Monday 7 September 2009

سوال یہ ہے کہ

11 comments
پروفیشنل سی- وی/ Resume زیادہ سے زیادہ کتنا طویل ہونا چاہئیے؟
دو یا تین صفحات :qstn
کچھ خاص جو پاکستانی کمپنیاں خصوصی طور پر سی وی میں دیکھتی ہیں؟

11 comments:

  • 7 September 2009 at 08:08
    ریحان :

    ڈیپینڈ کرتا ہے ۔

    ایک پروفیشنل رسیومے میرے مطابق ایک صفح کا ہونا چاہیے ۔۔ اور لینڈ سکیپ لے آوٹ میں

  • 7 September 2009 at 10:45

    ايک صفحہ بہترین ہوتا ہے لیکن دو سے زیادہ نہیں ہونا چاہيئے ۔ اس مین اس تعلیم اور تجربہ کو اجاگر کرنا چاہیئے جس کا اس اسامی سے تعلق ہو جس کیلئے درخواست دی جا رہی ہے ۔
    فقرے مختصر ہوں بس اتنے کہ سمجھ آ جائے

  • 7 September 2009 at 13:58

    ایک یا دو صفحے سے کچھ نہیں ہوتا کہ معلومات مکمل ہونی چاہیے اس میں۔ اگر تو جاب کا تجربہ ہے تو اسے مکمل تحریر کرنا چاہیے تا کہ پڑھنے والے کو کم از کم یہ علم ہو کہ آپ کیا کرتے رہے ہیں۔
    تجربہ نہ ہونے کی صورت میں اپنے تعلیم کے دوران جو 'پراجیکٹس' کیے ہیں ان کی مکمل تفصیل ہونی چاہیئے۔
    ایک اچھے سی وی سے اچھا ایمپریشن پڑتا ہے اور چونکہ جو سی وی میں تحریر ہے انٹرویو میں اس پر بھی بات ہو گی سو معلومات صحیح بھی ہونی چاہیے۔

    اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب فرمائیں۔

  • 7 September 2009 at 16:37

    ہم وارث‌ صاحب کی اس بات سے اختلاف کریں گے کہ ایک یا دو صفحے سے کچھ نہیں‌ہوتا۔ ماہرین کے بقول سی وی ایک یا دو صفحے سے زیادہ نہیں‌ہونا چاہیے کیونکہ اس طرح نوکری کیلیے انٹرویو کرنے والے اسے پوری طرح پڑھ نہیں‌پائیں‌گے۔ تجربے اور تعلیم کو جتنا مختصر ہو سکے بیان کرنا چاہیے ہاں انٹرویو کے دوران آپ اس کی تفصیل بیان کر سکتے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ سی وی میں وہی کچھ لکھیں جو آپ انٹرویو میں بتا سکیں۔

  • 7 September 2009 at 19:47

    میرے خیال میں پہلے صفحہ پر آپ کی تمام تعلیمی اور پروفیشنل قابلیت کا نچوڑ‌ ہونا چاہیے اور سب کچھ مختصر طریقے سے درج ہونا چاہیے۔

    اس کے بعد تفصیل میں چاہے تین چار صفحات لگا دیں۔ اس سے دونوں مطلب پورے ہو جائیں گے ، مختصر تمام خلاصہ صفحہ اول پر تاکہ جو جلدی جلدی دیکھنا چاہے وہ ایک ہی صفحہ پر سب کچھ دیکھ لے اور جو تفصیل دیکھنا چاہے وہ اگلے صفحات دیکھ لے۔

    ویسے اگر چند پروفیشنل سی وی / Resume کی مثالیں چاہیے تو میں میل کر سکتا ہوں۔ :bgrin

  • 7 September 2009 at 20:26

    مجھے تو کبھی سی وی کی ضرورت ہی نہیں پڑی :P

  • 12 September 2009 at 06:19
    فرحت کیانی :

    @ریحان: بہت شکریہ ریحان۔ پروفیشنل ریسیومے کو ایک صفحے تک محدود رکھنا کافی مہارت کا کام ہے۔
    @افتخار اجمل بھوپال: بہت شکریہ اجمل انکل۔ اچھا ریسیومے واقعی کوزے میں دریا کو بند کرنے کا نام ہے۔ لیکن بعض اوقات صورتحال ایسی ہوتی ہے کہ کوشش کے باوجود دو صفحات کم پڑ جاتے ہیں۔ مجھے خصوصی طور پر پاکستان کے حوالے سے تجسس تھا کہ کیا صفحات کی تعداد زیادہ ہونے سے ہمیشہ منفی تاثر ہی لیا جاتا ہے۔
    @محمد وارث: بہت شکریہ وارث۔ روایتاً تو ایک یا زیادہ سے زیادہ دو صفحات ہی مناسب خیال کئے جاتے ہیں۔ لیکن برطانیہ میں اب سی وی کے لئے دو صفحات تک کی قید ضروری نہیں سمجھی جاتی۔ جبکہ سنا ہے پاکستان میں ابھی بھی ایسا ہے۔ یہی چیز مجھے کنفیوز کر رہی تھی۔ اب کچھ کچھ اطمینان ہو رہا ہے۔ مزید بھی دعاؤں کی ضرورت ہے :)

  • 12 September 2009 at 06:33
    فرحت کیانی :

    @میرا پاکستان: بہت شکریہ۔ ہمیں یونیورسٹی میں جب سی-وی اور کور لیٹر کے بارے میں بتایا گیا تھا تو اس میں بنیادی نکات یہی تھے جو آپ اور باقی سب نے بتائے۔ لیکن سی وی/ ریسیومے کی طوالت کے بارے میں صفحات کی قید کو بہت زیادہ اہمیت نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اب جب پاکستان کے لحاظ سے کسی سے بھی بات ہوئی تو انہوں نے ایک یا دو صفحات ہی پر زور دیا جو کہ بعض اوقات کافی مشکل ہو جاتا ہے۔
    @محب علوی: بہت شکریہ محب۔ آپ کا آئیڈیا بھی بہت اچھا ہے۔ ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور کیوں نہیں۔ اگر آپ کو زحمت نہ ہو تو پروفیشنل سی وی کی مثالیں بھیج دیں۔
    @خرم شہزاد خرم: پھر تو آپ واقعی خوش قسمت ہیں خرم :)۔

  • 12 September 2009 at 18:27

    بھائی سی وی کی ضرورت ہم جیسے نامعلوم لوگوں کو ہوتی ہے
    آپ کا تو نام ہی آپ کی سی وی ہے :daydream

  • 2 October 2009 at 09:55

    میں جب یونیورسٹی میں تھا تو میرے ڈین کا سی وی 22 صفحوں کا تھا :bgrin
    اور میرا سی وی آج بھی دو صفحے پورے نہیں کرتا
    میرے خیال میں دو صفحوں سے زیادہ کا سی وی بندے کو ویسے ہی نا اہل کرنے کے لئے کافی ہے :silly

  • 25 January 2012 at 17:19

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔