Sunday 26 August 2007

بلاگنگ اور جاگنگ

10 comments

نجانے کیوں بلاگنگ کا لفظ ذہن میں آتے ہی جاگنگ کا خیال کیوں آ جاتا ہے؟؟شاید ہم قافیہ ہونے کی وجہ سے۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان دونوں میں کچھ مماثلت ہے ضرور۔شاید دونوں ہی مستقل مزاجی اور باقاعدگی کے متقاضی ہیں۔ دونوں ہی کی عادت ہو جائے تو پھر، چھٹتی نہیں ہے ۔۔۔۔۔ والا حساب ہو جاتا ہے۔جاگنگ جسمانی ورزش ہے تو بلاگنگ ذہنی۔ مجھے تو بظاہر ایک ہی فرق نظر آتا ہے کہ جاگنگ میں پیروں کی شامت آتی ہے اور بلاگنگ میں ہاتھوں کی :)
مجھے ان دونوں میں سے کسی ایک کا بھی چنداں شوق نہیں ہے۔۔جاگنگ کی بجائےمیں سست رفتاری سے واک کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اور کچھ کہنے کی بجائے سننے کا شغل زیادہ پسند ہے لیکن پھر بھی کسی نہ کسی طور دنیائے بلاگنگ میں قدم رنجہ فرما دیا۔امید ہے کہ خود تو اچھا برا جیسا بھی لکھا لیکن اس نگری میں آنے سے اچھے لکھاریوں کے خیالات سے مستفید ہونے کا موقعہ ملتا رہے گا۔

10 comments:

  • 26 August 2007 at 20:05

    سلام
    سنتے سنتے کبھی کبھی کچھ کہنا بھی پڑتا ہے۔ گھٹن سے اظہار تک کے سفر پر مبارک۔

  • 28 August 2007 at 06:58

    ارے واہ! بلاگنگ کو جاگنگ سے منسلک کرکے اچھوتے اور دلچسپ خیال کا اظہار کیا ہے۔ بلاگنگ میں ہاتھ کا استعمال ہے اور جاگنگ میں پیروں کا۔۔۔۔ اگرچہ ان دونوں کے استعمال کا آپ کو شوق نہیں لیکن بہرحال! ہاتھ کا استعمال، کچھ آسان ہے بہ نسبت پیروں کے استعمال سے۔۔۔
    بلاگنگ کی دنیا میں آمد مبارک ہو۔ امید ہے کہ ہمیں اچھی اچھی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔

  • 28 August 2007 at 12:21
    Virtual Reality :

    وسلام بدتمیز۔۔
    بجا کہا۔۔واقعی بعض اوقات کچھ کہنے کو بھی جی چاہتا ہے۔۔
    بہت شکریہ۔۔ اس سفر کے لئے زادِراہ آپ لوگوں کی مدد سے ہی میسر ہوا ہے۔۔دعا کیجئے گا کہ سفر چل نکلا ہے تو جاری بھی رہے۔۔

  • 28 August 2007 at 12:26
    Virtual Reality :

    راہبر۔۔بہت شکریہ اتنے مزے کا تبصرہ کرنے کا۔۔ ویسے مجھے بلاگنگ اور جاگنگ کا شوق نہیں ہے۔۔ورنہ ہاتھوں پیروں کا استعمال تو کرنا پڑتا ہے نا۔۔اس دنیا میں رہتے ہوئے۔۔۔
    ویلکم کرنے کا بہت شکریہ ۔۔تحاریر تو ضرور پڑھنے کو ملیں گی لیکن "قابلِ پڑھ" ہونے کی گارنٹی دینا شاید مشکل ہو۔۔

  • 29 August 2007 at 03:17

    یہاں بات قارئین کی ہے اس لئے آپکو بلاگنگ پر توجہ دینی ہے۔ آپکی جاگنگ دیکھنے کوئی نہیں آئیگا۔ بلاگ کے آغاز پر مبارکباد۔۔۔۔اردو بلاگنگ میں‌آمد پر خوش آمید ۔۔۔پخیر راغلے

  • 29 August 2007 at 10:16
    Virtual Reality :

    خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ ساجد اقبال۔۔
    ٹھیک کہا آپ نے۔۔آپ کی رائے پر عمل کرنے کی کوشش کروں گی۔۔

  • 29 August 2007 at 15:25

    اچھا لکھا ہے فرحت۔ میرے تو ہاتھوں سے زیادہ دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔ (جن کے پاس دماغ نہ ہو۔ ان کو زیادہ کھپانا پڑتا ہے۔:P)

    بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھنے پر مبارک۔ امید ہے کہ آپ اسی طرح لکھتی رہیں گی۔

  • 6 September 2007 at 07:06

    جاگنگ نہ سہی بلاگنگ تو شروع ہو گئی ویسے عمدہ خیال ہے اور بلاگنگ کو جاگنگ سے جوڑ کر سوچ کا ایک نیا دریچہ وا کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ سست روی سے ہی سہی مگر یہ سفر جاری رہے گا اور اردو کی مجازی دنیا میں اور دریچے کھلتے رہیں گے۔

  • 6 September 2007 at 17:07
    بوچھی :

    سلام، فرھت
    وےلکم،

  • 10 September 2007 at 12:53
    Virtual Reality :

    ماوراء۔۔۔آپ نے تو میرا حال کہہ دیا۔۔یقین مانیں مجھے اس طرح کے تخلیقی کام کرتے ہوئے اپنے دماغ کی ہزاروں خوشامدیں کرنی پڑتی ہیں تب کہیں جا کر ایک دو جملے لکھے جاتے ہیں۔۔ ویسے آپ کے بارے میں میرا یقین ہے کہ کسرِنفسی سے کام لے رہی ہیں۔۔آپ کی تحریر کی تو میں باقاعدہ فین ہو گئی ہوں۔۔

    ًمحب علوی: یہ سفر بھی آپ ہی کی مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے ورنیہ مجھ سے ازلی سست کہاں اس طرف آتے ہیں۔۔ مجاز اور دریچہ کو اس طرح ملانے کے لئے بہت شکریہ :)

    بوچھی جی۔۔چشمِ ما روشن دلِ ماشاد۔۔
    بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر :)

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔