Thursday 1 January 2009

نیا سال

5 comments
دسمبر کا آخری دن گزرنے میں ابھی چند گھنٹے باقی ہیں۔ نیا سال مبا رک کے  پیغامات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

لیکن کیا واقعی ہندسے تبدیل ہونے سےحالات بدل جاتے ہیں؟  وہی سورج ہو گا جو ۳۱ دسمبر کو ڈوبا تھا، وہی لوگ ہوں گے، وہی حالات، وہی سوچیں ہوں گی تو نیا کیا ہوا؟  بات تو تب ہو جب ہم انسان خود کچھ نیا کریں ورنہ ہندسوں  کے ہیر پھیر پر خوشی  کیا منانا! :-s

فیض نے بھی کیا خوب کہا ہے اس بارے میں۔

نیا سال

اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟
ہر طرف خلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے

روشنی دن کی وہي تاروں بھري رات وہی
آج ہم کو نظر آتي ہے ہر ايک بات وہی

آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زميں
ايک ہندسے کا بدلنا کوئي جدت تو نہيں

اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرينے تيرے
کسے معلوم نہيں بارہ مہينے تيرے

جنوري، فروري اور مارچ ميں پڑے گي سردي
اور اپريل، مئي اور جون ميں ہو گي گرمي

تيرا من دہر ميں کچھ کھوئے گا کچھ پائے گا
اپنی ميعاد بسر کر کے چلا جائے گا

تو نيا ہے تو دکھا صبح نئي، شام نئی
ورنہ اِن آنکھوں نے ديکھے ہيں نئے سال کئی

بے سبب لوگ ديتے ہيں کيوں مبارک باديں
غالباً بھول گئے وقت کی کڑوي ياديں

تيری آمد سے گھٹی عمر جہاں سے سب کی
فيض نے لکھی ہے يہ نظم نرالے ڈھب کی

فیض احمد فیض

نظم بشکریہ ساجد اقبال

بہرحال دعا تو کرنی ہے کبھی بھی، کہیں بھی :) ۔۔۔ اللہ کرے کہ آنے والا سال سب کے لئے کامیابی، امن اور خوشیوں  کا سندیسہ لائے (آمین)

5 comments:

  • 1 January 2009 at 11:12

    فرحت، بس ایک روایت بن چکی ہے۔ یا اگر دیکھا جائے تو ایک ایسا موقع ہے، جس پر ایک دوسرے کو یاد کیا جاتا ہے اور مبارک دی جاتی ہے۔ ایک خوشی منانے کا موقع مل جاتا ہے۔ ورنہ سارے دن عام سے ہوتے ہیں۔ اور میرے جیسے نئے سال کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ نئے سال سے نیا ٹائم ٹیبل بنائیں گے، جو زندگی میں بے ترتیبی پھیلائی ہوئی ہے، وہ اگلے سال ٹھیک کریں گے۔ہوتا تو خیر پھر بھی کچھ نہیں ہے۔چند دن کے بعد وہی روٹین۔ :blush:

    خیر، اللہ سے دعا ہے کہ آنے والا سال آپ کے لیے خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے ۔ آمین۔
    نیا سال مبارک ہو۔

  • 1 January 2009 at 21:42

    آپکو نیا سال بہت بہت مبارک ہو
    اللہ تعالٰی اس سال کو آپکے ، آپکے خاندان، ہماری امت اور ملک کے لئے باعث رحمت بنائے۔ اٰمین

  • 2 January 2009 at 00:46
    فرحت کیانی :

    @ماوراء:
    بہت شکریہ ماوراء! :) آپ کو بھی نیا سال بہت مبارک ہو۔
    میں سکول کے دنوں میں نئے سال کی قرارداد بنایا کرتی تھی اور اکثر اس پر عمل کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتی تھی۔ لیکن اب میں ذرا لاپرواہ ہو گئی ہوں یا زیادہ پریکٹیکل شاید :)
    @آن لائن اخباری رپوٹر:
    اتنی اچھی دعا کے لئے بہت شکریہ :) خوش رہیں۔ دعا ہے آپ کے لئے بھی نیا سال کامیابیوں اور خوشیوں سے بھرپور ثابت ہو۔ (آمین)
    @جہانزیب:
    :) پس ثابت ہوا کہ دنیا گول ہے :D
    @ڈفر:
    ثمَ آمین۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائے۔ اور آپ کو بھی سالِ نو مبارک۔ دعا ہے کہ یہ سال اور آنے والے تمام سال آپ کے لئے بہت مبارک اور کامیاب ثابت ہوں (آمین)
    @شعیب سعید شوبی:
    شکریہ :) اور بہت اچھی بات کی شوبی۔ ہم لوگ بہت سی کام دیکھا دیکھی میں کرتے ہیں، شاید ان کی اہمیت کو سمجھے بغیر ہی۔
    نئے ہجری اور عیسوی سال میں آپ کی خوشیوں اور کامیابیوں کے لئے بہت سی دعائیں :)

  • 2 January 2009 at 06:08

    مجھے تو اس سال دوگنی خوشی ہے۔ میر سالگرہ تو آتی ہی ہے اس سال تو ایک دن پہلے صدر بش سے بھی چھٹکارا ملنے والا ہے۔

  • 2 January 2009 at 06:31
    فرحت کیانی :

    @زین: شکریہ زین :) آپ کے لئے بھی بہت سی دعائیں :)
    @بدتمیز:
    یہ تو واقعی مبارک والی بات ہے :)
    آپ نے پھر کاؤنٹ ڈاؤن شروع بھی کر دیا ہو گا :D

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔