Tuesday 29 December 2009

اُسے کہنا دسمبر جا رہا ہے!

5 comments

اُسے کہنا دسمبر جا رہا ہے


وہی لوگوں سے روٹی کا نوالہ
چھین لینے کی حریصانہ پراگندہ سیاست
سیاہ کاروں کے ہاتھوں میں چیختی، سسکتی ہماری ریاست
جہاں مائیں۔۔۔۔جگر گوشوں کو
اپنے خون میں ڈوبی ہوئی
لوری سناتی ہیں
جہاں پر خواب میں سہمے ہوئے بچوں کی آہیں ڈوب جاتی ہیں
یہ میرے سامنے سے کیسا موسم جا رہا ہے

اُسے کہنا دسمبر جا رہا ہے


وہی سہمے ہوئے وعدے
لہو میں تر دعائیں
لرزتی کانپتی روتی صدائیں
عبادت کرنے والوں کو بلاتی ہیں
بھلائی کی طرف آؤ
بھلائی کی طرف آؤ
مگر ایسا نہیں ہوتا
مگر ایسا نہیں ہوتا
خدا اور آدمی کے درمیان
ایک خوف کی دیوار چڑھتی اور بڑھتی جا رہی ہے
اسی جانب اندھیروں کا سمندر جا رہا ہے

اُسے کہنا دسمبر جا رہا ہے


میرا قومی خزانہ لوٹنے والوں کے پیچھے ہاتھ کس کا ہے
اور ایسے لالچی لوگوں کو حاصل ساتھ کس کا ہے
وطن والوں کی خواہش ہے
کہ یہ سب لوگ
رسنِ صبح تک پہنچیں
یا دارِ شام تک پہنچیں
یہ جس انجام کے قابل ہیں
اس انجام تک پہنچیں
کہ ذلت کی طرف ان کا مقدر جا رہا ہے

کلام: فاروق اقدس

5 comments:

  • 30 December 2009 at 11:07

    سب سے پہلے تو اتنے خوبصورت تھیم پر مبارکباد ، بڑی حسرت ہونے لگی ہے۔

    بہت عمدہ انتخاب ہے تمہارا ۔

  • 31 December 2009 at 23:08
    اسماء پيرس :

    آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

  • 1 January 2010 at 19:38

    نیا سال سب کو مبارک
    کاش پچھلے سال کی غلطیاں اب نہ دھرائی جائیں
    اللہ اس سال ہم سے راضی رہے
    ہمارے گناۃ کم اور نیک کرنے کے کی توفیق ذیادہ عطا فرمائے
    آمین
    http://tariqraheel.wordpress.pk/

  • 19 January 2010 at 18:04

    پچھلے سال میں جتنا کرب لوگوں کے چہرے پر دیکھا ہے ۔۔۔ ایسا تو پہلے کبھی بھی نہیں ہو ۔۔۔ پر اللہ بھی بڑا منصف ہے ۔۔۔ انشااللہ انصاف تو ہونا ہی ہے۔۔

  • 10 February 2010 at 13:08
    فرحت کیانی :



    محب علوی: سب سے پہلے تو اتنے خوبصورت تھیم پر مبارکباد ، بڑی حسرت ہونے لگی ہے۔بہت عمدہ انتخاب ہے تمہارا ۔  




    بہت شکریہ :) ۔ حسرت کیوں ہونے لگی ہے آپ تو خود تھیم ماسٹر ہیں :)



    اسماء پيرس: آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک  



    بہت شکریہ اسماء۔ میں بہت لیٹ ہو گئی جواباً مبارک دینے میں۔ سال کا آغاز ہی شدید مصروفیت سے ہوا ہے۔


    طارق راحیل: نیا سال سب کو مبارک
    کاش پچھلے سال کی غلطیاں اب نہ دھرائی جائیں
    اللہ اس سال ہم سے راضی رہے
    ہمارے گناۃ کم اور نیک کرنے کے کی توفیق ذیادہ عطا فرمائے
    آمین
    http://tariqraheel.wordpress.pk/  



    بہت شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید طارق راحیل۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام دعائیں قبول فرمائے۔ ثمَ آمین



    اسماء: پچھلے سال میں جتنا کرب لوگوں کے چہرے پر دیکھا ہے ۔۔۔ ایسا تو پہلے کبھی بھی نہیں ہو ۔۔۔ پر اللہ بھی بڑا منصف ہے ۔۔۔ انشااللہ انصاف تو ہونا ہی ہے۔۔  



    درست کہا اسماء۔ اللہ ظالم کی رسی دراز تو ضرور کرتا ہے لیکن انصاف بھی اسی طرح کرتا ہے۔ اللہ کرے یہ سال اداس چہروں پر کوئی تو مسکراہٹ کھلانے میں کامیاب ہو جائے۔ آمین

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔