خبروں میں دیکھنا اور سُننا اصل صورتحال کا حصہ ہونے سے بہت مختلف ہے۔ پچھلے ایک ہفتے میں ایسی ہی کیفیت سے بارہا سامنا ہوا۔ سفر کا آغاز خدشوں اور خوف سے ہُوا لیکن اختتام دل میں امیدوں کے نئے چراغ جلا گیا۔ ہنگو ٹل روڈ پر ہونے والے دھماکے سے کچھ پہلے ہم لوگوں کا گزر بھی وہیں سے ہوا تھا۔ لیکن ابھی زندگی باقی تھی تو بخیریت واپسی ہو گئی۔ راولپنڈی سے ٹل، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ کے سفر کے دوران سب سے زیادہ سٹرنگز کے اس دل چُھو لینے والی ویڈیو نے بہت ساتھ دیا۔ امید تو ہے کہ میں بھی دیکھوں گی جب ایسا ہو گا پاکستان :pray انشاءاللہ
Just lovin' this video :clap
آڈیو:
میں تو دیکھوں گا
میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے
تم بھی دیکھو گے
میں تو دیکھو گے
تم بھی دیکھو گے
جب روٹی سستی ہو گی
اور مہنگی ہو گی جان
وہ دن بھی آئے گا
جب ایسا ہو گا پاکستان
میں تو دیکھوں گا
میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے
تم بھی دیکھو گے
جب رنگ برنگے جھنڈے
ایک پرچم میں گُھل جائیں گے
اور اِدھر اُدھر کو جاتے رستے
اک موڑ پہ مل جائیں گے
جب بچے ملک پہ راج کریں
اور سکول میں بیٹھے ہوں سیاستدان
وہ دن بھی آئے گا
جب ایسا ہو گا پاکستان
میں تو دیکھوں گا
میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے
تم بھی دیکھو گے
جب ملک کو بیچ کے کھانے والے
خود ہضم ہو جائیں گے
اور پشتوں سے جو گدی بیٹھے
سب بھیڑ میں مل جائیں گے
جو دُور گئے تھے بُھولے سے
لوٹیں گے پھر وطن کو ایک شام
وہ دن بھی آئے گا
جب ایسا ہو گا پاکستان
میں تو دیکھوں گا
میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے
تم بھی دیکھو گے
جب روٹی سستی ہو گی
اور مہنگی ہو گی جان
وہ دن بھی آئے گا
جب ایسا ہو گا پاکستان
میں تو دیکھوں گا
میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے
تم بھی دیکھو گے
کلام: بلال مقصود
آواز: فیصل کپاڈیہ
موسیقی: سٹرنگز
محفوظات
معلومات
یہ بلاگ متلون مزاجی کا بہترین عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ بے ربط سوچوں اور باتوں کا شاہکار نمونہ ہے۔
تازہ تبصرے
حالیہ تحاریر
Translate
Ad Banner
دریچہ ہائے خیال
Way Out!
Monday, 30 May 2011
میں بھی دیکھوں گی!
فرحت کیانی
5/30/2011 10:43:00 pm
10
comments
اس تحریر کو
ادھر ادھر سے,
بےربط سوچیں,
پاکستان,
خیال آرائیاں,
سرگم,
کبھی کبھی,
لفظ باتیں کریں
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
10 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اللہ وہ وقت جلد لائے
کافی رجائیت افزا کلام ہے۔
INSHAALLAH this time will come soon we just keep our selves united and stand against the brutality going on in our beloved country plxxxx wake up ...!!! ALL its the time to stand up ! m hope full :cn infact we all are hope full me b dekho ge INSHALLAH :pray
فرحت ، یہ دیکھیں یہاں ایک بلاگ ہے اور یہاں فرحت کیانی نے لکھنا ہوتا ہے :smile
اللہ کرے وہ وقت جلد آئے
اسوقت کے انتظار میں آنکھیں تھکنے لگی ہیں ۔۔۔۔
امید
اللہ ہمیں یہ وقت دکھائے
انشاءاللہ۔
بہت شکریہ اور بلاگ ہر خوش آمدید :)
آئے دن کے بم دھماکوں سے مجھے نہین لگتا دیکھنے کے لئے زندہ بھی رہوں گی
بموں سے بچ گئے تو لگتا ہے مہنگائی مار ڈالے گی
اگر بحیثیت قوم هم میں سے هر ایک اپنی خود کی اصلاح کرنے میں کامیاب هو جاۓ هماری انگلیاں دوسروں کی طرف اٹھنا رک جائیں ھم سندھی بلوچی پنجابی اور پٹھان سے هٹ کر صرف پاکستانی بن کے سوچیں' ھم شیعه سنی دیوبندی بریلوی احل حدیث اور سب فرقوں سے هٹ کر صرف مسلمان بن کر سوچیں تو یه دن هم ضرور دیکھیں گے