Thursday 22 November 2007

امن کے لئے

7 comments

امن سے مختصر بات تو کبھی کبھار کہیں نہ کہیں ہوتی رہتی تھی لیکن کل کافی تفصیل سے مزیدار سی گپ شپ ہوئی کہ وقت گزرنے کا پتہ نہیں چلا۔۔ :)
میرا اندازہ بالکل ٹھیک نکلا۔۔امن بہت سویٹ اور زہین ہیں۔۔۔ اور میں نے اپنے بارے میں بھی یہی بات فرض کر لی ہے کیونکہ کل کی گفتگو کے دوران متعدد بار ہم نے اتفاق کیا کہ کہیں کہیں ہماری کچھ کچھ باتیں ملتی جلتی ہیں۔۔۔
محفل کے کچھ اراکین سے بالواسطہ(بذریعہ محفل) اور پھر بعد میں بلاواسطہ(بذریعہ م س ن) بات شروع ہوئی تو اتنے اچھے لوگوں سے مل کر بہت اچھا لگا۔۔۔میں کافی دنوں سے ان دوستوں کے بارے میں کچھ لکھنے کا سوچ رہی تھی مگرکیونکہ میرے اکثر پروگرام حکومتِ پاکستان کے عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبہ جات کی طرح ہوتے ہیں اس لئے ان پر عمل درآمد ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔ لیکن امن سے بات کے بعد مجھے اپنے اس اصول پر وقتی طور پر نظرِ ثانی کرنی پڑی کیونکہ معلوم نہیں امن کا کہنا ہے کہ مجھے لکھنا چاہیئے۔۔(اب ان کو کیا معلوم کہ نام بڑا درشن چھوٹے۔۔والا معاملہ ہے یہاں۔۔۔)
بہرحال میں اپنے اس پنج سالہ منصوبے کا آغاز کر رہی ہوں جس کو ابھی بہت عرصہ پائپ لائن میں رہنا تھا۔۔۔اس سلسلے کی پہلی پوسٹ امن کے لئے۔۔ :)کیونکہ ان کے جانے میں تھوڑے ہی دن رہ گئے ہیں تو میری مبارکباد اور نیک خواہشات توبروقت پہنچ جائیں کم از کم۔۔۔

امن دعائیں تو آپ کے لئے تب سے کر رہی ہوں جب سے ماوراء نے آپ کے پیا دیس جانے کی خوش خبری سنائی تھی اور جاری بھی رہیں گی انشاءاللہ۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کی آنے والی زندگی کو بہت خوشگوار۔۔۔۔بہت خوبصورت۔۔۔اور بہت آسان بنائے۔۔اور آپ کے سارے اچھے خواب پورے ہوں۔۔(آمین)۔۔
بہت سا خوش رہیں کہ آپ کے خوشیوں کے ساتھ بہت سے لوگوں کی خوشی اور سکون وابستہ ہے یقیناً۔۔۔

مجھے شادی کے فنکشن میں مہندی کی تقریب بہت پسند ہے اس لئے میری طرف سے مہندی کا یہ گانا(تھوڑا جلدی ہی سہی :)) امن کے لئے۔۔


ویڈیو تھوڑی سی غیر متعلقہ ہے لیکن اس گانے کے بول اور سنگر دونوں میرے پسندیدہ ہیں۔۔اسلئے میں یہی ویڈیو پوسٹ کر رہی ہوں۔

7 comments:

  • 23 November 2007 at 16:42
    امن :

    ہممممم فرحت آپ کے انداز میں۔۔۔۔سو نائس آف یو :) فرحت اگر کسی پوسٹ کا عنوان میرے نام ہو ۔۔تو جتنی خوشی اپنا نام دیکھ کر ہوتی ہے اتنی مجھے پوسٹ پڑھ کر نہیں ہوتی۔ :) آپ کا بہتتتتتتت شکریہ آپ نے مجھے اچانک سے تھوڑا حیران اور بہت سارا خوش کردیا۔ آپ کی ساری دعائیں میں نے جلدی سے اپنے آنچل میں سمیٹ لی ہیں۔۔۔:) آپ کا بہت شکریہ۔
    واقعی فرحت آپ کے اور میرے ذہین ہونے میں کوئی شک نہیں رہا اب۔۔۔کیونکہ آپ کو تو پتہ ہے نا کہ آئن سٹائن ۔۔ نیوٹن کو بھی خود کو منوانے کے لیے کتنی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور تنقید کرنے والےغیر نہیں ان کے اپنے گھر والے تھے۔۔:) جسے میرے اور آپ کے بھائی :) :) بس ہم نے حوصلہ نہیں ہارنا۔

    جناب آپ ابھی یوکے میں ہیں اس لیے اپنے لکھنے لکھانے کے پروگرام حکومتِ پاکستان کے منصوبوں کی بجائے مسٹر گورڈن براؤن کے تیز رفتار منصوبوں کی طرح بنائیں۔۔۔:)
    ہممم مجھے بھی شادی کی تقریب میں مہندی بہت اچھی لگتی ہے لیکن اپنی نہیں۔۔۔دوسروں کی :( اور فرحت ابھی میں یہ گانا دیکھ اور سن نہیں سکی۔۔۔آج نیٹ کو پتہ نہیں کیا مصیبت ہوگئی ہے۔ :( جیسے ہی سنا آپ کو بتاؤں گی کہ کیسا لگا۔۔۔ابھی تو اندازہ ہی لگا رہی تھی کہ شاید یہ ہو۔۔یا وہ ہو۔

    اچھا فرحت اب جلدی سے اگلے کسی دوست کے بارے میں لکھیں۔۔۔مجھے دوسروں کے بارے میں پڑھنا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔اور ساتھ ساتھ پاکستان اور خاص طور پر لاہور میں گزرے بیتے دنوں کے بارے میں بھی کچھ مزے مزے کی یادیں۔

    ایک بار پھر بہتتتتتت شکریہ۔۔۔آپ نے میری خواہش کو مقدم جانا۔ : )

  • 24 November 2007 at 22:10
    Virtual Reality :

    بہت شکریہ امن۔۔۔مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ کو اچھا لگا۔۔۔:)۔۔۔۔ اور حیران کیوں ہوئیں آپ؟؟
    آپ کی دوسری بات سے میں بالکل متفق ہوں اسی لیے میں اپنے بھائیوں سے کہتی ہوں کہ ابھی بھی وقت ہے میرے ٹیلنٹڈ ہونے کو مان لو بعد میں تم لوگوں کو مجھ سے وقت لینا پڑا کرے گا۔۔۔:Dامن گانا ضرور سنئے گا۔۔۔ہندہ مووی زبیدہ کا گانا ہے۔۔مہندی ہے سجنے والی۔۔۔اللہ کرے آپ کو اچھا لگے۔۔
    جی کوشش کروں گی کچھ لکھوں۔۔فی الحال تو میں ایک نظم یاد کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لاہور کینال کے بارے میں۔۔۔جو پوری یاد نہیں آ رہی۔۔
    خوش رہئے۔۔
    (ہم زیادہ تو نہیں بولتیں نا؟؟:D)

  • 29 November 2007 at 11:13
    بوچھی :

    واھ ، بوھت کھوب،
    ل و ل ،



    اردو نای اتی،

    ل و ل ،

  • 30 November 2007 at 16:42
    امن :

    :)
    فرحت میں حیران اس لیے ہوئی تھی کہ ایک دم اچانک سے آپ نے لکھا اور وہ بھی میرے لیے۔۔۔مجھے مہندی کا گانا بہتتتتت اچھا لگا۔۔۔میرا بھی یہ پسندیدہ گانا ہے۔۔۔: )

    فرحت وہ نظم ملی یا نہیں۔۔؟؟؟؟ ہممممممممم نہٰیں کون کہتا ہے کہ زیادہ بولتی ہیںِ : )

  • 6 December 2007 at 23:25
    Virtual Reality :

    بوچھی: مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ آپ کیا کہہ رہی ہیں۔۔ :)
    بہت شکریہ اور آپ کی یہ اردو زیاداہ مزے کی لگتی ہے۔۔پکی انگریزوں والی :ڈ

  • 6 December 2007 at 23:26
    Virtual Reality :

    امن حیران نہیں ہوتے ناں۔۔۔ بات ہی اتنی خوشی کی ہے کہ ایسے مبارکباد دینا بنتا تھا :)
    نہیں امن ابھی پوری یاد نہیں آ رہی ۔۔دو ہی بند یاد آئے ہیں۔۔۔

  • 7 February 2009 at 10:19

    [...] امن کی رخصتی قریب آ رہی تھی تو میں ان دنوں فرحت کے بلاگ یہ گیت ہر وقت سنا کرتی تھی جتنی دیر بھی نیٹ پر ہوتی تھی ۔ اور [...]

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔