Sunday 9 January 2011

بے پر کی

22 comments
دس دن کی تاخیر سے سہی سالِ نو مبارک ہو سب کو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی مشکلات آسان فرمائے۔ آمین
ان دنوں مصروفیت اور بیزاری نے اس بری طرح گھیر رکھا تھا کہ کچھ بھی لکھنے کا موڈ نہیں بنا۔ابھی بھی ایسے ہی حالات ہیں۔ خیر۔۔
آج دن میں ایک بات علم میں آئی کہ عمر چھپانے کے معاملے میں تو خواتین مشہور ہیں لیکن مرد حضرات بھی کم نہیں یا پھر کسی کسی بھائی/انکل کے پاس کوئی جادو کی چھڑی ہوتی ہے جو عمرِ عزیز کو فی آٹھ/دس سال محض 24 مہینے اضافے کا اجازت دیتی ہے :dntelme ۔ کوئی ہمیں بھی یہ نسخہ بتا دے پلیز۔ :daydream

دوسری بات یہ کہ انکل لطیف کھوسہ پنجاب کے گورنر بن گئے ہیں :humm ۔ کائرہ انکل ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اب آپ اپنی شیروانی واپس الماری میں لٹکا دیں۔ :funny

آج صبح سے سوئی گیس کی مکمل لوڈ شیڈنگ ہے ہماری طرف۔ سردی کی وجہ سے الفاظ جم گئے ہیں۔ جلد ہی پگھلا کر گیلانی انکل کی شان میں قصیدہ لکھنا ہے۔ :bus

22 comments:

  • 10 January 2011 at 10:44

    بی بی ۔ نيا سال آئے ايک ماہ سے کچھ دن اُوپر ہو گئے ۔ اوہ ۔ آپ شمسی سال کی بات کر رہی ہيں ۔ معافی ۔ ميں اُردو ميڈيم سکول کا پڑھا ہوا ہوں ۔ چليں مبارک قبول کر ليتے ہيں دو دو سہی

    مصروفيت تو صحت کی نشانی ہے مگر بيزاری بيماری کی ۔ يہ دو تلواريں آپ ايک نيام ميں کيسے رکھ ليتی ہيں ؟

    عمر چھپانا تو ہندوپاکستان ميں بائيں ہاتھ بلکہ چھُنگليا کا کھيل ہے ۔ ميں نے بچوں کی عمريں درست لکھوائيں تو لوگوں نے مجھے بيوقوف کہا ۔ نُسخہ آسان ہے ۔ کميٹی ميں کچھ مال لگايئے اور حلف نامہ دے کر اپنا نيا برتھ سرٹيفيکيٹ بنوايئے اس ميں جو چاہے تاريخ پيدائش لکھوا ليجئے ۔ پھر اس کی بنياد پر نيا کمپيوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوايئے ۔ نُسخے بہ معلوم ہيں گو استعمال نہيں کئے کہ گناہ لازم آتا ہے

    کائرہ تو کسی کھاتے ميں نہ تھا آپ نے خوامخوا اپنی ہمدردی ضائع کر دی ۔ آپ کی ہمدردی کا مستحق تو بابر اعوان تھا جس کی اب زبان ہی بند ہو گی ہے ورنہ دن ميں دو تين بار نواز شريف کو کوسنہ نہ سنا دے تو اس کا کھانا ہضم نہ ہوتا تھا

    سوئی گيس کے سلسلہ ميں ميری ہمدردی اور دعائيں آپ کے ساتھ ہيں ۔ سُنا ہے کہ کراچی جا کر اس سے بچا جا سکتا ہے

    گيلانی پر قصيدہ نہيں مرثيہ لکھنے کی ضرورت ہے

  • 10 January 2011 at 18:36

    السلام علیکم ، کیسی ہیں فرحت ؟ :coffee سے لطف اندوز ہوں اور سردی کے مزے لے لیں صحیح سے :smile

    روزمرہ زندگی کا مشاہدہ بتاتا ہے کہ مرد زیادہ "ایج کانشس" ہوتے ہیں تاہم الزام زیادہ "فیمیلز" کو دیا جاتا ہے ۔

  • 10 January 2011 at 18:39

    اور ہاں ، میں آپ سے کہا تھا ناں کہ آپ کی بہن کو ڈھونڈ نکالنا ہے سو ڈھونڈ لیا :smile

  • 11 January 2011 at 11:09

    دس دن کی تاخیر سے خیر مبارک

    اور انکل اجمل کی بات سے متفق ہوں کہ کائرہ کے لیے تو ہمدردی بیکار ہی کی ، بابر اعوان کی ریاضتیں رنگ نہ لا سکی۔

    ویسے ابھی لطیف کھوسہ کے گورنر بننے میں آپ کے انکل گیلانی ہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور اس سے پہلے کہ وہ کچھ اور کریں‌ ایک عدد قصیدہ لکھ ہی ڈالیں۔

  • 11 January 2011 at 11:11

    اچھا لکھا ہے آپ نے۔ باقی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی فوری طور پر ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے۔ کوئی حد ہوتی ہے گلچھرے اڑانے کی بھی۔

  • 11 January 2011 at 12:45
    فرحت کیانی :

    جی انکل شمسی سال کی مبارکباد دی تھی۔
    بس دونوں تلواریں خود ہی ایک نیام میں گزارہ کر لیتی ہیں۔ مصروفیت تو ایسی ہے کہ لگتا ہے زندگی ختم ہو جائے گی مصروفیت سے پیچھا نہیں چُھوٹے گا اور بیزاری اس لئے کہ آہستہ آہستہ زندگی اور لوگوں کے بارے میں تجربات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور دل و ذہن دونوں۔۔ محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی کی گردان کرتے رہتے ہیں۔
    یہ تو مزے کی بات ہوئی۔ بندہ تمام عمر بڑا ہی نہ ہو۔ لیکن کچھ لوگ کاغذات تک بات ہی نہیں جانے دیتے۔ زبانی بھی خود کو انتہائی کم عمر ظاہر کرتے رہتے ہیں چاہے اس دوران ان سے دس سال چھوٹے ان سے دس سال بڑے ہی کیوں نہ ہو جائیں :D
    بابر اعوان سے تو ہمدردی کرنے کا بھی دل نہیں چاہتا۔ :-s
    کراچی شاید واحد ایسا شہر ہے جہاں جانے کا مجھے بالکل بھی شوق نہیں تھا (کراچی والوں سے معذرت کے ساتھ) ۔۔ لیکن شگفتہ اور اب سوئی گیس کی وجہ سے لگتا ہے کراچی جانا ہی پڑے گا چاہے چند دن کے لئے ہی سہی۔

  • 11 January 2011 at 12:50
    فرحت کیانی :



    شگفتہ: السلام علیکم ، کیسی ہیں فرحت ؟ سے لطف اندوز ہوں اور سردی کے مزے لے لیں صحیح سے
    روزمرہ زندگی کا مشاہدہ بتاتا ہے کہ مرد زیادہ “ایج کانشس” ہوتے ہیںتاہم الزام زیادہ “فیمیلز” کو دیا جاتا ہے ۔  



    ہے ناں۔ یعنی ایک بار پھر 'ہمارے خیالات بہت ملتے ہیں' شگفتہ :kool




    محب علوی: دس دن کی تاخیر سے خیر مبارکاور انکل اجمل کی بات سے متفق ہوں کہ کائرہ کے لیے تو ہمدردی بیکار ہی کی ، بابر اعوان کی ریاضتیں رنگ نہ لا سکی۔ویسے ابھی لطیف کھوسہ کے گورنر بننے میں آپ کے انکل گیلانی ہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور اس سے پہلے کہ وہ کچھ اور کریں‌ ایک عدد قصیدہ لکھ ہی ڈالیں۔  



    بہت شکریہ۔ :)
    اچھا اب انکل گیلانی کیدو بھی بن گئے :wha
    قصیدہ لکھنا ہے کب سے سوچ رہی ہوں لیکن بندہ میرے جیسا نالائق بھی نہ ہو۔ الفاظ بھی سمجھ نہیں آتے لکھنے کے لئے :hmm:




    احمد عرفان شفقت: اچھا لکھا ہے آپ نے۔ باقی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی فوری طور پر ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے۔ کوئی حد ہوتی ہے گلچھرے اڑانے کی بھی۔  



    بہت شکریہ احمد۔ :)
    لیکن سی این جی پر پابندی لگے گی بھی تو ہم عوام پر ہی لگے گی۔۔بڑوں کی گاڑیاں تو چالو رہیں گی :confused

  • 11 January 2011 at 12:56
    فرحت کیانی :

    :victry واؤ۔ ڈھونڈ لی۔ مجھے بھی بتائیے کہاں ہے میری نادیدہ ہمشیر :humm

  • 13 January 2011 at 16:46
    عبداللہ :

    بی بی آپ کراچی پر یہ مہربانی نہ ہی کریں تو بہتر ہےکہ کراچی کو بھی کوئی شوق نہیں کہ سارے ایلے میلے وہاں آئیں،پہلے ہی اسے اوور لوڈڈ کردیا ہے ناشکرے لوگوں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • 14 January 2011 at 08:19
    فرحت کیانی :

    ارے اتنا غصہ برادر۔ میں نے آپ کو تو کچھ نہیں کہا اور نہ ہی کراچی کو کچھ کہا۔ میرا وطن ہے اور میرا شہر ہے۔ نہ مجھے آنے کے لئے کسی کے دعوت نامے کی ضرورت ہے اور نہ نہ آنے کے لئے کسی کی ہدایت چاہئیے۔
    عبداللہ کبھی بھی کسی کی بات کو سرسری پڑھ کر اس کا کونٹیکسٹ جانے بغیر اپنی رائے نہیں دیا کرتے اور نہ ہی غصے میں آتے ہیں۔ کول ڈاؤن بھائی۔ آپ کی دلآزاری ہوئی ہے تو میری معذرت قبول کریں گو میری کسی بھی بات کا مطلب آپ سمیت کسی کو بھی غصہ دلانا نہیں تھا۔

  • 22 January 2011 at 11:13

    فرحت ، عبداللہ بھائی کی بات پر دھیان نہیں کرنے کا :smile

    عبداللہ بھائی ، کیا ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ اس طرح بات کرتے ہیں کیا !!! :123

    اب آپ کان پکڑیں رہیں تب تک جب تک فرحت کی اور میری ملاقات ہو نہیں جاتی

  • 25 January 2011 at 08:41

    اور اب اس ملاقات کا کچھ احوال بھی بیان ہو جائے فرحت بٹیا۔

  • 25 January 2011 at 18:21
    فرحت کیانی :

    اب عبداللہ کے کان چھڑوا دیں شگفتہ۔ تھک گئے ہوں گے :D

  • 25 January 2011 at 18:23
    فرحت کیانی :

    آپ کو کیسے معلوم ہوا سعود؟ :qstn کہیں صاحبِ کرامات بابا جی کی شاگردی تو اختیار نہیں کر لی؟ :humm

  • 27 January 2011 at 01:14

    اتفاق سے ہم آپ کے بھی بھیا ہیں اور شگفتہ بٹیا کے بھی۔ لہٰذا یہ کوئی ایسی بات تو نہیں ہو سکتی جو ہم سے چھپی رہے۔ اور اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ ایک تندرست سی پوسٹ اس ملاقات کے حوالے سے آپ پر لازم آتی ہے۔

  • 27 January 2011 at 09:46

    فرحت اب تو لازم ہو گیا ہے ملاقات کا احوال لکھنا.

  • 27 January 2011 at 22:27
    امید :

    اٹھائیس دن کی تاخیر سے سہی ۔۔فرحت سال نو مبارک ۔۔۔۔

  • 29 January 2011 at 23:48
    عبداللہ :

    فرحت اور شگفتہ میں نے جو کہا اس پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ وہ سچ تھا!
    اور میں بلاوجہ کان نہیں پکڑا کرتا البتہ کان پکڑوانے میں خاصا ماہر ہوں :victry :thnko

  • 31 January 2011 at 17:51
    فرحت کیانی :

    :) جی بالکل سعود۔ آپ کی فرمائش انشاءاللہ جلد پوری کی جائے گی۔ وعدہ رہا

  • 31 January 2011 at 17:51
    فرحت کیانی :

    بالکل درست کہا عبداللہ۔ شرمندہ ہونے کی کوئی بات تھی بھی نہیں۔۔۔

  • 31 January 2011 at 17:54
    فرحت کیانی :



    محب علوی: فرحت اب تو لازم ہو گیا ہے ملاقات کا احوال لکھنا.  

    (Quote)


    بالکل۔ کوشش ہو گہ کہ جلدی کچھ لکھ سکوں۔




    امید: اٹھائیس دن کی تاخیر سے سہی ۔۔فرحت سال نو مبارک ۔۔۔۔  

    (Quote)

    واہ۔ امید۔ چشمِ ما روشن دلِ ماشاد۔ اسی بہانے آپ آئیں تو :)

  • 5 February 2011 at 18:14
    امید :

    ایسے نہ کہیں فرحت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کا بلاگ باقاعدگی سے زیر مطالعہ رہتا ہے بس لکھتی نہیں ہوں

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔