ممکن بنایا ہوگا۔۔... - نین
- درست کہا۔ انڈین غیر قانونی چینلز کی بندش کے باوجود... - عمران نیر خان
- محمد احمد: یہی تو رونا ہے کہ ہم شریعت کے ایسے حصے ... - فرحت کیانی
- ویسے نیس ویٹا کا مشورہ بہرکیف مفید ہے خصوصاً نیسلے... - محمد احمد
- جب اتنے نازک اور حساس موضوعات سوشل میڈیا پر زیرِ ب... - محمد احمد
Translate
Ad Banner
دریچہ ہائے خیال
Way Out!
Wednesday, 23 April 2008
ٹونی بلیئر اور ٹرین ٹکٹ
فرحت کیانی
4/23/2008 07:37:00 pm
3
comments


اس تحریر کو
ادھر ادھر سے
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
3 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
درست فرمایا آپ نے، محترم غلط ملک میں پیدا ہو گئے۔
کون ٹکٹ چیکر یا پولیس والا؟
میرا تو یہ بھی کہنا ہے ساجد کہ ہمارے لیڈران بھی غلط ملک میں پیدا ہوئے ہیں ورنہ آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا :(
عدنان: ساجد تو کسی ایک کی بات کر رہے تھے۔۔میرا خیال ہے دونوں ہی کو پاکستان کی ہوا کھانی چاہئیے۔