Thursday 10 July 2008

ٹیگ ۲

9 comments

راہبر کے شروع کئے گئے ٹیگ کے نئے سلسلے میں ماوراء نے مجھے ٹیگ کیا ہے۔ کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
الف۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔
ب۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔
ج۔ سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔

 


میرے جوابات:


1۔ ونڈوز یا لینکس؟
ونڈوز۔ لینکس کے بارے میں معلومات اتنی ہی ہیں جتنی آج کے طلباء کی تحریکِ پاکستان کے بارے میں۔

2۔ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟
ہالی ووڈ۔

3۔ پیپسی یا کوک؟
اورنج جوس زندہ باد

4۔ سیب یا انگور؟
اسٹرابریز

5۔ کراچی یا لاہور؟
لاہور۔لاہور اور پھر لاہور۔
کراچی کبھی جانا ہی نہیں ہوا۔ لاہور کے سحر نے مجھے ایک عرصے سے جکڑا ہوا ہے۔

6۔ پاپ میوزک یا راک؟
Rock rocks. :) پاکستانی راک میں نُوری۔

7۔ چائے یا کافی؟
کافی۔ پینے میں بھی اور سننے میں بھی۔

8۔ عدنان سمیع یا عاطف اسلم؟
اب عدنان سمیع بھی نہیں۔

9۔ نہاری یا حلیم؟
حلیم۔ اپنی کزن کی بنائی ہوئی۔

10۔ لوو میریج یا ارینجڈ؟
ارینجڈ (یقیناً فریقین کی باہم رضامندی سے)۔
صرف لوو میریج کے لئے۔۔۔۔۔ کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا۔

11۔ فورمز یا بلاگ؟
دونوں۔

12۔ نواز شریف یا آصف زرداری؟
جاں نثار اختر نے کیا خوب کہا ہے۔
اور کیا ہے سیاست کے بازار میں
چند کھلونے سجے ہوئے ہیں دُکانوں کے بیچ

13۔ دوست یا کزنز؟
دونوں۔

14۔ کرکٹ یا فٹ بال؟
عمار ٹینس بھی لکھنا تھا ناں :) ویسے جن دنوں کوئی خاص میچ ہو رہا ہوتا ہے تو کرکٹ فٹبال دونوں دیکھ لیتی ہوں کیونکہ گھر سے باہر گئی قوم کو تازہ ترین صورتحال بتانے کی ذمہ داری میری ہی ہوتی ہے۔

15۔ پرسکون یا پریشان؟
سوال کا پسِ منظر سمجھ نہیں آیا۔ بہرحال فی الحال کمرہء امتحان میں داخل ہونے سے پہلے والی مخصوص کیفیت طاری ہے :( ۔

 


اب میں امید ، حمزہ اور عادل کو ٹیگ کرتی ہوں۔

9 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔