حساس ہونا بھی بڑی مشکل میں ڈال دیتا ہے۔اور اگر یہ حساسیت طبی حساسیت کے زمرے میں آتی ہو تو حال میرے جیسا ہوتا ہے۔ :quiet: ۔ مارچ اپریل میں یہ پولن الرجی کا باعث بنتی ہے۔ گرمیاں آتی ہیں تو دھوپ میں نکلتے ہی پھر یہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اور گرد تو سارا سال ہی میری چھینکوں کا وجہ ہوتی ہے۔ :sad: :sadd: بہرحال چھینکوں سے بھرپور ہفتہ گزار کر واپسی ہو ہی گئی :) ۔
ویسے یہ بھی اچھا ہے کہ کچھ الرجیز میں چھینکیں نہیں آتیں۔ ورنہ حکمرانوں اور سیاست دانوں کے کبھی نہ پورے ہونے والے بلند و بانگ دعوؤں سے الرجک ہماری پوری قوم دن رات باجماعت چھینک رہی ہوتی :ohh
محفوظات
معلومات
یہ بلاگ متلون مزاجی کا بہترین عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ بے ربط سوچوں اور باتوں کا شاہکار نمونہ ہے۔
تازہ تبصرے
حالیہ تحاریر
Translate
Ad Banner
دریچہ ہائے خیال
Way Out!
Wednesday 5 August 2009
ہفتۂ چھینک
فرحت کیانی
8/05/2009 05:28:00 am
10
comments
اس تحریر کو
خیال آرائیاں
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
10 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
سچ کہا آپ نے کچھ الرجیاں جسمانی کی بجائے روحانی ہوتی ہیں اور ان میں چھنکیںنہیںآتیں۔
اس حساسیت کا علاج میرے بلاگ پر موجود ہے ۔ فوری ڈھونڈنا میرے لئے مشکل ہے کہ جب سے لاہور آیا ہوں ابھی اپنے آپ کو ڈھونڈ رہا ہوں
:lashbtng
ہیلو فرحت / :hug
کیسی ہیں ؟ :flwr
@میرا پاکستان: بالکل۔ اگر چھینکیں آنے لگیں تو شاید ہی کہیں خاموشی ملے :) ۔
@افتخار اجمل بھوپال: آپ لاہور شفٹ ہو گئے ہیں انکل :) ۔ دعا ہے جلدی سیٹ ہو جائیں اور مجھے وہ علاج ڈھونڈ دیں :)
@بوچھی: :smile وہ آئیں گھر میں ہمارے :smile
میں اچھی ہوں شازیہ جی۔الحمد اللہ۔
آپ کیسی ہیں اور کہاں ہیں؟ :-(
اسلام آباد رات کی رانی :funny اور دن کا راجا :shy: ہے اور میں بچپن سے اسکا عاشق :luv ہوں مگر اس الرجی نے اسلام آباد کے ایک حسین موسم کا ایک خوبصورت حصہ خراب کردیا ہے :oho ۔اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا کرے ۔
بہت شکریہ :)
واقعی پولن الرجی نے اسلام آباد کا حسن گہنا دیا ہے :(
فرحت اگر آپ چاہیں تو کسی اچھے ہومیوپیتھ سے علاج کروا کر دیکھ لیں ان کے پاس الرجی کا کافی اور شافی علاج ہوتا ہے،اللہ آپکو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
شکریہ عبداللہ۔ ہومیو پیتھی کی تعریفیں تو سنی ہیں لیکن یہ علاج اکثر بہت طویل نہیں ہوتا ہے؟
ویسے میرا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ میں دوا کھانے کے معاملے میں بہت لاپرواہ ہوں۔
مجھے تو صرف جھوٹ سے الرجی ہے
پی ایس: رائیٹ بار میں جو سکرولنگ کمنٹس ہیں یہ کونسا پلگ ان ہے؟
یعنی سدا بہار الرجی جس کا علاج ہی نہیں :quiet:
یہ Vertical scroll recent comments پلگ ان ہے۔ ویسے اس پلگ ان کی ہوم ویب سائٹ کا تھیم آپ کے بلاگ تھیم والا ہے :)