Thursday 22 November 2007

بلاگنگ فوبیا

10 comments

بہت عرصہ پہلے جب پاکستان میں بلاگنگ کا وائرس نیا نیا پھیلا تھا تب سپائڈر میں اردو بلاگنگ اور بلاگرز کے بارے میں بہت سی پیش گوئیاں کی گئیں تھیں۔۔جو کہ اس وقت مجھے مبالغہ آرائیاں لگی تھیں لیکن اب ماشاءاللہ اردو بلاگزر کو دیکھ کر وہ سب کم لگتا ہے۔۔لیکن افسوس کہ میں تب سے اب تک کبھی بھی "متحرک بلاگرز" میں شامل نہیں رہی۔۔۔ بہت جوش و خروش سے شروع کئے گئے میرے کم از کم تین بلاگ یکے بعد دیگرے مجھے داغِ مفارقت دے چکے ہیں۔۔ہرچند کہ اس میں زیادہ ہاتھ میرا اپنا پے۔۔۔ موجودہ بلاگ کو شروع کروانے کا کریڈٹ محب علوی اور اس کے لئے فرنشڈ ٹھکانہ فراہم کرنے کا کریڈٹ  اردوٹیک کے 'قدیر احمد' اور 'بدتمیز' کو جاتا ہے۔۔۔:)  اگرچہ صحت اس بلاگ کی بھی کچھ قابلِ رشک نہیں ہے لیکن پھر بھی سانس تو لے ہی رہا ہے۔۔۔وجہ محفل کے دوست جو اکثر میری دل  جوئی کرتے ہوئے کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں کہ مجھے شک ہونے لگتا ہے کہ میں بھی کچھ لکھ سکتی ہوں۔۔۔ لیکن لکھوں کیا۔۔۔میرے پاس بولنے کے لئے تو اتنا کچھ ہوتا ہے کہ اکثر باتیں سامعین کی کورذوقی کی وجہ سے ادھوری رہ جاتی ہیں۔۔لیکن لکھنے کی بات آئے تو بس۔۔۔۔ بس ہی ہو جاتی ہے۔۔


بلاگنگ کی عادت کے بارے میں تو میں پہلے ہی کہیں لکھ چکی ہوں کہ ایک دفعہ انسان اس وائرس کا شکار ہو جائے تو کوئی مدافعتی نظام اس کا توڑ نہیں کر سکتا۔۔اس وائرس کی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی شاید۔۔۔ کل بلاگ کے بارے میں اتنا سوچا کہ کہیں انٹرنیٹ کے بارے میں پڑھی کچھ مزے کی باتیں یاد آ گئیں جو کچھ ردوبدل کے بعد 'باقاعدہ اور ایڈکٹڈ بلاگرز' پر بالکل صحیح فٹ آتی ہیں۔۔


آپ واقعی ایک مصدقہ بلاگر ہیں اگر۔۔


۔۔۔۔رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد اپنی بلاگ ہٹس دیکھتے ہیں اور ان میں کمی یا اضافہ آپ کے بقیہ دن کے موڈ کا تعین کرتا ہو۔


 ۔۔۔۔رات سونے سےپہلے آخری اور صبح اٹھنے کے بعد پہلی سوچ بلاگ کے 'آج کے موضوع' کے بارے میں ہو۔



۔۔۔۔موسم تبدیل ہونے پر آپ اپنے نئے کپڑوں اوراور ان کے ڈیزائننگ
کے بجائے اپنے بلاگ کے نئے تھیم کی موسم سے مطابقت کے بارے میں زیادہ سوچیں۔

۔۔۔۔ آپ حقیقی زندگی میں دوستوں سے ملنے ملانے کی نسبت اپنے بلاگر دوستوں کے بلاگز پر باقاعدگی سے جانے کو زیادہ اہم گردانتے ہوں۔


۔۔۔۔ اور آپ کے گھر والوں کو کسی بھی قسم کی یاد دہانی کرانے کے لئے آپ کے بلاگ پر کمنٹ چھوڑنا پڑتا ہو۔۔۔(یہ کچھ زیادہ ہی مبالغہ  ہو گیا شاید۔۔۔)


 ابھی میرے زرخیز ذہن میں مزید نادر خیالات آ رہے ہیں لیکن اس وقت کافی دیر ہو گئی اس لئے انہی پر اکتفا کرتے ہیں :)

10 comments:

  • 22 November 2007 at 03:10

    چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
    :P

  • 22 November 2007 at 13:35
    شگفتہ :

    السلام علیکم فرحت

    دلچسپ لکھا اس میں اضافہ بھی ضرور کرنا ہے !

    ویسے فرحت میرا بلاگ ہٹس دیکھنے کا مقصد کچھ اور ہوتا ہے :) :)

  • 22 November 2007 at 16:08
    حجاب :

    السّلامُ علیکُم فرحت ، آج سوچا کے سب کے بلاگ کے چکر لگا ہی لوں ، اور بہت خوب آپ کے لکھنے کا انداز اچھا لگا ۔

  • 22 November 2007 at 16:57
    امن :

    السلام علیکم فرحت!
    دیکھ لیں۔۔میرا ایک اور اندازہ ٹھیک نکلا۔۔۔آپ جب لکھنا چاہیں ۔۔لکھتی ہیں۔۔اور صرف اچھا ہی نہیں بہتتتتتتتتت اچھا لکھتی ہیں۔ مجھے یہ لکھتے ہوئے تھوڑی سی شرمندگی بھی ہورہی ہے کہ میں خود ان لوگوں میں شامل ہوں جو دن کے بارہ گھنٹوں میں سے کم از کم نو گھنٹے تو اپنے بلاگ کے لیے سوچتے ہیں۔۔:) لیکن میرا سوچنا لکھنے کے حوالے سے کم اسے ڈیکوریٹ کرنے کے حوالے سے زیادہ ہوتا ہے :) ۔۔آج بھی کچھ وقت ملا تو دنیا جہان کے اسکرپٹ بلاگ پر رکھے لیکن افسوس کوئی ایک بھی بلاگ کے ساتھ compatible نہیں تھا۔

    آپ کا اب اپنے بارے میں کیا خیال ہے۔۔؟ کیا مصدقہ بلاگر کی صف میں خود کو شامل کرنے کی تیار کرلی۔۔؟؟؟ :)

    شکفتے ۔۔>> آپ کے بلاگ پر تبصرہ کیوں نہیں لکھ سکتے۔۔؟؟؟ : (

  • 22 November 2007 at 21:30
    Virtual Reality :

    1۔ قدیر احمد دریچہ پر خوش آمدید اور آپ کا یک سطری تبصرہ آپ کے مصدقہ بلاگر ہونے کی تصدیق کر رہا ہے :ڈ

    2۔ وعلیکم السلام شگفتہ۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔کیوں نہیں میں اضافہ کرتی ہوں اس میں جلدی ہی۔۔۔ اور آپ کی ہٹس دیکھنے کامقصد کیا ہوتا ہے بھلا؟؟؟جلدی بتائیں میری مصدقہ بلاگرز کی شناخت کریں۔۔ کی لسٹ میں اضافہ ہو جائے گا :)

    3۔وعلیکم السلام حجاب۔۔۔ چشمِ ما شاد دلِ ما روشن۔۔۔ بہت اچھا لگا آپ کا آنا۔۔۔آتی جاتی رہا کیجئے۔۔۔اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ

    4۔ امن۔۔۔ اہلاً و سہلاً مرحبا۔۔۔بہت شکریہ۔۔اس 'ماسٹر پیس' :oops: کے اتنی جلدی منظرِ عام پر آنے کی ایک وجہ آپ ہیں کیونکہ میں نے وعدہ کیا تھا اس لئے جو کچھ دنوں سے ذہن میں تھا۔۔لکھ ڈالا۔۔
    یعنی آپ بلاگرز کی تیسری قسم سے تعلق رکھتی ہیں :)
    ہمممممم۔۔۔ ابھی تک تو نہیں لیکن لگتا ہے بشرطِ فراغت میں بھی اس صف میں آئی کہ آئی :D

  • 23 November 2007 at 16:47
    امن :

    بہتتتتتت شکریہ فرحت :) اور مجھے یقین ہے کہ بہت جلد آپ کا بلاگ خوبصورت تحریروں سے بھر جائے گا۔ : )

  • 24 November 2007 at 22:13
    Virtual Reality :

    شکریہ امن۔۔۔ تحریروں سے تو شاید بھر ہی جائے گا لیکن۔۔۔خوبصورت کی گارنٹی ۔۔۔۔:)

  • 2 December 2007 at 14:57

    ماشاءللہ کیا کہنے فرحت تمہارے بہت عمدہ تجزیہ کیا ہے اور اس سے ملتا جلتا تجزیہ میں نے شاید کہیں پڑھا بھی ہے۔

    تمہاری تحریریں تمہاری طرح فرحت کا احساس دلاتی ہیں اور ذرا ہٹ‌ کر لکھتی ہو جو کہ اچھا لگتا ہے۔ اللہ کرے اسی طرح‌ مسلسل لکھتی رہو اور امن کی طرح صرف سجنے سنورنے کی ہی فکر نہ کرتی رہو۔

  • 6 December 2007 at 23:34
    Virtual Reality :

    شکریہ محب۔۔۔ :) ملتا جلتا پڑھا ہے۔۔۔؟؟؟ یقین مانیں میں نے تو کبھی امتحان میں بھی نقل نہیں کی کیونکہ نقل کے لئے۔۔۔۔ :)
    حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔۔۔ سجانے سنوارنے کی بہت فکر ہے مجھے لیکن فی الحال وقت کی کمہ ہے ورنہ میں بھی امن جیسی ہی ہوں :)

  • 8 December 2007 at 07:32

    میں تو دن میں کئی مرتبہ سوچتا ہوں کہ بلاگ پر اگلی تحریر کیا لکھنی ہے، صبح براؤزر کھولتے ہی سب سے پہلے بلاگ پر لاگ۔ان ہوکر نئے آنے والے تبصرے دیکھتا ہوں، ان کا جواب لکھتا ہوں، وقتا فوقتآ بلاگ وزٹ کرنے والوں کی تعداد دیکھتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
    لیکن ایسا نہیں کہ اب مجھے سوتے میں بھی بلاگ ہی کے خواب آتے ہوں۔۔۔ :razz:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔