Friday 14 May 2010

12 مئی، پاکستان اور میں!

18 comments
12 مئی کا دن پاکستانی تاریخ میں ایک اہم دن بن چکا ہے کہ 2007ء میں اسی دن ایکطرف جمہوریت کی دعویدار ایک جماعت ایک آمر کی حمایت میں نعرے لگا رہی تھی تو دوسری طرف کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی تھی۔ سو اور کسی کو یہ بات یاد رہے نہ رہے کراچی کے باسی یہ دن کبھی نہیں بھلا سکتے۔
12 مئی کی پاکستانی قوم کی تاریخ میں اہمیت اس لئے بھی ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے باسیوں نے انگریز راج کے خلاف اپنی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز 12 مئی 1857ء کو کیا تھا جو بالآخر انگریزوں کی واپسی اور قیامِ پاکستان پر منتج ہوا۔
اور 12 مئی کی اہمیت میرے لئے یوں بھی بہت زیادہ ہے کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے ہمیں پھپو بننے کا اعزاز بخشا تھا۔ اگرچہ میرے تمام کزنز کے بچوں کی تعداد ملا جلا کر اتنی بن ہی جاتی ہے کہ میں کم از کم ایک کرکٹ ٹیم کی پھپو کہلا سکتی ہوں لیکن اپنے بھتیجے کی پھپو بننا سب سے اچھا احساس ہے۔ :party
سو فصیح صاحب کو تیسری سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰٰ اسے اور تمام پیارے پیارے بچوں‌ کو ہمیشہ خوش رکھے اور ان کی پھپھوؤں کو بھی۔ ثمِ آمین



سالگرہ مبارک ہو فصیح کاکا۔ اگر میرا بلاگ زندہ رہا تو امید ہے انشاءاللہ جب تم بڑے ہو گے تو پھپو کی ڈائری کے علاوہ بلاگ پڑھ کر بھی خوش ہو گے کہ howww muchhhhhhhh Phupoo lovesssss u :hug

12 مئی کو عائشہ کی بھی سالگرہ ہوتی ہے جہاں میں پہلی بار وقت پر پہنچی اور ساری چیزیں کھا لیں۔ ہاں گفٹ ہر روز گھر بھول آتی ہوں۔ سو معذرت کے بعد ایک بار پھر سالگرہ مبارک ہو عائشہ۔ بہت خوش رہو اور اسی طرح میرا دماغ کھاتی رہو تا کہ میں مزید غبی ہو جاؤں۔ :123

18 comments:

  • 14 May 2010 at 17:12

    السلام علیکم

    کیسی ہیں فرحت ؟ ویلکم بیک !

    آپ نے خوشی اور غم کو یکجا کر دیا ۔ پھوپھو فرحت کو بہت بہت مبارک باد ! اسی بہانے ایک دعا مجھے بھی مل گئی ۔ شکریہ ۔

    ویسے آپ مجھ سے ایک دن پہلے پھوپھو بن گئی تھیں بس اب آپ کو پھوپھو بزرگ کہا جاتا ہے ۔
    فصیح کاکا کو بہت بہت سی دعائیں فرحت پھپھو سے ویسے گفٹ کیا ملا کاکا کو اہم بات بتائی جائے ۔ اور فصیح کاکا کو چاہیے کہ حمزہ کاکا کو بھی بتائیں کہ پھپھو کا بلاگ پڑھ کے خوش ہوتے ہیں :luv

  • 14 May 2010 at 17:18

    عائشہ کو بھی سالگرہ بہت مبارک باد ! :flwr

    فرحت ، میری سالگرہ یاد رکھنا شروع کر دیں ابھی سے اور گفٹ شایانِ شان ہونا چاہیے :daydream :daydream

  • 14 May 2010 at 18:58

    عائشہ کو سالگرہ مبارک اور آپ کا نمودار ہونا مبارک ۔ يوں لگا کہ لاہور کی گرمی ميں بہار آ گئی
    کراچی ميں جو قتل و غارت ہوا اُس کے ذمہ دار اپنے آپ کو حق پرست کہتے ہيں ۔ اگر وہ حق پرست ہوتے تو اُنہيں يہ کہنے کی ضرورت نہ پڑتی

  • 14 May 2010 at 23:20

    فصيع کی پھپھو عائشہ کی کيا ہوئيں وضاحت کی جائے

  • 15 May 2010 at 00:54
    عبداللہ :

    کراچی ميں جو قتل و غارت ہوا اُس کے ذمہ دار اپنے آپ کو حق پرست کہتے ہيں ۔ اگر وہ حق پرست ہوتے تو اُنہيں يہ کہنے کی ضرورت نہ پڑتی

    لیجیئے جناب اعلی عدالت سے فیصلہ آگیا ہے، :money
    بے چارے ہر جگہ اپنی ڈیوٹی نبھاتے رہتے ہیں!
    حالانکہ آپکو چاہیئے کہ ان کی خیر منائیں جنکا نمک حلال کرتے رہتے ہیں کیونکہ عدلیہ اب آزاد ہوچکی ہے :P

    اور بزرگوار زرا یہ بھی بتاتے جائیں کہ التتمش کے واقعے کو نواب کالاباغ کے نام لگانے کے جھوٹ کے بعد آپ کے اس سچ کو کیسے تسلیم کیاجائے؟؟؟؟

  • 15 May 2010 at 01:01
    عبداللہ :

    فصیح کو سالگرہ اور پھپھو کو ایک عدد بھتیجا مبارک ہو :party
    پاکستان میں بھی 12 مئی کے بعد بہت کچھ بدلا ہے بس یہ تبدیلی مسلسل اور متواتر بہتری کی طرف ہی چلتی رہے تب ہے :late

  • 16 May 2010 at 11:17

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    زندگی کی گاڑی خوشی و غم سے سےچلتی ہےجہاں انسان کوبہت سی خوشیاں ملتی ہیں وہاں پرغموں کابھی اس کی زندگی میں عمل دخل ہوتاہے۔
    اللہ تعالی فصیح اورعائشہ کولمبی عمردے اوران کونیک و صالح بنائیں آمین ثم آمین ۔ اوران کوسالگرہ کی بہت بہت مبارک بادقبول ہواورآپ کوپھپھوبنناقبول ہو۔

    والسلام
    جاویداقبال

  • 17 May 2010 at 11:07
    عائشہ آفتاب :

    آپ سب کا شکریہ ۔ میں فرحت کی نیء دوست ھوں۔۔۔ میں ابھی اردو میں ٹائپ کرنا سیکھ رہی ہوں۔ اور فرحت میری استاد ہے۔

  • 17 May 2010 at 11:54
    فرحت کیانی :



    شگفتہ: السلام علیکم
    کیسی ہیں فرحت ؟ ویلکم بیک !آپ نے خوشی اور غم کو یکجا کر دیا ۔ پھوپھو فرحت کو بہت بہت مبارک باد ! اسی بہانے ایک دعا مجھے بھی مل گئی ۔ شکریہ ۔ویسے آپ مجھ سے ایک دن پہلے پھوپھو بن گئی تھیں بس اب آپ کو پھوپھو بزرگ کہا جاتا ہے ۔
    فصیح کاکا کو بہت بہت سی دعائیں فرحت پھپھو سے ویسے گفٹ کیا ملا کاکا کو اہم بات بتائی جائے ۔ اور فصیح کاکا کو چاہیے کہ حمزہ کاکا کو بھی بتائیں کہ پھپھو کا بلاگ پڑھ کے خوش ہوتے ہیں   



    وعلیکم السلام شگفتہ!
    الحمد اللہ۔ میں ٹھیک ٹھاک۔ آپ کیسی ہیں؟ بہت شکریہ شگفتہ :)
    12 مئی ایک ایسا ہی دن ہے۔ مجھے یاد ہے جب 12 مئی 2007 کو جب میں یونیورسٹی جا رہی تھی تو راستے میں نیٹ پر کراچی میں ہونے والے ہنگاموں کا پڑھ کر دل بے طرح اداس تھا۔ اور اسی دن فصیح صاحب کے اس دنیا میں قدم رکھنے کی خبر ملی۔ سو ہم سب کے لئے 12 مئی بیک وقت غمی خوشی دونوں کی یادگار ہے۔
    فصیح کاکا نے حمزہ کاکے کو کیا بتانا ہے شگفتہ۔ مجھے تو ابھی سے زبردستی اس سے کہلوانا پڑتا ہے کہ پھپھو بہت اچھی ہیں۔اور وہ بھی ایسا چالاک بچہ ہے کہ جب کوئی کام ہوتا ہے تو پہلے میرے پاس آ کر بیان جاری کیا جاتا ہے۔ پھپھو بہت اچھی ہیں۔ پھر فوراً ہی فرمائش بھی داغ دی جاتی ہے :D





    افتخار اجمل بھوپال: عائشہ کو سالگرہ مبارک اور آپ کا نمودار ہونا مبارک ۔ يوں لگا کہ لاہور کی گرمی ميں بہار آ گئی
    کراچی ميں جو قتل و غارت ہوا اُس کے ذمہ دار اپنے آپ کو حق پرست کہتے ہيں ۔ اگر وہ حق پرست ہوتے تو اُنہيں يہ کہنے کی ضرورت نہ پڑتی  


    بہت بہت شکریہ انکل۔ :) آپ ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں :)
    یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو ہمیشہ حق پر سمجھتے ہیں اور کبھی بھی اپنے اعمال کا درست تجزیہ نہیں کرتے۔ ورنہ شاید بہت سے لوگ اپنے کارناموں پر اتراتے نہیں بلکہ پچھتاتے :-(




    عبداللہ: فصیح کو سالگرہ اور پھپھو کو ایک عدد بھتیجا مبارک ہو
    پاکستان میں بھی 12 مئی کے بعد بہت کچھ بدلا ہے بس یہ تبدیلی مسلسل اور متواتر بہتری کی طرف ہی چلتی رہے تب ہے   



    بہت بہت شکریہ عبداللہ۔ :) فصیح کی طرف سے بھی اور فصیح کی پھپھو کی طرف سے بھی!
    اللہ تعالیٰ پاکستان کو واقعی ایک مثبت تبدیلی کی طرف لے جائے ورنہ اب تو یہ عالم ہے کہ اچھے خاصے خوش امید لوگ بھی مایوسیوں کا شکار ہوتے جا رہے ہیں :-s

  • 17 May 2010 at 11:56
    فرحت کیانی :

    اسماء! فصیح تو پھپھو کا بھتیجا ہوا اور عائشہ پھپھو کی نئی کولیگ۔ یا دوسرے الفاظ میں پھپھو عائشہ کی نئی کولیگ :D

  • 17 May 2010 at 12:08
    فرحت کیانی :



    جاویداقبال: السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    زندگی کی گاڑی خوشی و غم سے سےچلتی ہےجہاں انسان کوبہت سی خوشیاں ملتی ہیں وہاں پرغموں کابھی اس کی زندگی میں عمل دخل ہوتاہے۔
    اللہ تعالی فصیح اورعائشہ کولمبی عمردے اوران کونیک و صالح بنائیں آمین ثم آمین ۔ اوران کوسالگرہ کی بہت بہت مبارک بادقبول ہواورآپ کوپھپھوبنناقبول ہو۔والسلام
    جاویداقبال  




    وعلیکم السلام جاوید بھائی!
    واقعی یہی زندگی کا فلسفہ ہے کہ خوشیاں اور غم ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔
    بہت شکریہ بھائی۔ :) اللہ تعالیٰ آپ کی دعائیں قبول فرمائے۔ ثمَ آمین




    عائشہ آفتاب: آپ سب کا شکریہ ۔ میں فرحت کی نیء دوست ھوں۔۔۔ میں ابھی اردو میں ٹائپ کرنا سیکھ رہی ہوں۔ اور فرحت میری استاد ہے۔  


    بہت شکریہ عائشہ۔ مجھے امید ہے اگر آپ نے محنت جاری رکھی تو مزید ایک انگریزی میڈیم، اردو بھی ٹائپ کرنا سیکھ لے گا۔ :D
    عائشہ میری کولیگ ہیں۔

  • 17 May 2010 at 12:29

    ميں صاحبِ بلاگ سے معذرت خواہ ہوں کہ يہاں کسی اور کو جواب دينا پڑ رہا ہے جس نے کسی اور جگہ کا تبصرہ يہاں کر ديا ہے

    عبداللہ صاحب
    يہ بات تو واضح ہے کہ جو آپ سے اختلاف کرے اُسے آپ جھوٹا کہتے ہيں اور يہ بھی واضح ہے کہ سارے واقعات صرف آپ کے ديکھے ہوئے ہيں وہ واقعات بھی جو آپ کی پيدائش کے پہلے کے ہيں جيسے امير محمد خان کالا باغ کا ۔ اگر آپ اپنی سوچ کی بجائے اپنی آنکھيں استعمال کرتے تو آپ ديکھتے کہ وہ واقعہ مجھے کسی نے بتايا تھا مگر آپ کی آنکھوں پر تعصب کی دبيز پٹی بندھی ہے اسلئے آپ کو اصل کی بجائے وہی کچھ نظر آتا ہے جو آپ سوچتے ہيں ۔ اللہ آپ کو سيدھی راہ دکھائے

  • 17 May 2010 at 12:52

    آپ کا بلاگ پہلی بار ملاحظہ کررہا ہوں
    بہت خوبصورت بلاگ ہونےکے علاوہ آپ نے تحریر بھی خوب لکھی ہے
    بارہ مئی کو بہت سے لوگ نہیں‌بھلا سکتے
    اس دن پر غنڈوں کا راج تھا اور میرے خیال میں آج بھی ہے
    یہ سفاک درندے پاکستان کے لیے طالبان سے زیادہ خطرناک ہیں
    کیونکہ انہوں نےبندوق تو اٹھائی ہوئی ہے لیکن آستین میں‌چھپارکھی ہے
    اللہ ہمارے پیارے وطن کو ان سے محفوظ رکھے آمین

  • 17 May 2010 at 22:52
    عبداللہ :

    خوب مجھے خوشی ہے کہ جناب سے میں جو توقع رکھتاہوں اس پر ہمیشہ پورا اترتے ہیں!
    جیسا کہ جناب فرماتے ہیں کہ یہ واقعہ مجھے کسی نے سنایا تھاتو ایک بات تو صاف ہوئی کہ جناب کی عادت ہے سنی سنائی کو بناء کسی تصدیق کے آگے پھیلاتے رہنے کی،اس لیئے آپکی کہانیاں قابل اعتبار نہیں ہیں، :dumb
    یوں بھی آپکا ایک مخصوص ایجینڈہ ہے جو ہر سمجھدار شخص کی سمجھ میں آچکا ہے!جو چندنا سمجھ ہیں امید ہے کہ جلد یا بدیر وہ بھی سمجھ جائیں گے :cool:
    باقی تاریخ کا علم آپکو کتنا ہے اس کااندازہ وقتا فوقتا ہوتا رہتا ہے جیسا کہ حال ہی میں عنیقہ کی پوسٹ پر جناب شاہ ولی اللہ اور مجد الف ثانی کو ایک بنا بیٹھے!!! :clap
    دوسروں کی ہدایت سے پہلے اپنا قبلہ درست کر لیجیئے وقت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا :cool:

  • 17 May 2010 at 22:55
    عبداللہ :

    شازل بھائی یہ سفاک غنڈے 62 سال سے پاکستان پر راج کررہے ہیں،اور اگر ایسے مہربانوں کا ساتھ انہیں میسر رہا تو ابھی اور پتہ نہیں کتنے سو سالوں تک خدانخواستہ راج کرتے رہیں گے! :123

  • 18 May 2010 at 15:31
  • 26 May 2010 at 12:47
    فرحت کیانی :

    بہت شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید شازل :)
    آپ نے درست کہا۔ ہمیں جتنا خطرہ اندرونی دشمنوں سے ہے اتنا بیرونی سے نہیں۔
    اللہ ہماری مشکلیں آسان فرمائے (آمین)

  • 26 May 2010 at 13:04
    فرحت کیانی :

    بہت شکریہ خرم :)
    میں نے میل بھی پڑھ لی ہے۔ ایک بار پھر بہت شکریہ :)

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔