Monday 31 January 2011

شگفتہ کے نام!

9 comments
اداس لوگوں کی بستیوں میں
وہ تتلیوں کی تلاش کرتی
وہ ایک لڑکی
وہ عام چہرہ
وہ کالی آنکھیں
جو کرتی رہتی ہزار باتیں
مزاج سادہ وہ دل کی اچھی
وہ ایک لڑکی

وہ محبتوں کا نصاب جانے
وہ جانتی ہے عہد نبھانے
وہ اچھی دوست وہ اچھی ساتھی
وہ ایک لڑکی

وہ جھوٹے لوگوں کو سچا سمجھے
وہ ساری دنیا کو اچھا سمجھے
وہ کتنی سادہ
وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی

پچھلے ہفتے شگفتہ سے ملاقات ہوئی اور تب سے ابھی تک میں اس سوچ میں رہی کہ ان کے شایانِ شان کچھ لکھ سکوں۔ لیکن :( مصروفیت اس قدر ہے کہ لگتا ہے یہ کام قسطوں میں مکمل ہو گا۔ سو پہلی قسط حاضر ہے شگفتہ۔
میں نے آپکو بالکل ایسا ہی پایا جو یہاں لکھا ہے۔
ہاں کنجوسی تو آپ پر ختم ہے۔ میرے سامنے میری تعریف نہیں کی حالانکہ میں نے پوری کوشش کی کہلوانے کی۔ :huh
شگفتہ واقعی اسمِ بامسمیٰ ہیں۔ جس مشکل سے آپ مجھے ملنے آئیں میں واقعی دل سے ممنون و شکر گزار ہوں۔

خوش رہیں شگفتہ۔
اگلی قسط جلد ہی ریلیز ہو گی۔ اگر سب مل کر میرے لئے دعا کریں۔ مصروفیت اس قدر ہے کہ اوبامہ انکل بھی دوسرے نمبر پر آئیں میرے مقابلے میں۔ :confused

9 comments:

  • 31 January 2011 at 18:17

    بہت خوب،

    بہت اچھی ترجمانی ہے میں نے یوں تو شگفتہ صاحبہ کو بہت کم پڑھا ہے لیکن جتنا بھی پڑھا ہے اُس کا بھرپور تاثر آپ کی نظم میں ملتا ہے۔

    یقیناً آپ اچھے ہوں تو آپ کو سب ہی اچھے نظر آتے ہیں۔ یہ نظم بھی اس حقیقت کی عکاس ہے۔

    خوش رہیے۔

  • 31 January 2011 at 18:48

    ميں نے نہ آپ کو ديکھا ہے نہ شگفتہ صاحبہ کو مگر دونوں کی ايک چلتی پھرتی تصوير تصور ميں ہے ۔ اب ميں کيا تعريف کروں ؟ لوگ کہيں گے اپنی بچيوں کی تو سب ہی تعريف کرتے ہيں ۔ شگفتہ صاحبہ اور آپ ميں مين ايک فرق محسوس کيا ہے ۔ شگفتہ صاحبہ آپ سے کچھ زيادہ باہمت ہيں

  • 31 January 2011 at 18:50

    اوہ ۔ ميری انگلی دبی نہيں اور ہ لکھنے سے رہ گيا ۔ معافی معافی اور اس کی قبوليت کے طور پر "شگفتہ صاحب" کو "شگفتہ صاحبہ" کر ديجئے

  • 31 January 2011 at 23:39

    جن کا ذکر ہے اور جو ذکر خواں ہیں دونوں ہی بچیاں الحمد للہ بہت پیاری ہیں۔

  • 3 February 2011 at 02:48

    فرحت میں شگُفتہ سے مِلی بھی نہیں لیکِن جِتنا میں اپنی اِس پیاری بہن یا بیٹی کو جانتی ہُوں میرے خیال میں وُہ اِس سے بھی زیادہ بلکہ بہُت زیادہ اچھی ہے اور ہوگی آپ کو شاید کُچھ کم اندازہ ہُوا ہوگا فرحت،،،،
    بہر حال آپ بھی خُوش رہو جیتی رہو اِتنا اچھا لِکھنے پر،،،

  • 23 February 2011 at 03:12
    فمزا :

    شگفتہ ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    بہت اچھی انسان ھیں اور میری بہت اچھی بہن۔ i m proud of her

  • 27 February 2011 at 22:37
    فرحت کیانی :



    محمد احمد: بہت خوب،
    بہت اچھی ترجمانی ہے میں نے یوں تو شگفتہ صاحبہ کو بہت کم پڑھا ہے لیکن جتنا بھی پڑھا ہے اُس کا بھرپور تاثر آپ کی نظم میں ملتا ہے۔
    یقیناً آپ اچھے ہوں تو آپ کو سب ہی اچھے نظر آتے ہیں۔ یہ نظم بھی اس حقیقت کی عکاس ہے۔خوش رہیے۔  



    بہت شکریہ احمد۔ شگفتہ اس سے بھی کہیں زیادہ اچھی ہیں جتنا میں بتا پائی ہوں۔ :)



    افتخار اجمل بھوپال: ميں نے نہ آپ کو ديکھا ہے نہ شگفتہ صاحبہ کو مگر دونوں کی ايک چلتی پھرتی تصوير تصور ميں ہے ۔ اب ميں کيا تعريف کروں ؟ لوگ کہيں گے اپنی بچيوں کی تو سب ہی تعريف کرتے ہيں ۔ شگفتہ صاحبہ اور آپ ميں مين ايک فرق محسوس کيا ہے ۔ شگفتہ صاحبہ آپ سے کچھ زيادہ باہمت ہيں  



    بہت شکریہ انکل۔ آپ نے بالکل درست کہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شگفتہ میری نسبت بہت زیادہ باہمت اور حوصلے والی ہیں۔ :)




    ابن سعید: جن کا ذکر ہے اور جو ذکر خواں ہیں دونوں ہی بچیاں الحمد للہ بہت پیاری ہیں۔  



    بہت شکریہ سعود۔ آپ بھی بہت پیارے بھائی ہیں :)




    شاہدہ اکرم: فرحت میں شگُفتہ سے مِلی بھی نہیں لیکِن جِتنا میں اپنی اِس پیاری بہن یا بیٹی کو جانتی ہُوں میرے خیال میں وُہ اِس سے بھی زیادہ بلکہ بہُت زیادہ اچھی ہے اور ہوگی آپ کو شاید کُچھ کم اندازہ ہُوا ہوگا فرحت،،،،
    بہر حال آپ بھی خُوش رہو جیتی رہو اِتنا اچھا لِکھنے پر،،،  



    شاہدہ جی اس میں تو کوئی دوسری بات ہے ہی نہیں کہ شگفتہ بہت اچھی ہیں اور یقیناً اس سے کہیں زیادہ اچھی ہیں جتنا میں لکھ سکی ہوں۔ میں موضوع سے انصاف نہیں‌ کر سکی ۔ اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میں کبھی بھی ایک اچھی رائٹر نہیں رہی۔ اور الفاظ کے معاملے میں تو میں ویسے ہی کافی مفلس واقع ہوئی ہوں۔
    :)



    فمزا: شگفتہ ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    بہت اچھی انسان ھیں اور میری بہت اچھی بہن۔ i m proud of her  






    فمزا: شگفتہ ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    بہت اچھی انسان ھیں اور میری بہت اچھی بہن۔ i m proud of her  



    جی فمزا۔ ماشاءاللہ آپ کی بہن بہت اچھی انسان بھی ہیں، بہت اچھی بہن بھی اور بہت اچھی دوست بھی۔ :)

  • 14 March 2011 at 00:16

    السلام علیکم

    محمد احمد بھائی ، سعود بھائی ، اجمل انکل ، شاہدہ آپی ، فمزا ، فرحت ، آپ سب کے کلمات اور حوصلہ افزائی کے لیے بے حد شکریہ ، دلی متشکرم ۔ خوش رہیے ۔

    فرحت ، آپ سے ملاقات خوش نصیبی کی بات ہے میرے لیے ۔ اس وقت باتیں کرنے میں مجھے بالکل بھی خیال نہیں رہا ورنہ ضرور کرتی تعریف ، ویسے اچھا ہی ہوا ، اتنا کم وقت تھا کہ آدھا تو پھر تعریف میں ہی گذر جاتا :smile

    اتنا جلدی وقت گذر گیا ، فرحت آپ کو زیادہ دیر اور دنوں تک رکنا چاہیے تھا

  • 28 January 2014 at 13:58

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔