Wednesday 4 February 2009

علم کے ہاتھ میں خالی ہے نیام!

3 comments
ماضی
تعلیمی ادارے: بے غرض اکتسابِ علم
استاد: فرض شناسی ، بے غرضی ، استغنا، قربانی ، نظم، کردار سازی
طلباء: احترام، شوق، لگن ، اخلاق


حال
تعلیمی ادارے: منعفت بخش کاروبار
استاد: مادیت پرستی ، نفع پسندی، فکرِ معاش ، فرائض سے روگردانی
طلباء: بغاوت، روایت شکنی، بے لحاظی ، بے ادبی، علم سے بیزاری

ادارے سرکاری ہوں یا پرائیویٹ ، معلمی پیشہ و کاروبار بن گئی ہے اور تعلیم محض کاغذی ڈگریوں میں اضافے کا ذریعہ۔

3 comments:

  • 4 February 2009 at 09:03

    میں زندگی میں صرف یہ دو کام کئے ہیں ۔
    بطور استاد: فرض شناسی ، بے غرضی ، استغنا، قربانی ، نظم، کردار سازی
    بطور طالب علم : احترام، شوق، لگن ، اخلاق

    میں پاس یا فیل ؟ اگر پاس تو کتنے نمبر ؟ :hehe:

    افتخار اجمل بھوپال, کی تازہ تحریر: مزید دبئی ۔ عمارات ۔ مرکز للتسویق اور مچھلی گھر

  • 4 February 2009 at 10:39

    حالیہ رجحانات کی بالکل صحیح تصویر کشی کی ہے آپ نے فرحت، افسوس کہ تعلیم جیسا مقدس پیشہ ایک منفعت بخش کاروبار بن چکا ہے جس میں سب جائز ہے، افسوس صد افسوس!

    محمد وارث, کی تازہ تحریر: ابھی تو میں جوان ہوں - حفیظ جالندھری

  • 5 February 2009 at 07:21
    فرحت کیانی :

    افتخار انکل: 200 فیصد پاس۔ :D بلکہ جس نے آپ کی طرح دونوں کردار بخوبی نبھائے وہ تو امتیازی نمبروں سے پاس ہوا ناں۔خوش نصیب ہیں وہ استاد جنہیں اچھے شاگرد ملے اور با مراد ہیں وہ شاگرد جنہیں پُرخلوص اساتذہ کی رہنمائی نصیب ہوئی :)
    عبدالقدوس: درست کہا۔ لیکن رشوت اور سفارش بھی تو ہمارا ہی دیا ہوا تحفہ ہیں :-(
    وارث: بالکل :-( تعلیم کاروبار بن جائے تو کردار سازی کا عمل صفر ہو جاتا ہے۔
    دوست: بجا کہا آپ نے :) ۔مادیت پرستی نے معاشرے کی اخلاقی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ مغرب کی اندھا دھند نقالی نجانے ہمیں کہاں لے جائے گی :hmm:
    ویسے مغرب کے باسیوں کے لئے کم از کم بنیادی تعلیم مہنگی ہر گز نہیں ہے۔ تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے اور شہری امیر ہے یا غریب۔ اس کا بچہ مالی کمزوری کی بنا پر تعلیم سے محروم نہیں کیا جاتا۔
    تدریس پیشہ ضرور ہے لیکن معاشرہ استاد کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھتا ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں اب اکثر درس و تدریس کو نسبتاً کم درجے کا پیشہ سمجھا جاتا ہے۔

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔