اتنے بہت سے دنوں میں بہت سا لکھنا تھا لیکن فرصت نایاب ہوتی جا رہی ہے۔ پچھلے دن بہت مصروف گزرے۔ سیدہ شگفتہ سے ملاقات کے بعد مزید چند معروف شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ ان میں Islam: A Short History کی مصنفہ کیرن آرمسٹرانگ کے ساتھ ایک شام اور سینٹ جوزف کالج کراچی کی پرنسپل ڈاکٹر برنیڈٹ ڈین سے دس دن تک روزانہ ملاقات شامل رہی۔ اتنا کچھ نیا سیکھا اور اسے آگے پھیلانے کا ارادہ بھی ہے۔ حقیقی زندگی میں اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انٹرنیٹ کے لئے ابھی وقت نہیں مل رہا۔ بہرحال کوشش جاری ہے۔
فی الحال صبح ایک نہایت اہم میٹنگ کم امتحان ہے جس کے لئے دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔ یہی دعا کر رہی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ کی طرح عزت رکھ لے۔ آمین
اللہ ہمیشہ سے بہتر انداز میں آپ کو عزت بخشے۔ آمین۔
ReplyDeleteآمین۔ بہت شکریہ :)
ReplyDeleteدعائیں ہی دعائیں ہیں جی۔ بس اور سب کچھ چاہے تو چھوڑ دیجیے گا لیکن کیرن آرمسٹرانگ کے ساتھ گزاری گئی شام کا احوال ضرور بیان کیجیے گا۔
ReplyDeleteخدا کامیاب کرے۔ آمین
ReplyDeleteامید ہے اب تک امتحان میں سرخرو ہو چکی ہوں گی
ReplyDeleteاور ایک عدد پوسٹ سیکھنے سکھانے کے متعلق آ رہی ہوگی
ReplyDeleteابوشامل: دعائیں ہی دعائیں ہیں جی۔ بس اور سب کچھ چاہے تو چھوڑ دیجیے گا لیکن کیرن آرمسٹرانگ کے ساتھ گزاری گئی شام کا احوال ضرور بیان کیجیے گا۔
بہت شکریہ فہد :) ۔ کیرن آرمسٹرانگ کے بارے میں تو ضرور لکھنا ہے انشاءاللہ پہلی فرصت میں۔
جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین: خدا کامیاب کرے۔ آمین
بہت شکریہ :) ۔ ابھی نتیجہ نہیں ملا لیکن اپنی طرف سے سب کچھ اچھا ہو گیا الحمد اللہ۔
محب علوی: امید ہے اب تک امتحان میں سرخرو ہو چکی ہوں گیاور ایک عدد پوسٹ سیکھنے سکھانے کے متعلق آ رہی ہوگی
بہت شکریہ :) ۔ سرخروئی کا تو ابھی معلوم نہیں ہو سکا لیکن امتحان اچھا ہو گیا اللہ کے کرم سے۔
پوسٹ آ رہی ہے انشاءاللہ بس کچھ ہی دیر باقی ہے۔