Sunday 22 June 2008

ٹیگ

10 comments

جہانزیب کے شروع کیے گئے ٹیگ ڈوری کے سلسلے میں ماوراء نے مجھے ٹیگ کیا۔ جس کا مقصد تمام اردو بلاگز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے ۔ کھیل کے اصول درج ذیل ہیں۔


 



ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

 


پوچھے گئے سوالات اور میرے جواب


 



1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
اس وقت تو جرابیں نہیں پہنی ہوئیں لیکن ٹرینرز یا جاگرز میں سفید/سکن جرابیں پہنتی ہوں۔

 



2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
کام کرتے ہوئے میں اکثر انسٹرومنٹلز سن رہی ہوتی ہوں۔ اس وقت میرا پسندیدہ ‘ساگر کنارے‘ چل رہا ہے۔

 



3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
فروٹ یوگرٹ

 



4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
کچھ دن پہلے کئی بار کی دیکھی ہوئی ‘ دا ٹرمینل ‘

 



5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
‘میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا۔‘۔۔حضرت علی(رض)

 


‘راستے کی باتیں کرتے رہنے سے راستہ نہیں کٹتا۔‘ اشفاق احمد


 



6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
کچھ پیپرز فائل کر رہی تھی۔

 



7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
سکول کالج کے زمانے میں نیوٹن، آئن سٹائن اور مینڈل سے ملنے کا شوق تھا۔۔کہ ان سے پوچھوں۔کیا مصیبت پڑی تھی کہ ہمارے لیے اتنی مشکل باتیں لکھ گئے۔ :D

خیر اگر موقع ملےتو ‘محمد علی جناح‘ سے ۔۔یہ دیکھنے کے لئے کہ ایک نحیف شخص کا لہجہ اتنی گھن گرج کیسے لیے ہوتا تھا۔


 



8) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
مجھے بہت کم غصہ آتا ہے۔ نہ ہونے کے برابر۔ کبھی آ بھی جائے تو خاموشی بہترین علاج ہے۔ تھوڑی دیر میں پُرسکون ہو جاتی ہوں۔

 



9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
ابو اور بھائی سے۔

 



10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
بچپن میں 14 اگست بہت جوش و خروش سے مناتے تھے۔ ابھی بھی پسند ہے لیکن اب اس جوش کو مس کرتی ہوں۔

 


ہم لوگ عیدین اپنے آبائی گھر میں مناتے ہیں اور مجھے پورے سال میں ان دو دنوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے کہ سب لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، ڈھیر ساری عیدی ملتی ہے اور خوب رونق رہتی ہے۔ اگرچہ پچھلی کچھ عیدیں ان سے دور ہی گزری ہیں :(


 


کھیل کے قوانین کے مطابق پانچ لوگوں کو ٹیگ کرنا ہے۔ لیکن میرے خیال میں اب تک تقریباً تمام بلاگرز ٹیگ ہوچکے ہیں۔ چنانچہ میں جہانزیب کو ٹیگ کرنا چاہ رہی تھی لیکن بدتمیز کی پوسٹ سے پتہ چلا ان کو بھی ٹیگ کیا جا چکا ہے اس لئے میں مزید تین لوگوں کو ٹیگ کرتی ہوں شاہ فیصل، شعیب خالق اور عادل۔


امید ہے پانچ کی بجائے تین لوگوں کو ٹیگ کرنے کو کھیل کی قانونی خلاف ورزی کا نام نہیں دیا جائے گا کہ مجھے تقریباً تمام بلاگرز پہلے ہی ٹیگڈ ہی نظر آئے۔ :)

10 comments:

  • 22 June 2008 at 16:24
    امید :

    بہت دنوں بعد آج آکے بلاگ پر آنا ہوا -



    اچھے جوابات دیے ہیں آپ نے ۔ ۔ ۔

  • 22 June 2008 at 18:38
    Virtual Reality :

    السلام علیکم امید
    بہت شکریہ۔
    کیسی ہیں آپ؟ اور آپ کے بلاگ پر تبصرہ کیوں نہیں چھوڑا جا سکتا؟؟؟

  • 27 June 2008 at 18:53

    [...] اپنا نام دیکھ کر کچھ حیرت ہوئی۔ ایک تو دریچہ نے مجھے ٹیگ کیا تھا دوسرا بدتمیز نے بھی مجھے ٹیگ کیا تھا۔ اچھا تو [...]

  • 3 July 2008 at 16:10

    [...] by Shah Faisal under Life, urdu   سب سے پہلے تو دریچہ آپکا شکریہ کہ آپ نے مجھے ٹیگ کیا۔ مجھے جیسے نکمے بلاگر کیلئے بڑی عزت افزائی ہے۔ اب [...]

  • 3 July 2008 at 20:12

    فرحت، عمار نے پھر شروع کر دیا یہ سلسلہ۔۔ اور میں نے پھر آپ کو ٹیگ کر دیا۔:D۔

  • 7 July 2008 at 20:00

    salam



    I am planning to upgrade wordpress blogs, the new interface is changed but looks n feels gud. the update is critical for security reasons. you can check out the new look of wordpress back end (dashboard) at



    http://wp.chrisjohnston.org/



    with user name = admin

    & password = demo



    if you donot like the new look n prefer to stick to your old one I will have to update it to wordpress 2.3 which is the last stable bug free release with old interface.

    to update I need you to take ur blog backup by going to



    dashboard => manage => export => n download export file to ur hard disk (so if anything goes wrong ur blog data can be imported back)



    and deactivate all the plugins.



    also on ur dashboard on the bottom note which wordpress version it shows 2.1, 2.2 or 2.3

  • 9 July 2008 at 12:21
    امید :

    آہ سنائیں فرحت؟
    اور یہ مجھے سمھھ نہیں کہ میرے بلاگ پر تبصرہ کیوں نہیں چھوڑا جاسکتا سے کیا مطلب ہے؟

  • 9 July 2008 at 13:13
    شگفتہ :

    السلام علیکم فرحت ، کیا حال ہیں ؟ بات ہی نہیں ہوئی ہماری۔ بس چند دن اور ہوں پھر کچھ وقت تک نہیں آنا ہو سکے گا ۔

    اپنا خیال رکھیں ، بوچھی سے اگر بات ہو تو سلام کہیے گا بوچھی کو۔

  • 9 July 2008 at 13:18
    شگفتہ :

    فرحت :smile:

    ساگر کنارے :smile: :smile:

  • 10 July 2008 at 08:25
    Virtual Reality :

    امید: اصل میں جب بھی آپ کے بلاگ پر جاتی تھی تو وہاں ہر پوسٹ کے تبصرے(0) لکھے نظر آتے تھے اور میرا چھوڑا گیا تبصرہ بھی نظر نہیں آتا تھا :( لیکن آج تو دکھائی دے رہے ہیں۔ سو اب مسئلہ نشتہ :)
    بدتمیز: بہت شکریہ۔ میں آپ کا دیا ہوا لنک دیکھتی ہوں۔ انشاءاللہ

    شگفتہ: کہاں جا رہی ہیں؟؟؟ اور پلیز مجھے ملے بغیر نہیں جانا آپ نے۔ میں آج تو گھر نہیں ہوں گی لیکن کل سے سارا دن آن لائن رہوں گی۔ جب آئیں تو مجھے بتا دیجئے گا۔
    شازیہ جی سے میری بھی بات نہیں ہوئی کافی دن سے۔ آج ٹیکسٹ کرتی ہوں آپ کے سلام کے ساتھ :)
    آپ کو 'ساگر کنارے' یاد ہے شگفتہ؟؟؟ اب کیا کروں ایک اسی معاملے میں تو مستقل مزاجی پائی ہے کہ جو موسیقی ایک بار پسند آ گئی تو سن سن کر گھسا دیتی ہوں :)

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔