رولا: سر جی دھرنے کے انتظامات پر حکومت کے اخراجات کون پورے کرے گا؟
انکل سرگم: ظاہر ہے میں ، تم یعنی ہم عوام۔
رولا: وہ کیسے سر جی؟
انکل سرگم: وہ تمھیں تب پتہ چلے گا جب بجلی اور گیس کا بِل 'ایڈیشنل سرچارج' کے ساتھ ملے گا۔
رولا: لیکن سر جی ہمارا کیا قصور ہے؟ ہم تو نہ میزبان تھے اور نہ مہمان؟
انکل سرگم: ارے نادان۔ تمھارا قصور یہ ہے کہ تم عوام ہو۔ اور تمھارے لئے تمھارے لیڈر اور حکومت نے اتنی تکلیفیں سہیں۔
رولا: پر سر جی۔ تبدیلی بھی تو آنی تھی۔ وہ کہاں ہے؟
انکل سرگم: رہے ناں چھوٹے پانڈے ، کوارٹر پلیٹ۔۔ مہنگائی میں مزید اضافہ کیا تبدیلی نہیں ہے۔ تمھیں اس سے بڑی 'تبدیلی' کیا
!!چاہئے ؟ میرے بھولے رولے
فرحت، طویل عرصے بعد واپسی پر خوش آمدید
بہت شکریہ عمار. واقعی ایک طویل عرصہ بعد واپسی ہوئ ہے.