Tuesday 28 October 2008

ذرا پہچانئے!!

12 comments


Enlarged Image




کل مجھے ایک ای میل میں یہ تصویر ملی ہے۔۔ بھیجنے والی کے مطابق وہ اس میں پچاس سے زیادہ مشہور لوگوں کو پہچان چکی ہے۔ میں نے کوشش کی تو پتہ چلا کہ میں تقریباً 30 کے قریب لوگوں کو پہچانتی ہوں۔ کچھ کے چہرے کہیں دیکھے ہوئے لگتے ہیں لیکن ذہن میں نہیں آ رہا۔مجھے ان میں چارلی چپلین، آئن سٹائن، مہاتما گاندھی، صدام حسین، ملکہ الزبتھ دوئم، مارگریٹ تھیچر، ولادی میر لینن ، بروس لی ، افلاطون، سقراط، ارسطو، بل کلنٹن، ولیم شیکسپیئر، ابراہم لنکن، ایلوس پریسلے، مارلن منرو،سٹالن ، علامہ اقبال (مجھے لگا جیسے یہ اقبال ہی ہیں :blush: )، ماؤزے تنگ، ، انور سادات، ایڈولف ہٹلر، نپولین، چنگیز خان ،  مائیک ٹائی سن  ، پیلے (ساکر پلیئر) ، مدر ٹریسا، نیلسن منڈیلا، دانتے :-s ، ولادی میر پیوٹن، شہزادہ چارلس، بروس لی، یاسر عرفات، فیدل کاسترو، چی گویرا نظر آ رہے ہیں۔ایک چہرہ کم ال سنگ جیسا لگ رہا ہے۔ صدام حسین کے ساتھ والی شخصیت بھی کچھ دیکھی لگ رہی ہے۔ کوئی اور صورت واقف نظر آئی تو لسٹ اپڈیٹ ہوتی جائے گی۔دائیں طرف آخر میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوا بندہ اسامہ بن لادن جیسا دکھ رہا ہے اور اس سے آگے ٹیلی سکوپ اٹھائے جارج بش جیسا

میں تو بہت نالائق ہوں اس لحاظ سے :shy:

12 comments:

  • 28 October 2008 at 01:23

    یہ تصویر کافی عرصے تک میرے کمپیوٹر پر وال پیپر کے طور پر رہی ہے! اس میں قائداعظم بھی شامل ہیں!! اگر میں اس کا ذکر کرتا تو قائداعظم و اقبال کا نام آغاز میں لکھتا!

    شعیب صفدر's last blog post..نوبل انعام

  • 28 October 2008 at 01:35

    آپ نے چنگیز خان کو بھی دیکھا ہوا ہے؟ :haye:
    ذرا بڑی تصویر پوسٹتیں تو شاید جنکو دیکھا ہوا ہے انکو پہچان بھی لیتے :D

  • 28 October 2008 at 03:31
    Virtual Reality :

    @ شعیب صفدر: میں بھی پہلے لکھتی ) لیکن مجھے علامہ اقبال کا کنفرم نہیں ہو رہا تھا اور قائدِ اعظم کہاں ہیں؟ مجھے نظر نہیں آئے؟ میں پھر دیکھتی ہوں۔

    ڈفر: نہیں میں اتنی قدیم نہیں ہوں :D لیکن حلیہ تو سنا ہوا ہے ناں چنگیز خان کا اور موویز میں بھی ایسی ہی ٹوپی ہوتی ہے ) تو تکا لگا دیا۔ میں نے لنک دیا ہے تو ہے انلارجڈ تصویر کا۔ چھوٹی کر کے اس لئے لگانی پڑی کہ ساری پوسٹ گڑ بڑ ہو رہی تھی۔

  • 28 October 2008 at 04:42

    بڑی تصویر کا لنک۔
    http://ursispaltenstein.ch/blog/images/uploads_img/famous_people.jpg

    قائداعظم کہاں ہیں? کچھ عرصہ پہلے یہ تصویر دیکھی تھی، قائداعظم اس میں موجود تھے، لیکن اب مل ہی نہیں رہے۔ :-s
    اگر مجھے صحیح یاد ہے تو جو بالکونی سی بنی ہے، وہاں سب سے آگے قائداعظم کھڑے تھے۔ خیر۔۔

    ماوراء's last blog post..ٹیسٹ

  • 28 October 2008 at 05:05

    1. Allama Muhammad Iqbal (Poet, philosopher and politician
    2. Aristole (greek scholar and tutor of alexander)
    3. Bill Gates (Microsoft Founder)
    4. Pele (brazilian footballer)
    5. Charlie Chaplin (famous comedian)
    6. Vladimir Lenin (Head of soviet union and founder of leninism)
    7. Halko Khan (warrior of east)
    8. Adolf Hitler (German Dictator)
    9. Mike Tyson (youngest heavyweight champ)
    10. Bill Clinton (former US President)
    11. Pharoh (Egyption king. it cud be tutakhanum or Rameses II)
    12. Saddam Hussain (Late Iraqi President)
    13. King Edward (king of great britain )
    14. Vladimir Putin (Former President of Russia)
    15. Margret Thatcher (Former prime minister of UK)
    16. Sigmond Freud (great Psychologist)
    17. Bruce Lee (legendary Kung fu hero)
    18. Winston Churchill (Brit Prime minister in 40s)
    19. Queen Elizabeth (queen of Great britain)
    20. Temple (a girl character in a poem )
    21. Elvis Presley (father of Rock n’ roll)
    22. Willam Shakepere (British Poet)
    23. Joseph Stalin (Most powerful dictator in Soveit Union)
    24. Albert Einestine (Greatest Scientist)
    25. Socrates (Greek Scholar. a philoshper)
    26. Karl Marx (A revolutionist and founder of Marxism)
    27. Ghengis Khan (Mongolian Ruler. Invaded alot of east)
    28. Steven speilberg (Ace Hollywood Producer)
    29. Yakumo Maito (Japanese Merchant)
    30. Napolean Bona fide (Greatest French Ruler)
    31. Abraham Lincoln (America’s president and Founding father)
    32. Mao Zedong (China’s Communist Ruler)
    33. Ernesto Che Guevara (Argentinian Rebel. Executioner of Gorilla Warfare)
    34. Moses (Prophet of Jews)
    35. Fiedel Castro (Leader of Cuba)
    36. Marlon Brando (DOn Corleone)
    37. Yasir Arafat (Palestinian leader)
    38. Marilyn Monroe (actress of hollywood in 50s)
    39. Mahatma Gandhi (Founder of India)
    40. George W. Bush II
    41. Michael Jordan (Great NBA player)
    42. Micheal angelo (Italian Artist)
    43. Prince Charles ( Prince of UK)
    44. Alan Sharon (Prime minister of Israel)
    45. Dorian Gray (Famous Artist)
    46. Kofi Anan (Former Secretary General of U.N)
    47. Yao Ming?
    48. Osama Bin Laden (Most Wanted Person in the world)
    49. Shangrilla (China)
    50. Great Pyramids (Egypt)
    51. Hanging Garden (Babylon)
    52. Julius Ceaser or Alexander the Great…
    53. Kim Jong ll (North Korean Leader)
    54. Mother Threasa (A Social worker)
    55. Plato (Greek Scholar)
    56. Miyamoto Musahi (Famous Japanese Samurai Warrior)
    57. Kim il Sung (North Korean Leader)

    http://technodorm.com/2007/11/04/answers-on-the-famous-people-picture/

  • 28 October 2008 at 23:40
    Virtual Reality :

    بہت شکریہ ماوراء! آپ نے تو سارا مسئلہ ہی حل کر دیا۔ اب میں ایک ایک کر کر سب کو پہچاننے کی کوشش کرتی ہوں۔ بل گیٹس کا شک ہوا تھا مجھے پر کنفرم نہیں تھا۔ اسی طرح کارل مارکس اور ونسٹن چرچل کومیں لکھتے ہوئے بھول گئی۔ اور برطانیہ کے بادشاہوں کو پہچاننا بھی ایک مسئلہ ہی ہے۔ نام بھی ایک سے اور حلیہ بھی۔ مجھ سے نالائقوں کو کافی دیر لگتی ہے پہچاننے میں۔ ) ۔۔۔ اور قائدِ اعظم تو نہیں ہیں اس تصویر میں۔ مجھے اتنا افسوس ہو رہا تھا۔
    جس بلاگ کا لنک آپ نے دیا ہے ابھی تک تو وہاں بھی فائنل لسٹ اپڈیٹ نہیں ہوئی۔
    ویسے آپ نے کتنوں کو پہچان لیا تھا۔

  • 29 October 2008 at 18:40

    ماورا صاحبہ نے تو جستجو کا سلسلہ ہی روک دیا ۔ ویسے ماشا اللہ تیز نظر اور دماغ رکہتی ہیں

    افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..ثقافت اور کامیابی

  • 30 October 2008 at 02:45

    قائداعظم ہیں۔ میں نے تین چار ماہ پہلے تو ڈھونڈ دیئے تھے اب وہ بلاگ نہیں ملتا جہاں میں نے کمٹ کیا تھا۔ میرے خیال سے سعادت کا بلاگ تھا۔
    اب یہ بھی نہیں علم کہ جو تصویر ہے یہ اپڈیٹڈ ہے کہ نہیں۔ کسی لنک پر میں نے پڑھا تھا کہ وہ تصویر میں لوگ ایڈ کر رہا تھا۔

  • 30 October 2008 at 04:50

    فرحت، مجھے تو قائداعظم کو دیکھ کر ہی اتنی خوشی ہوئی تھی کہ باقیوں کو پہچاننے کی ہوش ہی نہیں رہی تھی۔اور اب علامہ اقبال کو دیکھ کر۔ :bgrin
    خیر مذاق ایک طرف۔۔ٹوٹل شاید 103 نام ہے۔ میں نے گنا تو نہیں تھا کہ کتنے نام مجھے معلوم ہیں، لیکن زیادہ بالکل بھی نہیں تھے۔ مختصر یہ کہ میں آپ سے بھی زیادہ نالائق ہوں۔ ;)

  • 30 October 2008 at 06:06
    Virtual Reality :

    اجمل انکل: میں بھی آپ سے متفق ہوں۔ ویسے ماوراء کسرِ نفسی سے بھی کام لیتی رہتی ہیں۔

    بدتمیز: اس والی تصویر میں تو نہیں ہیں قائدِ اعظم۔ آپ کو اگر کہیں سے اپڈیٹڈ تصویر مل گئی تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ مجھے یہ آئیڈیا مزے کا لگا ہے خصوصاً بچوں کی تاریخ سے دلچسپی بڑھانے کے لئے۔ )

    ماوراء! مجھے ایک طرح سے مایوسی ہوئی تھی کہ پاکستان کی کوئی شخصیت نہیں ہے لیکن پھر علامہ اقبال دکھائی دے گئے۔ ) لیکن اب یہ جان کر کہ قائدِاعظم پہلے اس میں تھے اب نہیں(اگر یہ اپڈیٹڈ ورژن ہے تو) بہت افسوس ہو رہا ہے۔
    آپ کہاں نالائق ہو ماوراء۔۔اجمل انکل کا کمپلیمنٹ ملا ہے آپکو )

  • 31 October 2008 at 17:01

    فرحت ، میں بھی دیکھی تھی یہ تصویر پہلے اس میں قائد اعظم کی تصویر شامل تھی بلکہ میرے پاس ہارڈ ڈسک میں تھی یہ تصویر۔ شاید مل جائے اگر ڈیٹا محفوظ رہا

    شگفتہ’s last blog post..آغازِ نو

  • 3 November 2008 at 01:33
    Virtual Reality :

    شگفتہ کیسے مزاج ہیں آپ کے کمپیوٹر کے اب؟
    آپ نے بھی قائدِ اعظم کو دیکھا تھا اس تصویر میں۔ ایک میں ہی بے خبر ہوں اس دنیا میں :blush:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔