کہتے ہیں انسان کتنا ہی بڑا ہو جائے اس کے اندر ایک بچہ چھپا بیٹھا رہتا ہے۔ شاید اسی لیے مجھے بھی ابھی تک بچوں کی دنیا اپنی بڑوں والی دنیا سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔ بچوں کے کارٹونز، فلمیں، نظمیں اور کہانیاں میرے لئے بھی اتنی ہی کشش رکھتی ہیں جتنی میرے چھوٹو بھتیجے کے لئے :shy:
انٹرنیٹ کی دنیا میں ہمیں اردو ادب تو کافی مل جاتا ہے لیکن اس میں بچوں کا ادب آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اسی طرح اردو میں اینی میٹڈ کہانیاں اور نظمیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں :-(
البتہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال ’عذرا کی گڑیا‘ ہے۔ جو عمار اور شعیب سعید شوبی کی مشترکہ ابتدائی کاوش ہے۔ امید ہے کہ عمار اور شوبی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور جلد ہی ہمیں مزید اینی میٹڈ ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گی۔
شکریہ عمار اور شوبی۔ اور اس سلسلے کو روکنا نہیں پلیز :)
یہ آپ نے دوبارہ پوسٹ کردیا؟؟؟؟
ReplyDeleteویسے اس میں ایک غلطی ہے وہ یہ کہ نظم لڑکے کے لیے لکھی گئی ہے لیکن پس پردہ آواز لڑکی کی ہے :silly
عبدالقدوس’s last blog post..مٹی
بہت شکریہ فرحت، یہ کام پسند کرنے کا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلی نظم جلد از جلد پیش کی جائے۔۔۔ بس کچھ کام رہتا ہے جو مکمل ہونے میں تھوڑی دیر لگ رہی ہے۔ ویسے کیا آپ بھی اس سلسلے میں کوئی کام کرسکتی ہیں؟ :)
ReplyDeleteعبد القدوس! غلطی نوٹ کرلی گئی ہے بھائی۔۔۔ اس کی پہلے ہی نشاندہی ہوگئی تھی لیکن اس وقت کام کافی ہوچکا تھا اس لیے پہلے کام کو ایسے ہی چلنے دیا۔۔۔
عمار ابنِ ضیاء’s last blog post..بگاڑ
@عبدالقدوس:
ReplyDeleteپہلے میں نے تو پوسٹ نہیں کی تھی۔ عمار اور شوبی کے بلاگز پر دیکھا تو مجھے بھی خیال آ گیا :)
واقعی لڑکے کی آواز میں ہی ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا لیکن پہلی کوشش میں کچھ سقم تو رہ ہی جاتے ہیں۔ امید ہے اگلی بار ایسی چھوٹی لیکن اہم باتوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
@عمار :
ReplyDeleteتو پھر میرا انتظار ابھی سے شروع آپ کی اگلی پروڈکشن کے لئے :)
کیوں نہیں۔ مجھے دلی خوشی ہو گی مگر شاید میرے پاس ایسی کوئی مہارت نہیں ہے جو اس سلسلے میں مدد کر سکے :blush:
پھر بھی اگر کسی طرح بھی میں کچھ کر سکوں تو ضرور بتائیں :smile
اور بچے کے اندر بھی کیا بچہ چھپا رہتا ہے :what
ReplyDeleteویسے عمار اور شوبی بھائی نے واقعی بہت اچھا کام کیا ہے ۔۔
زین زیڈایف’s last blog post..میرا شہر
فرحت آپ کا بے حد شکریہ کہ اس کاوش کو آپ نے پسند بھی کیا اور اسے اپنے بلاگ پر پوسٹ کر کے حوصلہ افزائی فرمائی۔ ہمارا بالکل ارادہ ایسی مزید اینی میشنز تیار کرنے کا ہے۔انشا ٔاللہ یہ سلسلہ ضرور جاری رہے گا!
ReplyDeleteعمار نے ٹھیک کہا کہ اگلی اینی میشن میں کچھ زیادہ ہی دیر ہوگئی ہے۔ میں چند بکھیڑوں میں اُلجھا ہوا تھا عمار!----- مگر اب مزید دیر نہیں کروں گا۔ بس اینی میشن مکمل کرتا ہوں پھر اردو محفل پر آگاہ کروں گا۔ سب اردو بلاگرز سے گزارش ہے کہ ہمارا ساتھ دیں۔ تعریف کے ساتھ تعمیری تنقید کا سلسلہ جاری رکھیے!۔۔۔
بڑی نوازس
شعیب سعید شوبی’s last blog post..بش کو جوتے لگائیں!
بہت اچھی کاوش ہے یہ، اردو کے لیے آپکا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا شوبی بھائی کہ آپ نے کتنی محنت سے لڑکی کی آواز میں ڈبنگ کروائی! ہاہاہا :P
ReplyDeleteآن لائن اخباری رپوٹر’s last blog post..Music can lower cholesterol in blood
@زین :
ReplyDeleteبچوں کی باتیں سن کر تو یہی لگتا ہے کہ ان کے اندر کوئی فلسفی چھپا بیٹھا ہے :)
@شعیب سعید شوبی:
شکریہ شوبی! :) آپ لوگ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں تو تعریف تو کرنی پڑے گی۔ سست روی کی فکر نہ کریں۔ چاہے زیادہ وقت لگ جائے لیکن کام ہوتا رہے :)
@آن لائن اخباری رپوٹر:
لڑکی کی آواز ڈب کرنے میں بہرحال محنت تو ہوئی ہے :)
آخر کار نئی اینی میشن ’’چوہے کا بچہ‘‘ تیار ہو گئی ہے۔ اسے میرے بلاگ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ :star
ReplyDeleteفرحت آپ سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی اس اینی میشن کو بھی دریچہ میں پوسٹ کیجئے۔ ماشا اللہ آپ کا بلاگ زیادہ پڑھا جاتا ہے۔شکریہ!: :
شعیب سعید شوبی’s last blog post..چوہے کا بچہ (متحرک نظم)