Saturday 24 January 2009

پی ٹی وی۔ چین و سکون

11 comments
ایک کے بعد ایک چینل بدلتے دل سخت بیزار ہو رہا تھا۔ کہیں خون خرابے اور مایوسی سے بھرپور خبریں تو کہیں پریشان کن تجزیے اور رپورٹیں۔ :-( پھر یوں لگا جیسے شدید دھوپ اور شور شرابے سےنکل کر کسی سکون بھرے ماحول میں آ گئی ہوں کیونکہ میں پہنچ چکی تھی پی ٹی وی پر :party 10-15 منٹ کی چیدہ چیدہ خبریں وہ بھی زیادہ تر عزت مآب صدر اور محترم وزیرِ اعظم صاحبان کی معمول کی مصروفیات کے بارے میں اور پھر وہی سدا بہار گانے اور ڈرامے۔ دنیا میں کچھ بھی ہو جائے پی ٹی وی پر راوی چین ہی چین لکھتا ہے :drowsy

11 comments:

  • 24 January 2009 at 10:19

    چلیں کوئی مثبت بات تو نکل آئی پی ٹی وی کی۔ باقی سارے تو ٹینشن دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ :lad

    ساجداقبال \\\´s last post: How to change SSH Port

  • 24 January 2009 at 10:45

    تو ٹھیک ہے نا اگر خون بڑھاتے نہیں تو جلاتے بھی تو نہیں

    عبدالقدوس \\\´s last post: پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ ویب سائٹس ہیک

  • 24 January 2009 at 10:56

    اسی لیے تو کہتے ہیں، زمیں جنبد، نہ جنبد گل محمد، پی ٹی وی کی اپنی ہی دنیا ہے، حکمرانوں کی دنیا :)

    محمد وارث \\\´s last post: ڈائری سے بلاگ تک

  • 24 January 2009 at 18:51

    تحریر تو سبھی ڈسکس کریں گے، میں نے یہ کہنا ہے کہ تھیم بہت ہی زیادہ خوبصورت ہے۔ آپ اس سے پہلے بھی مختلف تھیمز کو اردو میں ڈھال چکی ہیں تو انہیں عوام کے لیے جاری کیوں نہیں کرتیں؟ ماشاء اللہ آپ کا بلاگ تو اب جگمگا رہا ہے۔

    عمار ابنِ ضیاء \\\´s last post: جامعہ نامہ۔ چوتھی قسط

  • 25 January 2009 at 03:46

    تبھی تو پٹا ہوا ہے..

    ویسے مجھے کسی کے تبصرے نظر کیوں نہیں آرے لے دے کے..

    مکی \\\´s last post: ونڈوز لے ڈوبی

  • 25 January 2009 at 10:12

    السلام علیکم فرحت ، کیا حال ؟ اب تو ٹی وی کے آگے بیٹھنے کا موقع کم ہی ملتا ہے سو پی ٹی وی سمیت کسی بھی چینل کی کوئی خاص بلکہ خبر ہی نہیں البتہ پی ٹی وی میرا پسندیدہ چینل رہا ہے ، اگر پی ٹی وی کی حکومتوں کے زیرِ تسلط رہنے کو نظر انداز کیا جائے تو پی ٹی وی کو ایک ادارے کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اس کی بہت سی خوبیاں گنوائی جا سکتی ہیں اور معاشرتی تعلیم و تربیت میں کچھ نہ کچھ حصہ پی ٹی وی کا ضرور ملے گا ۔

    بلاگ بہت اچھا لگ رہا ہے فرحت ، بہت اچھی لگ رہی ہے سب محنت :clap بیسٹ آف لک :victry

    پارٹی ہو جائے اسی خوشی میں :) ون ڈش نہ رکھ لیں :party کافی میری طرف سے :coffee :smile

    شگفتہ \\کی تازہ تحریر: ت ر ب ی ت

  • 26 January 2009 at 03:03
    فرحت کیانی :

    ساجداقبال: مزید مثبت پہلو بھی سامنے آ سکتے ہیں لیکن کیا کریں ہر طرف سرکاری سرپرستی کا سایہ ہے۔ :)
    عبدالقدوس: بالکل۔ اسی لئے تو پی ٹی وی کو سکون و چین کا سمبل کہا ہے :)
    محمد وارث: ساؤنڈ پروف دنیا۔۔جہاں باہر کے شور شرابے کا کوئی اثر نہیں پہنچتا۔ :)
    عمار ابنِ ضیاء: شکریہ عمار! :)
    میرا اپنا ارادہ بھی یہی ہے۔ بلکہ ایک دو تھیمز تقریباً تیار ہیں۔ وقت نہیں مل رہا کہ مکمل کر کے اپلوڈ کروں۔ ابھی تو مجھ نالائق کو یہ بھی سوچنا ہے کہ اپلوڈ کیسے کرتے ہیں :blush:

    مکی: لوگ پی ٹی وی کو اس نام سے بھی پکارتے ہیں :D
    تبصرے دکھائی نہ دینے کی وجہ ایک پلگ ان صاحب تھے جنہوں نے قبضہ گروپ کی طرح تبصروں کی زمین پر اپنا تسلط جما لیا تھا :D

    شگفتہ: وعلیکم السلام شگفتہ۔ الحمد اللہ۔ میں ٹھیک ہوں۔ آپ کیسی ہیں؟
    جبکہ میں نے پچھلے کچھ عرصے میں اتنی باقاعدگی سے ٹی وی دیکھا ہے کہ سوچتی ہوں اخبار میں تبصرے لکھنا شروع کر دوں :D
    بجا کہا شگفتہ۔ پی ٹی وی کا ہماری تربیت میں بہت ہاتھ رہا ہے۔ میں اپنے بارے میں سوچوں تو بچپن کی کتنی ہی خوشگوار یادیں جڑی ہیں پی ٹی وی کے ساتھ۔ لیکن سرکاری تسلط سے ہٹ کر بھی مجھے لگتا ہے اب پی ٹی وی کا اپنا کردار ویسے نہیں ادا کر پا رہا جیسے ماضی میں کرتا رہا ہے۔ پاکستان کا تو اندازہ نہیں مجھے لیکن یہاں پی ٹی وی گلوبل کے پروگرامز میں ہمیں ویسا تنوع نہیں ملتا جیسا پہلے ہوتا تھا۔
    شکریہ شگفتہ :) کافی ہی کافی ہے :D آپ کے لئے پکوڑے بھی موجود ہیں اسی بلاگ پر :smile

  • 28 January 2009 at 16:09

    ویسے ایک آزمودہ ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ اگر نیند نہ آرہی ہو تو پی ٹی وی لگا لیں۔ تھوڑی دیر بعد ہی آپ کو جمائیاں آنے لگیں گی۔ :ahh

    شعیب سعید شوبی, کی تازہ تحریر: پورا دُکھ او ر آدھا چاند!

  • 30 January 2009 at 04:56
    فرحت کیانی :

    واقعی۔ زبردست ٹوٹکا ہے شوبی! :D

  • 31 January 2009 at 23:48

    اسلام و علیکم، میں تو کہوں گا کہ آج کل بھی اگر شور شرابے اور تشدد سے بھرپور چینلوں کے مقابلے میں اگر دیکھا جائے تو پی ٹی وی کچھ زمہ دار محسوس ہوتا ہے، ویسے یہ تو سچ ہے کہ سرکار نے پی ٹی وی کو نہ جانے کیا بنا دیا، بہر حال ڈرامہ تو صرف پی ٹی وی کا۔۔۔۔۔۔۔۔

    عمر احمد بنگش, کی تازہ تحریر: پرچہ

  • 4 February 2009 at 05:12
    فرحت کیانی :

    وعلیکم السلام عمر!
    اور بلاگ پر خوش آمدید۔ :)
    پی ٹی وی کے ڈرامے تو واقعی بے مثال ہیں :) جبکہ دیگر پروگرام بھی کچھ سال پہلے تک بہترین ہوا کرتے تھے۔ اب کا مجھے اتنا اندازہ نہیں کہ ہمارے یہاں پی ٹی وی گلوبل آتا ہے۔ جہاں پرانے پروگرامز لگائے جاتے ہیں۔
    حالاتِ حاضرہ کے پروگرامز میں اگر سرکار کی مداخلت نہ ہو تو پاکستان ٹیلی ویژن اب بھی دیگر چینلز سے آگے نکل سکتا ہے۔

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔