آج صبح پی ٹی وی پر تلاوت کلام پاک سننے کے لیے ٹیلی ویژن آن کیا تو پہلے سے جیو کہانی چینل چل رہا تھا. شاید رات کو کسی نے یہی چینل دیکھتے ہوئے ٹیلی ویژن بند کیا ہو گا.
خیر اس وقت وہاں اسلامی گفتگو پر مبنی کوئی پروگرام چل رہا تھا جس میں ایک خاتون درس دے رہی تھیں. جتنی دیر میں پی ٹی وی لگایا گیا. میرے 8 سالہ بھتیجے صاحب جو وہیں سکول کے لیے تیاری کر رہے تھے، نے ایک سوال پوچھا.
سوال یہ تھا کہ یہ جیو کہانی والے ایسا پروگرام کیوں لگاتے ہیں؟ یہ تو بھگوان والا چینل نہیں ہے؟
اس کی حیرت اس لیے بجا تھی کہ اس چینل کو جب بھی ٹیون کرو اس پر ہندی ڈرامے آ رہے ہوتے ہیں. اور بچے کے خیال میں یہ پاکستانی چینل نہیں تھا.
یہ سوال صرف بچے کے لیے نہیں ہے۔ یہ لمحہ فکریہ ہے ہمارے لیے بھی۔
زیادہ تر چینلز کا یہی حال ہے۔
خود پی ٹی وی پر بھی اب ڈراموں کی طرز بہت بدل گئی ہے۔
درست کہا۔ انڈین غیر قانونی چینلز کی بندش کے باوجود یہ نام نہاد پاکستانی چینلز۔۔ جن مین جیو کہانی، اے آر وائی زندگی اور اردو ون شامل ہین۔۔ مکمل اندین چینل ہی لگتے ہیں اپنی نشریات کی وجہ سے۔۔۔ باقی کا بھی یہی حال ہے مگر ان کی ویورشپ کم ہے