Thursday 31 December 2009

میں سال کا آخری سورج ہوں!

9 comments
ایک اور سال بیت چلا۔ آخری دن وہی روایتی سوال خود سے اور دوسروں سے پوچھا جاتا ہے۔ یہ سال کیسا گزرا؟ کیا کھویا کیا پایا؟ جو کام کرنے کا ارادہ تھا مکمل ہوئے یا نہیں؟

2009ء میں بحثیتِ پاکستانی اتنا کچھ کھویا ہے کہ شمار کرنا مشکل ہے۔ وطن سے دُور رہ کر بھی سکون نہیں اور وطن میں رہ کر بھی ایک دھڑکا لگا رہتا ہے۔ کتنا عجیب لگتا ہے جب قدم قدم پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہتھیار بند افراد سے سامنا ہوتا ہے۔ جب ہر کوئی اپنے آس پاس موجود لوگوں کو مشتبہ نظروں سے دیکھتا ہے۔ جب اخبار اٹھاتے، خبریں سنتے ہوئے اور کسی کا فون آتے ہی بے اختیار منہ سے خدا خیر کرے نکلتا ہے۔ :-( پھر بھی زندگی رواں دواں ہے۔ اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چُھوٹا :smile ۔ مشکل حالات کے باوجود اپنا گھر اپنا ہی ہے۔ اپنا تو یہی یقین ہے کہ ؀ جو مزہ اپنے چوبارے ، نہ بلخ نہ بخارے۔ :) ۔ اللہ کرے آنے والا سال پاکستان اور ہم سب کے لئے امن و سلامتی کا پیامبر ثابت ہو۔ ثمَ آمین :pray

اس سال زندگی مصروف سے مصروف تر ہوتی گئی۔ سارا سال ہی جیسے سفر میں گزر گیا۔ بہت سے پرانے دوستوں سے رابطہ بحال ہوا جن میں سراسر قصور انہی لوگوں کا تھا کہ میں جہاں بھی ہوں وہ مجھے ڈھونڈ نکالتی ہیں۔ اسی طرح بہت سے اچھے لوگ شاید ناراض ہو گئے ہیں کہ ان سے رابطہ برقرار رکھنے میں سستی ہو گئی :confused ۔ اللہ کرے 2010ء میں یہ ناراض لوگ اپنی ناراضگی بھول جائیں۔ :cry:

اسی دعا کے ساتھ کہ سب کے ناراض دوست مان جائیں، نئی کامیابیاں نصیب ہوں اور دل سکون و اطمینان کی دولت سے مالا مال ہو جائیں۔ نئے سال کی آمد پر سب کے لئے نیک خواہشات کا تحفہ۔ :flwr
نئے سال کے لئے قرارداد بنانے کا کم از کم مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوتا کہ میں وہ سب کام کر لیتی ہوں جن کا نئے سال کے ایجنڈے سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا جبکہ قرارداد کا حشر ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ اقوامِ متحدہ میں کشمیر کے متعلق داخل کردہ یادداشتوں کا۔ :sadd:


خوش آمدید 2010ء اور الوداع 2009ء

RiverJhelum

میں سال کا آخری سورج ہوں
میں سب کے سامنے ڈوب چلا
کوئی کہتا ہے میں چل نہ سکا
کوئی کہتا ہے کیا خُوب چلا
میں سب کے سامنے ڈوب چلا
اس رخصتِ عالم میں مجھ کو
اک لمحہ رخصت مل نہ سکی
جس شب کو ڈھونڈنے نکلا تھا
اس شب کی چاہت مل نہ سکی
یہ سال کہاں، اک سال کا تھا
یہ سال تو اک جنجال کا تھا
یہ زیست جو اک اک پَل کی ہے
یہ اک اک پَل سے بنتی ہے
سب اک اک پَل میں جیتے ہیں
اور اک اک پَل میں مرتے ہیں
یہ پَل ہے میرے مرنے کا
میں سب کے سامنے ڈوب چلا

اے شام مجھے تُو رخصت کر
تُو اپنی حد میں رہ لیکن
دروازے تک تو چھوڑ مجھے
وہ صبح جو کل کو آئے گی
اک نئی حقیقت لائے گی
تُو اُس کے لئے، وہ تیرے لئے
اے شا،م! تُو اتنا جانتی ہے
اک صبحِ امید ، آثار میں ہے
اک در تیری دیوار میں ہے
اک صبحِ قیامت آنے تک

بس میرے لیے بس میرے لیے
یہ وقت ہی وقتِ قیامت ہے
اب آگے لمبی رخصت ہے
اے شام جو شمعیں جلاؤ تم
اک وعدہ کرو ان شمعوں سے
جو سورج کل کو آئے یہاں
وہ آپ نہ پَل پَل جیتا ہو
وہ آپ نہ پَل پَل مرتا ہو
وہ پُورے سال کا سورج ہو
اے شام مجھے تو رخصت کر!

کلام: لطیف ساحل

9 comments:

  • 31 December 2009 at 22:42
    امید :

    فرحت۔۔سب سے پہلے تو آپ اگر برا نہ مانیں تو میں جیلس ہوجاؤں تھوڑی دیر کے لئے آپ کے بلاگ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اتنا اچھ الگ رہ ہے کہ کچھ پڑھنے کی طرف دھیان نہیں جارہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نیاسال مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • 31 December 2009 at 22:46
    اسماء پيرس :

    آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

  • 1 January 2010 at 19:37

    اللہ کرے نیا سال اور آنے والے سال آپ کے لئے اور آپ کے خاندان کیلئے مبارک ہو

    اور یہ جو باتیں آپ نے لکھی ہیں نا ۔ یہ مجھ پر اثر نہیں کرتیں ۔ اب تو کوئی اچھی خبر لکھیں تو اثر کرے

  • 1 January 2010 at 19:38

    نیا سال سب کو مبارک
    کاش پچھلے سال کی غلطیاں اب نہ دھرائی جائیں
    اللہ اس سال ہم سے راضی رہے
    ہمارے گناۃ کم اور نیک کرنے کے کی توفیق ذیادہ عطا فرمائے
    آمین
    http://tariqraheel.wordpress.pk/

  • 2 January 2010 at 16:36

    فرحت صاحبہ،

    یہ سب باتیں واقعتآ تکلیف دہ ہیں لیکن کیا کیجے کہ مایوسی اب بھی کفر ہے۔

    بلاگ کی نئی تھیم بہت اچھی ہے، لیکن آپ کے بلاگ کی پچھلی تھیم تو مجھے حد سے زیادہ پسند تھی۔ بہت عمدہ اور بہت نفیس۔ یہ والی بھی کم نہیں لیکن اُس کی اپنی ہی بات تھی۔

    نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات بھی قبول کیجے۔

    خوش رہئے۔

  • 19 January 2010 at 18:03

    اللہ کرے کہ یہ نیا سال پاکستان کے لئے سلامتی لائے ۔۔ انشا اللہ

  • 10 February 2010 at 13:19
    فرحت کیانی :



    امید: فرحت۔۔سب سے پہلے تو آپ اگر برا نہ مانیں تو میں جیلس ہوجاؤں تھوڑی دیر کے لئے آپ کے بلاگ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتنا اچھ الگ رہ ہے کہ کچھ پڑھنے کی طرف دھیان نہیں جارہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیاسال مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  



    بہت شکریہ امید اور شرمندہ تو نہیں کریں۔ آپ سے ایک وعدہ بھی کر رکھا ہے۔ بس وقت کچھ مہلت نہیں دے رہا۔ :)




    اسماء پيرس: آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک  
    بہت شکریہ اسماء۔ امید ہے آپ کے نئے سال کی شروعات بہت اچھی ہوئی ہوں گی انشاءاللہ۔ :)





    افتخار اجمل بھوپال: اللہ کرے نیا سال اور آنے والے سال آپ کے لئے اور آپ کے خاندان کیلئے مبارک ہواور یہ جو باتیں آپ نے لکھی ہیں نا ۔ یہ مجھ پر اثر نہیں کرتیں ۔ اب تو کوئی اچھی خبر لکھیں تو اثر کرے  



    دعاؤں کے لئے بہت شکریہ انکل۔ :) میں بھی یہ باتیں سن کر اور کہہ کہہ کر بور ہو گئی ہوں۔ اسی لئے اب کچھ کہنے اور کچھ لکھنے کو جی نہیں چاہتا۔ :-(



    طارق راحیل: نیا سال سب کو مبارک
    کاش پچھلے سال کی غلطیاں اب نہ دھرائی جائیں
    اللہ اس سال ہم سے راضی رہے
    ہمارے گناۃ کم اور نیک کرنے کے کی توفیق ذیادہ عطا فرمائے
    آمین
    http://tariqraheel.wordpress.pk/  



    ثمَ آمین۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زبان مبارک کرے۔ :)




    محمد احمد: فرحت صاحبہ،
    یہ سب باتیں واقعتآ تکلیف دہ ہیں لیکن کیا کیجے کہ مایوسی اب بھی کفر ہے۔
    بلاگ کی نئی تھیم بہت اچھی ہے، لیکن آپ کے بلاگ کی پچھلی تھیم تو مجھے حد سے زیادہ پسند تھی۔ بہت عمدہ اور بہت نفیس۔ یہ والی بھی کم نہیں لیکن اُس کی اپنی ہی بات تھی۔
    نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات بھی قبول کیجے۔
    خوش رہئے۔  



    درست کہا احمد۔ زندگی اور امید لازم و ملزوم ہیں۔ مایوسی گناہ ہے۔
    پچھلا تھیم تو مجھے بھی بہت پسند ہے اور میں نے پھر وہی لگا لینا ہے۔ :)




    اسماء: اللہ کرے کہ یہ نیا سال پاکستان کے لئے سلامتی لائے ۔۔ انشا اللہ  



    بہت اچھی دعا کی ہے اسماء! :)
    آمین اور انشاءاللہ۔

  • 7 March 2010 at 21:07

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بلاگ کی تھیم بہت اچھی ہے۔اورتحریربھی خوب ہے۔ اللہ تعالی ہم پررحم کرےاورہم کونیک عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین


    والسلام
    جاویداقبال

  • 9 March 2010 at 10:40
    فرحت کیانی :

    وعلیکم السلام
    ثمَ آمین۔ اللہ تعالیٰ آپکی دعا قبول فرمائے۔
    بہت شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید جاوید بھائی! :)

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔