Saturday 15 August 2009

14 اگست 2009۔ 63 واں یومِ آزادی پاکستان

8 comments
میری ذات کے آنگن میں جو سبز اُجالا ہے
اس چاند ستارے کے پرچم کا حوالہ ہے
میں اس کے حوالے سے ، خود کو پہچانی ہوں
میں پاکستانی ہوں :pak

ہم لوگ سارا سال پاکستان کی کمزوریوں پر مباحث میں اُلجھے رہتے ہیں جو خصوصاً اگست کے مہینے میں مزید دھواں دھار صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ لیکن اگر سال میں ایک دن یہ بھی سوچ لیا جائے کہ گزشتہ ایک سال میں ہم نے ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کیا کیا؟ ہمارا کون سا عمل صرف اور صرف پاکستان کے مفاد کے لئے تھا؟ تو شاید بہت سی بے مقصد باتوں پر بحث میں وقت ضائع نہ ہو۔ :)
گزشتہ برس شاید نیٹ پر ایک تحریک شروع کی گئی تھی ۔۔' مجھے اب بھی پاکستان سے محبت ہے' کے نام سے۔
مجھے لفظ 'اب' پر اعتراض ہے۔ محبت مشروط تو نہیں ہوتی۔ اگر پاکستان مسائل اور مشکلات میں گھرا ہوا ہے تو یہ بھی ہم پاکستانیوں کی اپنی کوتاہیاں ہیں۔ بجائے ان پر نظر ڈالنے کے وطن سے لگاؤ کو 'اب' اور 'تب' کے مابین تقسیم کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔ سو مجھے پاکستان سے محبت ہے۔ :pak


ہم سب کا ایک سہارا، یہ پاکستان ہمارا۔ فیض بلوچ



ہم سب کا ایک سہارا ، یہ پاکستان ہمارا
ہم سب کا ایک سہارا ، یہ پاکستان ہمارا

سو ہیرے ایک خزینہ سو جلوے اک آئینہ
سو عاشق اک دلجارا ، یہ پاکستان ہمارا

ہم تختہ گل یہ گلشن ، ہم تن ہیں یہ پیراہن
ہم دریا اور یہ کنارا ، یہ پاکستان ہمارا

اب فیض بلوچ سنائے جو سن لے خوش ہو جائے
یہ الفت کا سیپارہ ، یہ پاکستان ہمارا


ماضی میں کیسے اچھے ملی نغمے بنا کرتے تھے۔ جوش و جذبے سے بھرپور :pak

8 comments:

  • 15 August 2009 at 12:53

    بے مثال ہے سکون ملا سن کر اوریجنل آواز اور موسیقی شکریہ کیانی صاحبہ ۔

  • 15 August 2009 at 15:54

    جشن آزادی مبارک
    پاکستان زندہ باد

  • 15 August 2009 at 17:23

    "لیکن اگر سال میں ایک دن یہ بھی سوچ لیا جائے کہ گزشتہ ایک سال میں ہم نے ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کیا کیا؟ ہمارا کون سا عمل صرف اور صرف پاکستان کے مفاد کے لئے تھا؟"

    بالکل ٹھیک کہا ہے آپ نے کہ ہم میں سے اکثر لوگ یہی پوچھتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا۔ ہم پاکستان سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن:

    محبت شرطوں پر نہیں‌کی جاتی۔
    محبت کے لئے حالات کا آئیڈیل (مثالی) ہونا بھی ضروری نہیں۔
    پھر اگر اچھے حالات میں محبت کی جائے یا کچھ ملے تب ہی محبت کی جائے تو اس سوداگری کو محبت کا نام دینا کہاں کا انصاف ہے؟

  • 16 August 2009 at 01:55

    السلام علیکم

    :pak :pak

    آزادی کا احساس اور خوشی کی دلی مبارک باد فرحت ۔ بہت خوشی ملی اپنی ہمخیال سوچ پڑھ کر اور ملی نغمہ تو یہ میں بھی اپنے بلاگ پر لگاؤں گی مجھے بہت پسند ہے یہ اور ایک الن فقیر کا میں لگایا تھا بلاگ پر پہلے ، کتنے اچھے لوگ پاکستان کی محبت میں پورے ڈوبے ہوئے :flwr

  • 16 August 2009 at 16:26

    :pak جشن ِ آزادی مبارک!۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان پائندہ باد! :pak

  • 28 August 2009 at 05:54
    فرحت کیانی :

    @کنفیوز کامی: بہت شکریہ:) ۔ الفاظ، موسیقی، آواز و انداز سب میں ایک ہی جذبہ جھلکتا ہے۔ پاکستانیت :)
    @طارق راحیل: پاکستان زندہ باد! ۔ بلاگ ہر خوش آمدید :)
    @محمد احمد: بہت شکریہ احمد! آپ نے مجھ سمیت اکثر پاکستانیوں کے احساسات کو زیادہ بہتر الفاظ میں واضح کر دیا ہے :)
    @شگفتہ: :smile اسی لئے تو ہم لوگ اکثر خیالات ملنے کی بات کرتے ہیں ناں شگفتہ :) ۔ واقعی ایسے لوگوں کو دیکھ اور سُن کر دل خوش ہو جاتا ہے :)
    @شعیب سعید شوبی: بہت شکریہ شعیب۔ معذرت کافی دنوں بعد آنے کا موقع ملا اور بروقت آپ کو یومِ آزادی کی مبارکباد نہیں کہہ سکی۔ بہرحال  آزادی کی خوشی تو ہر لمحہ منائی جاتی ہے :) ۔ اللہ تعالیٰٰ پاکستان اور پاکستانیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

  • 12 September 2009 at 18:25

    کاش فیض محمد کی یہ بات سچ ہوجائے

    "یہ الفت کا سیپارہ ، یہ پاکستان ہمارا"

    ورنہ یہاں تو اس وقت تو
    اختلاف کا استعارہ یہ پاکستان ہمارا
    بنا ہوا ہے

  • 19 September 2009 at 00:25
    فرحت کیانی :

    متفق علیہ۔ اللہ تعالیٰ ہم پاکستانیوں کو حالات بہتر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔