سوال: اگر آپ کو پاکستان کا نظام سقہ بننے کا موقع ملے تو کیا کریں گے؟
جواب: 1۔ ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم ہاؤس میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اعلان خصوصاً سحری اور افطاری کے اوقات میں۔ مزید برآں دونوں جگہوں پر یو-پی-ایس اور جنریٹر پر پابندی۔
2۔ فضائی دورے کے دوران وزیرِ اعظم صاحب کے سامنے باداموں کے بجائے متاثرینِ سیلاب کو میسر پینے کے پانی کی بوتل کی فراہمی۔
3۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پاکستانی عوامی نمائندوں کو ان کے عوامی حلقوں میں بطور عوام کم از کم ایک ہفتہ گزارنے کی پابندی۔
4۔ پاکستانی ٹی وی نیوز چینلز پر بریکنگ نیوز اور سیاسی ٹاک شوز دکھانے پر مکمل پابندی۔
اور آپ؟
محفوظات
معلومات
یہ بلاگ متلون مزاجی کا بہترین عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ بے ربط سوچوں اور باتوں کا شاہکار نمونہ ہے۔
تازہ تبصرے
- اس الجھے ریشم نے سرے تک رسائی کو ممکن بنایا ہوگا۔۔... - نین
- درست کہا۔ انڈین غیر قانونی چینلز کی بندش کے باوجود... - عمران نیر خان
- محمد احمد: یہی تو رونا ہے کہ ہم شریعت کے ایسے حصے ... - فرحت کیانی
- ویسے نیس ویٹا کا مشورہ بہرکیف مفید ہے خصوصاً نیسلے... - محمد احمد
- جب اتنے نازک اور حساس موضوعات سوشل میڈیا پر زیرِ ب... - محمد احمد
Translate
Ad Banner
دریچہ ہائے خیال
Way Out!
Thursday, 2 September 2010
نظام سقہ
فرحت کیانی
9/02/2010 10:27:00 pm
10
comments


اس تحریر کو
ادھر ادھر سے,
پاکستان,
خیال آرائیاں,
کبھی کبھی
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
10 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اوپر کی تین تجاویز تو قابل قبول ہیں ،
مگر چوتھی بریکنگ نیوز اور ٹالک شوز پر پابندی والی کسی حد تک قابل قبول ہے،
ہر نیوز کو بریکنگ نیوز بنانے پر پابندی ہونا چاہیئے مگر سیاسی ٹالک شوز چلنا چاہیئں تاکہ ہمیں اپنے نمائندوں کی اوقات کا پتہ چلتا رہے!!!!!!!!!!!
آپ يہ سب کچھ صرف مندرجہ ذيل صورت ميں کر سکتی ہيں
1 ۔ آپ جب چاہيں نظروں سے غائب ہو جائيں جب چاہيں نظر آنے لگيں
2 ۔ آپ ميں بہت تيز رفتار اڑنے کی صلاحيت ہو تاکہ جب چاہيں جہاں چاہيں فوراً پہنچ جائيں
3 ۔ آپ ميں اتنی طاقت ہو کہ جو گڑبڑ کر رہا ہو اُسے ايک ہاتھ رسيد کريں تو وہ اس چوٹ کو کبھی نہ بھول پائے
آپ يہ سب کچھ صرف مندرجہ ذيل صورت ميں کر سکتی ہيں
1 ۔ آپ جب چاہيں نظروں سے غائب ہو جائيں جب چاہيں نظر آنے لگيں
2 ۔ آپ ميں بہت تيز رفتار اڑنے کی صالحيت ہو تاکہ جب چاہيں جہاں چاہيں فوراً پہنچ جائيں
3 ۔ آپ ميں اتنی طاقت ہو کہ جو گڑبڑ کر رہا ہو اُسے ايک ہاتھ رسيد کريں تو وہ اس چوٹ کو کبھی نہ بھول پائے
آسان حل میں خلیفہ کیوں نہ بن جاوں؟
سب کی خوب درگت بناوں۔
:joker :joker :joker
بس صرف اتنا کہ
صدر اور وزیرِ اعظم کے بچے بھی اُن ہی گورنمنٹ اسکولوں میںپڑھنے کے پابند ہوں جس میںغریب کے بچے پڑھتے ہیں۔
اُن کا علاج معالجہ بھی اُنہی سرکاری ہسپتالوں تک محدود ہو جو عوام کے لئے ہیں۔
اُن کے تمام تر اکاؤنٹس اندرونِ ملک ہوں اور باہر کچھ نہ ہو۔
ع - ایں خیال است و محال است و جنوں
:dwh
اتنی ساری باتیں یار میں تو وہ ہی کروں گا جو نظام سقہ نے کیا تھا یعنی نوٹوں پر اپنا رُخ زیبا ۔ ۔ ۔ سب نوٹ میرے ۔۔
اللہ آپ کو پاکستان کا نظام سقہ بنائے۔
ویسے نظام سقہ نے کتنا عرصہ حکمرانی کی؟
http://www.express.com.pk/epaper/index.aspx?Issue=NP_LHE&Page=Magazine_Page12&Date=20100918&Pageno=12&View=1