بند ہوتی آنکھوں کے ساتھ محفل سے لاگ آؤٹ کرتے ہوئے میری نظر بدتمیز کی پوسٹ پر پڑی اور پٹ سے آنکھیں پوری کھل گئیں۔ خبر ہی اتنی خوشی کی ہے۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے گم شدہ بلاگز واپس آ گئے ہیں۔ :victry
میں نے جلدی سے منظر نامہ، شب اور صریرِ خامۂ وارث کھول کر دیکھے تو سب موجود ہیں۔ روشن روشن بلاگز :smile ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے چھٹیوں پر گئے ہمسائے واپس گھر آ گئے ہوں اور بند دروازے کھل گئے ہیں۔ باقی بلاگز صبح دیکھوں گی۔ جتنی خوشی کھوئے بلاگز کے مالکان کو ہو رہی ہو گی ، ہم بھی یقیناً اتنے ہی خوش ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو :flwr
کافی سارا ڈیٹا گم ہو گیا ہے لیکن پھر بھی پلیزلکھنا نہ چھوڑیں :-(
جی ہاں کل سے بد تمیز صاحب دھڑا دھڑ بیک اپ ری سٹور کر رہے ہیں شائد
ReplyDeleteپوسٹ پر پوسٹ آ رہی ہے، بڑی خوشی کی بات ہے کہ کافی سارے بلاگروں کی واپسی ہو جائے گی
اردو بلاگروں کی کمیونٹی پھر سے فعال ہو جائے گی
میری طرف سے سارے اردو بلاگروں کو واپسی مبارک :party
ڈفر’s last blog post..ہونقیاں
زبردست۔۔۔
ReplyDeleteچلو جی سب کو بہت مبارک ہو :clap
عبدالقدوس’s last blog post..اردو سمائل۔۔ اردو کارڈز کی منفرد سائٹ
لگتا تو یہی ہے فرحت کے اردو ٹیک بلاگز زندہ ہو گئے ہیں، ش :D
ReplyDeleteمحمد وارث’s last blog post..غزلِ داغ
چلیں جی مبارک ہو۔
ReplyDeleteیہ بہت بڑا سبق ہے کہ ہمیشہ بیک اپ بنا لینا چاہیے۔
ساجداقبال’s last blog post..Uxtheme patcher for Windows XP3
یہ خوشخبری یہاں سننے کو بھی ملی بہت خوشی ہوئی۔
ReplyDeleteدوسری بات یہ کہ یہ آپ کا بلاگ روز بروز نکھرتا جا رہا ہے، کس کی مہربانیاں ہیں ؟؟؟
ابوشامل’s last blog post..سٹی وارڈرن کاقیام ۔۔۔ریاست کے اندر ایک اور ریاست
مبارکباد جی۔
ReplyDeleteاللہ کرے اب یہ سلسلہ چلتا رہے بلکہ پھلتا رہے۔
دوست’s last blog post..اور اپگریڈ ہوگئی
واقعی یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔
ReplyDeleteسب کو بہت بہت مبارک ہو۔
زین زیڈ ایف’s last blog post..محافظ قاتل بن گئے …….
سب کو اردو ٹیک بلاگز کی واپسی مبارک ہو اور جلدی سے بیک اپ بنا لیں اور ہمیشہ بنا کر رکھیں۔
ReplyDeleteمحب علوی’s last blog post..بش پر جوتا حملہ
ڈفر: وہی تو۔ اگرچہ ابھی بھی تھوڑا مسئلہ باقی ہے شاید۔ لیکن وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ :)
ReplyDeleteعبدالقدوس: :) یہ بھی دعا کہ جلدی جلدی لکھنا شروع کریں۔
وارث: بلاگز کا زندگی کی طرف لوٹنا بہت مبارک ہو :) ۔ آپ لوگوں کی نئی پوسٹس بھی نظر آ رہی ہیں لیکن تبصرہ نہیں ہو پا رہا :-( ۔
ساجداقبال: میں تو ہر دوسرے دن بیک اپ لیکر اسے دیکھتی رہتی ہوں کہ سارے کا سارا موجود بھی ہے یا نہیں :D
ابو شامل: :D اردو ماسٹر، اردو ٹیکنالوجی اور جہانزیب کے بلاگز زندہ باد! :) ۔ 'ہر نئی ٹپ پر نظر' میرے بلاگ کا ماٹو بن گیا ہے چاہے وہ اس کے لئے ضروری ہو نا ہو :D
ReplyDeleteدوست: ثمَ آمین :)
زین: :)
محب علوی: بالکل۔ مجھ سے سبق لیں۔ بلاگ پر کام کی چیز نہ ہونے کے باوجود میں اکثر بیک اپ لیتی رہتی ہوں:daydream
میں پہلی بار کسی بھی بلاگ پر تبصرہ کر رہا ہوں، کیونکہ میں ابھی بلاگنگ کی دنیا میں بالکل نیا ہوں، میرا نام دانیال ابیر ہے ایک دوست نے اردو بلاگنگ کا بارے میں کچھ سمجھایا تو اس طرف چلا آیا، ماشا اللہ آپکی طرز فکر بہت اچھی ہے اور سوچ کا دائرہ کسی ایک سوچ میں قید بھی نہیں ہے
ReplyDeleteبہرحال میں نظمیں لکھتا رہا ہوں شاید سینکڑوں ہونگی اب دوست کے مشورے پر نیٹ پر لا رہا ہوں امید ہے کہ آپ جیسے صاحب ذوق لوگوں کی صحبت میں سیکھنے کا موقع ملے
دانیال ابیر حسن
دانیال ابیر’s last blog post..بے ثمر لمحہ
السلام علیکم دانیال!
ReplyDeleteبہت شکریہ اور اردو بلاگنگ میں خوش آمدید :)
اردو بلاگرز میں نیا اضافہ یقیناً خوش آئند ہے۔ اور یہ بھی بہت اچھی بات ہے کہ آپ اپنا کلام نیٹ پر لا رہے ہیں۔ :) ۔ امید ہے کہ آپ باقاعدگی سے لکھتے رہیں گے۔
بہت ہی خوشی کی خبر ہے۔ تمام اردو بلاگرز کو بہت بہت مبارک باد!
ReplyDeleteشعیب سعید شوبی’s last blog post..بچوں کے لئے دو مفید ویب سائٹس
ماوراء: بہت شکریہ ماوراء! :) استاد اچھے ہوں تو انسان کچھ نہ کچھ سیکھ ہی جاتا ہے :)
ReplyDeleteشعیب سعید شوبی: اب اللہ کرے جلدی سے رونق بحال ہو جائے اردو بلاگز کی :)