Tuesday 16 December 2008

اہم اعلان

12 comments
مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے بلاگ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پردہ کرنا شروع کر دیا ہے شاید۔۔ کیونکہ مجھے مین پیچ پر ڈیڑھ پوسٹ کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔ جبکہ فائر فاکس میں سب کچھ اپنی جگہ پر ملتا ہے۔
بھولے بھٹکے وزیٹرز سے درخواست ہے کہ اگر ان کو بھی صرف ایک آدھ پوسٹ ہی نظر آئے تو براؤزر تبدیل کر لیں یا اسی پوسٹ کو تفصیلا دیکھنے کے لیے کلک کریں۔ اگلا صفحہ درست حالت میں ملے گا۔ پہلا صفحہ بہرحال نامکمل ہی دکھے گا۔
بلاگ گروز، آپ کی مدد کی ضرورت ہے،  پلیز۔ اگر اس مسئلے کی وجہ اور حل بتا سکیں تو۔ بدلے میں آپ کے بلاگ کی ٹریفک میں ریکارڈ اضافے کی دعا کروں گی۔ :pray

12 comments:

  • 17 December 2008 at 00:10

    ہاں واقعی ۔۔ آئی ای پر مین پیج صحیح نظر نہیں آ رہا۔ تھیم میں ہی مسئلہ ہو گا ۔ آئی ای سے مطابقت نہیں رکھتا ہو گا۔

    ماوراء’s last blog post..پاکستانی اخبار

  • 17 December 2008 at 00:17

    ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے تھیم

    ڈفر’s last blog post..جلدی جلدی

  • 17 December 2008 at 00:50
    Virtual Reality :

    نہیں، تھیم کا مسئلہ نہیں لگتا۔ ایکسپلورر میں ٹھیک ٹھاک دکھائی دے رہا تھا اتے دنوں سے۔ اور میں نے دوسرے تھیمز بھی اپلائی کر کے دیکھے ہیں۔ مگر یہی مسئلہ ہے :-(
    دوسرا تھیم لگا کر دیکھ لیتی ہوں پھر :quiet:

  • 17 December 2008 at 10:51

    اللہ آپ کی مشکل آسان کرے، میں نے ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں میں چیک کیا ہے، مسئلہ تو یقیناً ہے اور ابھی ہی شاید ہوا ہے کیونکہ میں عام طور پر ایکسپلورر استعمال کرتا ہوں اور پہلے یہ مسئلہ نہیں تھا!

  • 18 December 2008 at 12:17

    یہی مسئلہ کسی زمانے میں میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔
    میرے اندازے سے تو یہ کسی خاص پوسٹ کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ آپ ایسا کریں مزید ایک تحریر لکھیں تو آپ کی نظر آنے والی تحاریر دو سے تین ہو جائیں گی اور ایک مخصوص پوسٹ ہی کٹ رہی ہوگی۔

    ابوشامل’s last blog post..آہ مشرقی پاکستان

  • 19 December 2008 at 03:25

    یہ تھیم فائر فاکس پر تو زبردست لگ رہی ہے۔ لیکن آئی ای پر مین پیج پر سائیڈ بار دکھائی نہیں دے رہی۔ لیکن یہ تھیم زبردست ہے۔ اسے ہی رہنے دیں۔ لوگ فائر فاکس استعمال کر لیں گے۔
    فرحت، کیا خود اس تھیم کو اردوایا ہے؟

    ماوراء’s last blog post..پاکستانی اخبار

  • 19 December 2008 at 23:35
    فرحت کیانی :

    @ وارث: مسئلہ کی وجہ انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی ہے۔ مجھے کچھ کچھ سمجھ آ ئی ہے لیکن اس کا حل ابھی ڈھونڈ رہی ہوں۔
    اللہ کرے آپ کے بلاگ کا مسئلہ بھی جلد ہی حل ہو جائے۔ سب بہت مس کر رہے ہیں ڈاٹ نیٹ بلاگز کو :-(
    @عبدالقدوس: آئی ای 7 میں کچھ دن پہلے تو سب ٹھیک تھا۔
    @ ابو شامل: مجھے لگا کہ ایسی انہونیاں صرف میرے ساتھ ہی ہوتی ہیں :quiet: میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہ کسی خاص پوسٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ۔ کیونکہ اگر میں عید نامہ والی پوسٹ کو 'ان پبلشڈ' کر دوں تو مسئلہ حل ہوتا نظر آتا ہے۔
    ٹپ پر عمل کرتی ہوں۔ بہت شکریہ :)
    @ ماوراء: جی میں نے خود اردوایا ہے :shy: تفصیلی نظر ڈال کر بتائیں کہ کہاں کہاں گڑ بڑ کی ہے :-s

  • 22 December 2008 at 21:51

    میں‌ کافی دن بعد آپکے بلاگ پر آیا اور یہ دیکھ کر دل خوش ہوا کہ اتنی اچھی تھیم اور ساتھ میں خوبصورت علوی نستعلیق فونٹ لیکن آئی ای کے مسئلے کو چھیڑ‌کر آپ نے مزہ کرکرا کر دیا۔
    میں‌تو اسوقت لینکس پر ہوں‌ اور یہاں کے فائرفاکس پر یہ حد سے بڑھ کر خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔ کل آکر آئی ای نحوست پر چیک کرتا ہوں۔

  • 23 December 2008 at 04:32

    فرحت، زبردست۔
    فائر فاکس پر بالکل ٹھیک لگ رہا ہے۔ کمنٹس کی فائل میں کچھ گڑ بڑ ہے، اس کو دیکھیں۔

  • 23 December 2008 at 11:51

    اب تو تھیم بہترین ہوگئی ہے۔ فائر فوکس پر بھی اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر بھی۔ کمال کا کام کیا ہے آپ نے۔۔۔ مبارک ہو۔

  • 24 December 2008 at 02:27
    فرحت کیانی :

    @ساجداقبال:
    بہت بہت شکریہ ساجد! :smile آپ کے اردو ٹیکنالوجی بلاگ نے ٹھیک ٹھاک رہنمائی کی ہے اس تھیم کو قابلِ استعمال بنانے میں۔ :)
    انٹرنیٹ ایکسپلورر کی وجہ سے میرا موڈ بھی اتنا آف رہا :(

    @ماوراء:
    شکریہ ماوراء۔ اب مجھے تسلی ہو گئی۔ اگلی فرصت میں ایک اور تھیم اردوانا ہے اب :)۔ کمنٹس اور فٹر کا مسئلہ اس لئے ہو رہا تھا کہ میں آن لائن ہی کچھ تخریب کاری کر رہی تھی تھیم کے ساتھ کہ کمپیوٹر بند ہو گیا۔ :blush:

    @شگفتہ:
    وعلیکم السلام شگفتہ! بہت شکریہ :) میں اب ٹھیک ہوں۔ الحمداللہ ۔ آپ کی مصروفیت کب ختم ہو گی ؟
    @عمار ابنِ ضیاء:
    بہت شکریہ عمار! اب تو میرا مورال کافی بلند ہو گیا ہے کہ میں بھی کچھ سیکھ سکتی ہوں :shy:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔