Thursday 14 August 2008

آج تمھاری سالگرہ ہے!

5 comments

14 اگست میری زندگی میں دوہری حیثیت کا حامل ہے۔ پاکستان کا یومِ آزادی اور میری امی کا یومِ پیدائش ہونے کی وجہ سے۔ دونوں ہی میری ذات کے اہم ترین حصے ہیں۔ ماں اس دنیا میں میرے وجود کا باعث اور پاکستان اس وجود کی پہچان۔ ماں آخرت میں جنت کی ضمانت اور پاکستان دنیا میں میری جنت۔ ماں ان چند افراد میں شامل جن کا دامن میری تمام تر خامیوں, نالائقیوں اور کمزوریوں کے باوجود میرے لیے کشادہ رہتا ہے۔ پاکستان کا دامن بھی تو ایسے ہی تمام پاکستانیوں کے لیے قطع نظر ان کی اچھائی، برائی، کامیابی، ناکامی کے وا رہتا ہے۔

سالگرہ مبارک میری اچھی پیاری اماں!


اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ایسے ہی ہمارے سر پر قائم رکھے (آمین)

 


 


سالگرہ مبارک پیارے پاکستان



پاکستان اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان کی سنگینی اپنی جگہ لیکن میرے لیے پاکستان ہمیشہ امید اور خوشی کا نام رہا ہے۔ شاید میرا شمار خوش امید لوگوں میں ہوتا ہے جن کو یقین ہے کہ اگر ہم پاکستان بنا سکتے ہیں، اسے بگاڑ سکتے ہیں تو ہم اسے سنوار بھی سکتے ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ دوسروں کو نصیحت کرنے کی بجائے ہم میں سے ہر ایک اپنی ذات سے تبدیلی کا آغاز کرے۔ اگر میری گلی ٹوٹی پھوٹی ہے تو بجائے حکومت کو کوسنے کے میں خود اس کی مرمت کے لیے کچھ کروں تو آہستہ آہستہ کتنے ہی لوگ میرے ساتھ مل جائیں گے۔ اور یہ عمل ایک گلی سے نکل کر محلے ،شہر اور ملک تک پھیل سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے مستقل مزاجی اور مثبت سوچ شرط ہے۔

اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کی مشکلات دور فرمائے اور ان کی راہیں آسان فرمائے (آمین)


 


ایک بار پھر ہم سب کو یومِ آزادی بہت مبارک ہو۔


 


 


جُگ جُگ جیے میرا پیارا وطن!

5 comments:

  • 14 August 2008 at 22:28

    واؤ۔۔ دو دو خوشیاں۔
    آنٹی کو سالگرہ بہت مبارک۔
    اور پاکستان کی سالگرہ بھی مبارک۔
    دعاؤں پر آمین

  • 14 August 2008 at 23:26

    السلام علیکم فرحت

    سب سے پہلے تو آپ کو آنی کی سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔۔۔میری دلی دعا ہے کہ ان کا سایہ ہمیشہ آپ کے سر پر سلامت رہے اور آنی کی یہ زندگی میں یہ دن بار بار آئے آمین ثم آمین
    اور پاکستان کی سالگرہ بارے کیا کہوں۔۔۔۔شکر ہے اپنے بلاگ پر پوسٹ لکھنے سے پہلے میں نے آپ کی پوسٹ پڑھ لی۔۔۔۔بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔۔۔: )

  • 15 August 2008 at 07:16
    Virtual Reality :

    ثُمَ آمین۔۔۔۔ اور بہت بہت شکریہ ماوراء اور امن۔ :)
    امن پاکستان کے بارے میں اتنا کچھ کہنے کو دل چاہتا ہے لیکن میں کبھی بھی احساسات و خیالات کو الفاظ میں اچھے طریقے سے بیان نہیں کر پاتی :( اس لئے ارادے باندھتی ہوں، سوچتی ہوں، چھوڑ دیتی ہوں ، والا حساب ہے میرے ساتھ :)

  • 18 August 2008 at 12:37

    السلام علیکم

    کیا حال فرحت ، امی کی سالگرہ اور پاکستان کی سالگرہ کی دلی مبارک باد !

    یہ بتائیں کہ کیا کیا کچھ کیا ، امی کو سالگرہ کا تحفہ دیا یا خود امی سے تحفہ لیا :) :)

    اور پاکستان کے لیے کیا سوچا ؟

    فرحت ، امی کو میری طرف سے بھی ضرور مبارک باد کہنا ہے ۔

  • 23 August 2008 at 06:09
    Virtual Reality :

    وعلیکم السلام شگفتہ
    میں ٹھیک ٹھاک۔ الحمداللہ :)
    بہت شکریہ۔ اور آپ کی طرف سے مبارکباد پہنچ گئی۔ اماں کی طرف سے بہت ساری دعائیں لیجئے۔ :) آپ کو بھی پاکستان کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔
    کیا یہ کہ کیونکہ امی اور پاکستان دونوں سے فی الوقت دوری ہے تو بس دور بیٹھ کر دعائیں ہی کرتی رہی :) اماں سے فون پر بات ہوئی۔
    تحفہ دیا ناں ۔ بھائی کی جیب سے اماں کے لیے خوب شاپنگ کی جو کل بھائی لے گئے پاکستان۔ (اور اپنے لیے اس سے بھی ڈبل کی :D)
    پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے بھی اتنی ہی دعائیں کیں جتنی اماں کی زندگی اور صحت کے لیے کیں۔
    سوچا تو ہمیشہ سے یہی ہے کہ اپنے حصے کا دیا جلاتے جانا ہے چاہے اس کی روشنی اندھیرے کو ختم کرنے کے لیے کتنی ہی ناکافی کیوں نہ ہو :)

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔