Friday 11 September 2009

تیرے بعد (بحُضور قائدِ اعظم)- احمد فراز

10 comments

تیرے بعد


(بحضُور قائدِ اعظم)


پُھول روتے ہیں کہ آئی نہ صدا تیرے بعد

غرقۂ خوں ہے بہاروں کی رِدا تیرے بعد

آندھیاں خاک اُڑاتی ہیں سرِ صحنِ چمن

لالہ و گل ہُوئے شاخوں سے جُدا تیرے بعد

جاہ و منصب کے طلبگاروں نے یوں ہاتھ بڑھائے

کوئی دامن بھی سلامت نہ رہا تیرے بعد

جن کو اندازِ جنُوں تُو نے سکھائے تھے کبھی

وہی دیوانے ہیں زنجیر بپا تیرے بعد

کس سے آلامِ زمانہ کی شکایت کرتے

واقفِ حال کوئی بھی تو نہ تھا تیرے بعد

اب پکاریں تو کسے زخم دکھائیں تو کسے

ہم سے آشفتہ سر و شعلہ نوا تیرے بعد

پھر بھی مایوس نہیں آج تیرے دیوانے

گو ہر اک آنکھ ہے محرومِ ضیا تیرے بعد

راستے سخت کٹھن منزلیں دشوار سہی

گامزن پھر بھی رہے آبلہ پا تیرے بعد

جب کبھی طُلمتِ حالات فضا پر برسی

مشعلِ راہ بنی تیری صدا تیرے بعد

آج پھر اہلِ وطن انجم و خورشید بکف

ہیں رواں تیری دکھائی ہوئی منزل کی طرف

(احمد فراز. شب خون)









ماخذ تصاویر: Frost’s Meditations

National Archives of Pakistan

10 comments:

  • 14 September 2009 at 17:44
    بوچھی :

    سلام ، جی فرحت کیسی ہیں آپ ؟ میں تو آپکو فون کر کر کر کر کر تھک چکی ہوں :blush: آجتک آپ کا یہ ریکارڈ قائم ہے کہ آپ نے اپنا موبائل کبھی ریسیو ہی نہیں کیا ،،بلکے شاید آپکے موبائل سے کال سننے کی آپشن ہی نہیں ہوا کرتی :) آپ صرف موبائل اسلئی رکھتی ہیں کہ کبھی کسی ضرورت کے تخت ڈائل کیا جاسکے :D پہلے آپ یہاں ہوتیں تھیں تو بھی دو،تین سال سے ایسے ہی ہوتا آرہا ہے کہ آپ خود کرتی رہی ہیں مگر ہماری کال ان تین،چار سالوں میں ایکبار بھی غلطی سے ریسیو نہیں کی آپ نے ۔ :funny اور اب بھی آپکا وہی ہے بندہ بھلے مرجائے فون کرکرکرکے مجال ہے بھئی جو اٹھاکر کبھی ہیلو سنائی دے جائے :blush:
    ہفتہ ،،اتوار کو تو چھٹی کا دن ہی ہوتا ہے نا آپکی طرف ۔ ۔ صبح، شام، دوپہر ،،چلئیے رات دس گیارہ تک تو کوئی کام نہیں ہوتا نا بندہ کال تو اٹھاکر ہیلو بول کر پوچھ بتا ہی لیتا ہے ۔
    ٹیکیسٹ کے بھی کوئی جواب ہی نہیں :blush:
    می سوری ،،میں تو کہتی ہوں موبائل بیچ دیں کیا فائدہ رکھنے کا :hehe: :hehe:
    کسی ضرورت مند کو دے دیں ،،دعائیں ملیں گیئں آپکو ۔ :flwr

  • 18 September 2009 at 14:50

    السلام علیکم

    کیا حال فرحت اور آپ ہیں کہاں ، اتنے دن سے بات نہیں ہوئی آپ سے ، طبیعیت کیسی ہے اب زیادہ تو نہیں خراب ہوئی اور عید کی تیاریاں ہو گئیں کہ نہیں ؟ اپنا خیال رکھیں اور جہاں بھی ہیں یہ بتائیں کہ کون سے نئے افق تلاشے اب تک ۔ ۔ ۔ منتظر ۔
    آج روزہ افطار کے بعد یہ :coffee :coffee میری طرف سے :smile

    آپ کے پاس قائد اعظم کی مزید تصاویر ہوں تو وہ بھی بلاگ کرنا ہیں یاد سے ، اس پوسٹ میں شامل تصاویر میں سے دو میں نے پہلی بار دیکھی ہیں ۔

  • 19 September 2009 at 00:10
    فرحت کیانی :

    وعلیکم السلام
    الحمد اللہ۔ میں ٹھیک ہوں شازیہ جی۔ آپ کیسی ہیں؟
    :sh ڈانٹیں تو نہیں :confused :D آپ کو پتہ تو ہے میرا۔ میں کبھی فون کے پاس ہوں تو اٹھاؤں ناں :) ۔ ویسے آپ کا آئیڈیا اچھا ہے موبائل بیچنے والا۔ کچھ فائدہ تو ہو گا :angelic ورنہ مجھے اکثر لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ اپنا فون کسی دریا میں پھینک دو :-(
    اچھا بہت معذرت۔ میں رابطے میں نہیں رہ سکی۔ سال کے دیگر گیارہ ماہ تو بس دنیاداری میں ہی گزر جاتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ رمضان کا مہینہ دنیا سے کٹ کر گزارا جائے۔ :) آپ کو ٹیکسٹ کا جواب نہیں ملا کیا؟ میں نے جوابی ٹیکسٹ کیا تو تھا؟ :( کال اس لئے مس ہو گئی کہ عصر سے رات گیارہ بارہ بجے تک تو کچن، کھانا اور نماز کا وقت ہوتا ہے۔ اس دوران موبائل سے میرا رابطہ مکمل طور پر منقطع رہتا ہے۔ :smile

  • 19 September 2009 at 00:18
    فرحت کیانی :

    وعلیکم السلام
    الحمد اللہ۔ میں ٹھیک ہوں شگفتہ۔ آپ کیسی ہیں؟ میرا ٹیکسٹ ملا تھا کچھ دن پہلے؟
    عید کی تیاریاں ابھی تو دوسروں کے لئے مکمل ہو رہی ہیں۔ابھی تو میرے بھتیجے صاحب کی ہی شاپنگ ختم نہیں ہو رہی۔ اور ابھی سب سہیلیوں کے لئے شاپنگ کرنی ہے۔ آپ کی چوڑیاں کیسے بھیجی جائیں اور آپ کی تیاری کہاں تک پہنچی؟
    نئے افق :) کوشش ہنوز جاری ہے۔ آپ کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے تلاش میں کامیابی کے لئے :)

    بہت شکریہ ۔ یہ :coffee آپ کی سحری کے لئے :smile
    قائدِ اعظم کی بہت اچھی تصاویر نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ملیں گی شگفتہ۔ اور یہ جو پہلے والی ہے ناں یہ گُل جی کی پینٹنگ ہے۔ میں اس کی تفصیل پوسٹ نہیں کر سکی ساتھ کیونکہ ہمیشہ کی طرح جلدی جلدی پوسٹ کیا تھا اس دن۔
    مزید بھی کوئی نئی تصویر ملی تو شیئر کروں کی انشاءاللہ۔

  • 19 September 2009 at 00:23
    فرحت کیانی :

    :) بہت شکریہ فرحان اور بلاگ پر خوش آمدید

  • 21 September 2009 at 18:14

    نہیں فرحت مجھے ٹیکسٹ تو نہیں ملاآپ کا ۔ میری عید کی تیاری مکمل ہو گئی تھی ۔ چوڑیوں کے لیے بہت شکریہ :)
    آپ کے لیے تو میں دل سے دعا کی ہے نئے افق آپ کے انتظار میں ہیں بس قدم اٹھاتی جائیں اور تھینکس فرحت ویب سائٹ کےلیے ، میں وقت نکال کر فرصت سے دیکھتی ہوں ۔

  • 24 September 2009 at 03:56

    السلام علیکم فرحت، کیسی ہیں؟ عید کیسی گزری؟
    سال کے آخر تک میں بھی پاکستان آ رہی ہوں۔۔اپنا فون نمبر میل میں بھیجیے گا، آپ سے رابطہ کروں گی۔

  • 26 September 2009 at 01:38
    فرحت کیانی :

    وعلیکم السلام ماوراء!
    میں ٹھیک ٹھاک الحمد اللہ! آپ کیسی ہیں؟
    عید بھی بہت اچھی گزری۔ آپ کے روزے اور عید کیسے رہے؟
    واہ۔ پاکستان کا پروگرام ہے :) ۔ یہ تو بہت اچھی خبر ہے۔ میں پہلی ہی فرصت میں ای۔ میل کرتی ہوں۔ انتظار رہے گا آپ کا۔ :)

  • 26 September 2009 at 01:57
    فرحت کیانی :

    یہ کیا بات ہوئی شگفتہ :-( ۔ آپ کو میرے ٹیکسٹس کیوں نہیں ملتے آخر :confused لگتا ہے اس کے پیچھے ضرور کوئی سازش ہے ۔ کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے :sad:
    بس دعاؤں میں شامل رکھیں شگفتہ۔ سفر آغاز ہو گیا تو کہیں نہ کہیں تو پہنچنا ہی ہے۔ :)

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔