Saturday 26 September 2009

پاکستان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی

8 comments
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کےتحت منعقدہ  انڈر گریجویٹ ایڈمیشن کےلئے داخلہ ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ 24 ستمبر کو لگائی جانی تھی۔ 24 سمتبر سارا دن انتظار کے بعد طلباء کو معلوم ہوتا ہے کہ میرٹ لسٹ رات آٹھ بجے لگا دی جائے گی اور ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر دی جائے گی۔ شام سات سے رات دس بجے تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ ڈاؤن رہتی ہے۔ دس سے 25 ستمبر رات دو بجے تک میرٹ لسٹ کی کوئی خبر نہیں اور اس کے بعد سے  (26 ستمبر رات ایک بجے تک) ویب سائٹ ڈاؤن ہی ہے ماشاءاللہ۔ :-s



تین چار سال پہلے پنجاب یونیورسٹی لاہور کی ویب سائٹ پر اکثر فیکلٹیز/ڈیپارٹمنٹس کے تعارف میں ‘will be updated soon’ لکھا ملتا تھا۔ آج بھی یہی حالات ہیں۔ مستقل مزاجی ہو تو ایسی ہو۔ :clap










کچھ عرصہ پہلے میں نے منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان  کی ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کی اور مسلسل تین دن تک اس کے بجائے ایبٹ آباد  ضلعی حکومت کی ویب سائٹ کُھلتی رہی۔ :-(

8 comments:

  • 26 September 2009 at 07:44
    ریحان :

    یہ تو پھر ایک طرح جائیز ہی ہے ۔۔ یہاں ادارے آئی‌ٹی کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے ۔

    کامسیٹ ساہیوال کی سائیٹ گوگل والوں کی طرف سے 6 ماہ تک سپیم و اٹیک لسٹڈ سائیٹ لسٹ میں رہی ۔

    وجہ کیا تھی ۔۔ ویب ماسٹر کی نا اہلی کہ لیں یا کچھ بھی ۔

    پاکستان میں ہر بڑے ادارے کا بہترین ٹیکنیکل ویب ماسٹرز کی زیر نگرانی اپنا پرائیوٹ سرور ہونا چاہیے ۔

  • 26 September 2009 at 12:23

    اس کے ویب ماسٹر لسی پی کر سورہے ہیں کیا :whistle :whistle :whistle

  • 27 September 2009 at 01:56

    کھلے مارنے والا جو کوئی نہیں ہے.. :mh:

  • 8 October 2009 at 23:48
    فرخ/سخنور :

    اکثر پاکستانی ویب سائٹ کا یہی حال ہے۔ ذرا سی ٹریفک بڑھتی ہے تو ویب سائٹ چلنے سے انکار کر دیتی ہے۔

  • 16 October 2009 at 03:04

    جو پیسے ملے تھے وہ قرضہ چکانے گئے ہوئے ہیں ، جوں ہی واپسی ہوئی سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ یہ تو عام سی بات ہے پاکستان والوں کے لیے عادی ہو چکے ہیں

  • 31 October 2009 at 18:35

    ویسے کچھ چیزوں مین ہم واقعی مستقل مزاج ہیےً

    کیسی ہیں آپ فرحت ۔۔۔۔۔ بہت دنوں سے یاد آرہا تھا کہ فرحت کی تحھریر نہیں پڑھی ۔۔۔ بطور خاص آج اسی لئے سب سے پہلے آپ کا بلاگ پڑھا ہے

    امید

  • 26 November 2009 at 09:33
    فرحت کیانی :

    @ریحان:
    صحیح کہہ رہے ہیں آپ۔ پاکستان میں معلوم نہیں اس بات کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا جاتا۔
    @فرحان دانش: اس سارے عرصے میں یہ لوگ بار بار ایسا ہی کچھ کرتے رہے۔
    @مکی: جی۔ ہمارے یہاں اداروں میں جوابدہی کا عمل بین ہے شاید۔
    @فرخ/سخنور: بالکل۔ یا تو سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے یا گوگل اس کو اٹیک سائٹ ڈکلیئر کر دیتا ہے اور مہینوں حالات ایسے ہی رہتے ہیں۔
    @تانیہ رحمان: عادی تو ہم ہو چکے ہیں تانیہ :-( ویسے پیسوں کا کچھ مسئلہ نہیں ہے۔ آئی ٹی کے نام پر اتنے اتنے فنڈز مختص کئے جاتے ہیں لیکن کام کچھ نہیں ہوتا :-s

  • 26 November 2009 at 09:37
    فرحت کیانی :

    :) یہ تو واقعی میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ ایسے یاد آئی میں آپ کو :smile اب بُھولنا نہیں مجھے :)
    مستقل مزاجی کا تو کیا کہنا۔ جیسے میں خاصی مستقل مزاج کاہل ہوں۔ :sh

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔