Monday 20 December 2010

سفر نصیب

18 comments
تین دن کے لئے جا رہے ہیں پشاور۔ خیر خیریت سے واپسی پر یہاں آنا ہو گا 24 دسمبر 2010ء کے بعد۔ ان تین دنوں میں اگر پشاور میں کسی دھماکے کی آواز سنائی دی تو میری خیریت کی دعا کرنا نہ بھولیں۔ اور اگر میں کم از کم دو ہفتوں تک یہاں دکھائی نہ دی تو میری مغفرت کی دعا سب پر ادھار رہی۔ :sadd:

مذاق برطرف اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ امان میں رکھے۔ بشرطِ زندگی پھر یہاں آنا ہو گا جلد ہی۔ انشاءاللہ

18 comments:

  • 20 December 2010 at 12:04

    اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

  • 20 December 2010 at 13:46
  • 20 December 2010 at 15:25

    [...] This post was mentioned on Twitter by UrduFeed. UrduFeed said: سفر نصیب http://nblo.gs/c2POG [...]

  • 20 December 2010 at 16:08
    امن ایمان :

    :123

    فرحت سفر کی تیاری مکمل ہو تو اس طرح کا مذاق نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔آپ کو بھی اور پشاور والوں کو بھی اور باقی سب کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔۔۔آمین۔

    آپ بخریت ڈھیر سارے ڈرائی فروٹس کے ساتھ ہنستی مسکراتی واپس آئیں :)

  • 20 December 2010 at 16:22

    اللہ آپ کو اور آپ کے سب اہلِ خانہ کو بخير و عافيت رکھے
    ارے بھتيجی جلدی توبہ کرو ۔ غلط بات منہ سے نہيں نکالا کرتے
    آپ کا مذاق ٹھہرا ۔ ميری نيند تو حرام کر دی نا

  • 21 December 2010 at 02:22
    حجاب :

    اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے ۔۔ واپس آ کے بتائیے گا پشاور کے چپلی کباب کھائے ہیں یا ایسے ہی واپس آگئی ہیں :)

  • 21 December 2010 at 02:24
    حجاب :

    چپلی کباب ، ٹھیک کردیں غلط لکھا گیا ۔۔

  • 21 December 2010 at 11:27

    ارے اللہ خیر کرے گا آپ تو بالکل غیر ملکیوں جیسی باتیں کر رہی ہیں جو اپنے کسی پاکستانی کولیگ کو وطن واپس جاتے دیکھ کر کرتے ہیں۔ انشاء اللہ آپ کا سفر بہت اچھا گزرے گا۔ اللہ رحم فرمائے

  • 22 December 2010 at 03:33

    فرحت کچھ دن ڈر لگے گا ۔ پھر عادی ہو جاو گی ۔ اور ہاں جمعہ کے دن گھر میں رہنا ۔۔۔۔ بازار جانے سے گرز کر و ۔۔۔ اگر گاڑی میں سفر کر رہی ہو تو جب لمبی لائن نظر آئے تب تھوڑا سا خوف محسوس ہوتا ہے ۔ کہ ابھی کچھ ہوا ۔۔۔ اتوار بازار جانے کی ہرگز ہرگز کوشش مت کرنا ۔ اور ہاں اگر کہیں ہجوم نظر ائے تو قریب سے مت گزرنا ، باقی اللہ پر چھوڑ دو ، وہی بہتر کرئے گا، انشاءاللہ

  • 23 December 2010 at 18:17

    اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)

    واپسی کی رپورٹ ضرور جلد کیجے گا کہ تسلی رہے۔

  • 27 December 2010 at 22:50
    فرحت کیانی :



    یاسر خوامخواہ جاپانی: اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین  



    دعا کے لئے بہت شکریہ :)



    احمد عرفان شفقت: اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین  



    جزاک اللہ احمد :)




    امن ایمان:
    فرحت سفر کی تیاری مکمل ہو تو اس طرح کا مذاق نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔آپ کو بھی اور پشاور والوں کو بھی اور باقی سب کو بھی اللہ تعالیٰاپنے حفظ وامان میں رکھیں۔۔۔آمین۔آپ بخریت ڈھیر سارے ڈرائی فروٹس کے ساتھ ہنستی مسکراتی واپس آئیں   



    ارے واہ۔ امن آئی ہیں۔ کیسی ہیں امن آپ؟
    بس امن تھوڑا سا ڈر لگ رہا تھا۔ اہلِ وطن جن مشکل حالات میں گھرے ہوئے ہیں وہاں دل ڈرتا ہی رہتا ہے۔ دعاؤں کے لئے بہت شکریہ۔ بفضل اللہ خیریت سے واپسی بھی ہو گئی اور ڈرائی فروٹ بھی ساتھ میں لے آئی :)

  • 27 December 2010 at 22:53
    فرحت کیانی :

    دعاؤں کے لئے شکریہ افتخار انکل۔
    انکل جی جب اتنے مشفق بزرگوں کی دعاؤں کا سایہ سر پر ہو تو پھر کیا ڈر :) ۔ توبہ کر لی لیکن آپ کا پیغام پڑھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔ بہت شکریہ :)

  • 27 December 2010 at 23:04
    فرحت کیانی :



    ابوشامل: ارے اللہ خیر کرے گا آپ تو بالکل غیر ملکیوں جیسی باتیں کر رہی ہیں جو اپنے کسی پاکستانی کولیگ کو وطن واپس جاتے دیکھ کر کرتے ہیں۔ انشاء اللہ آپ کا سفر بہت اچھا گزرے گا۔ اللہ رحم فرمائے  




    جزاک اللہ فہد :)
    نہیں میں ایسی باتیں کہاں کرتی ہوں بلکہ جب سے واپسی ہوئی ہے یہاں وہاں دونوں جگہوں سے ایسی باتیں سنتی ہوں اور ہنس دیتی ہوں کہ اس ڈر سے اپنا گھر تو نہیں چھوڑا جاتا نا۔
    بس سفر کچھ مشکل تھا تو ذہن بٹانے کو الٹی سیدھی باتیں لکھ دیں۔ آپ کی دعاؤں کی بدولت سفر ماشاءاللہ بہت اچھا گزرا :)





    حجاب: اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے ۔۔ واپس آ کے بتائیے گا پشاور کے چپلی کباب کھائے ہیں یا ایسے ہی واپس آگئی ہیں   



    دعاؤں کے لئے بہت شکریہ حجاب۔ سب خیریت رہی اور پشاور کے مشہور چپلی کباب بھی کھائے اور ڈھیروں ڈھیر خشک میوہ جات بھی :)



    تانیہ رحمان: فرحت کچھ دن ڈر لگے گا ۔ پھر عادی ہو جاو گی ۔ اور ہاں جمعہ کے دن گھر میں رہنا ۔۔۔۔ بازار جانے سے گرز کر و ۔۔۔ اگر گاڑی میں سفر کر رہی ہو تو جب لمبی لائن نظر آئے تب تھوڑا سا خوف محسوس ہوتا ہے ۔ کہ ابھی کچھ ہوا ۔۔۔ اتوار بازار جانے کی ہرگز ہرگز کوشش مت کرنا ۔ اور ہاں اگر کہیں ہجوم نظر ائے تو قریب سے مت گزرنا ، باقی اللہ پر چھوڑ دو ، وہی بہتر کرئے گا، انشاءاللہ  




    بہت شکریہ تانیہ۔ :)
    جی تانیہ۔ عادی تو ہم سب ہو ہی گئے ہیں اب :) ۔ جمعرات جمعہ بہت مشکل دن تھے۔ تفصیل لکھوں گی انشاءاللہ۔
    اتوار بازار تو نہیں گئے۔ البتہ صدر اور حیات آباد کی مارکیٹس چھاننے کی کوشش کی تھی خوب ڈانٹیں کھانے کے باوجود۔ :D
    الحمد اللہ یہ سفر بھی بخیریت گزرا۔



    محمد احمد: اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)واپسی کی رپورٹ ضرور جلد کیجے گا کہ تسلی رہے۔  



    جزاک اللہ احمد :)
    جی بالکل خیر خیریت سے واپسی ہو گئی اور پہلی ہی فرصت میں یہاں آ گئی خبر دینے کہ ابھی ہم زندہ ہیں :D

  • 28 December 2010 at 10:01
  • 28 December 2010 at 13:07

    اللہ سلامت رکھے آپ کو اور خوش و خرم بھی۔ :flwr

  • 9 January 2011 at 21:35
    فرحت کیانی :



    محمد احمد: اللہ سلامت رکھے آپ کو اور خوش و خرم بھی۔   



    بہت شکریہ احمد! :)

  • 2 September 2011 at 00:20

    اللہ سلامت رکھے آپ کو اور خوش و خرم بھی۔

  • 5 September 2011 at 11:29
    فرحت کیانی :



    میاں فاروق: اللہ سلامت رکھے آپ کو اور خوش و خرم بھی۔  



    بہت شکریہ :) ۔ جزاک اللہ

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔