مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے بلاگ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پردہ کرنا شروع کر دیا ہے شاید۔۔ کیونکہ مجھے مین پیچ پر ڈیڑھ پوسٹ کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔ جبکہ فائر فاکس میں سب کچھ اپنی جگہ پر ملتا ہے۔
بھولے بھٹکے وزیٹرز سے درخواست ہے کہ اگر ان کو بھی صرف ایک آدھ پوسٹ ہی نظر آئے تو براؤزر تبدیل کر لیں یا اسی پوسٹ کو تفصیلا دیکھنے کے لیے کلک کریں۔ اگلا صفحہ درست حالت میں ملے گا۔ پہلا صفحہ بہرحال نامکمل ہی دکھے گا۔
بلاگ گروز، آپ کی مدد کی ضرورت ہے، پلیز۔ اگر اس مسئلے کی وجہ اور حل بتا سکیں تو۔ بدلے میں آپ کے بلاگ کی ٹریفک میں ریکارڈ اضافے کی دعا کروں گی۔ :pray
ہاں واقعی ۔۔ آئی ای پر مین پیج صحیح نظر نہیں آ رہا۔ تھیم میں ہی مسئلہ ہو گا ۔ آئی ای سے مطابقت نہیں رکھتا ہو گا۔
ReplyDeleteماوراء’s last blog post..پاکستانی اخبار
ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے تھیم
ReplyDeleteڈفر’s last blog post..جلدی جلدی
نہیں، تھیم کا مسئلہ نہیں لگتا۔ ایکسپلورر میں ٹھیک ٹھاک دکھائی دے رہا تھا اتے دنوں سے۔ اور میں نے دوسرے تھیمز بھی اپلائی کر کے دیکھے ہیں۔ مگر یہی مسئلہ ہے :-(
ReplyDeleteدوسرا تھیم لگا کر دیکھ لیتی ہوں پھر :quiet:
اللہ آپ کی مشکل آسان کرے، میں نے ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں میں چیک کیا ہے، مسئلہ تو یقیناً ہے اور ابھی ہی شاید ہوا ہے کیونکہ میں عام طور پر ایکسپلورر استعمال کرتا ہوں اور پہلے یہ مسئلہ نہیں تھا!
ReplyDeleteانٹرنیٹ ایکسپلورر 7
ReplyDeleteعبدالقدوس’s last blog post..ابنٹو پر Phonetic Urdu کیبورڈ کیسے انسٹال کریں
یہی مسئلہ کسی زمانے میں میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔
ReplyDeleteمیرے اندازے سے تو یہ کسی خاص پوسٹ کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ آپ ایسا کریں مزید ایک تحریر لکھیں تو آپ کی نظر آنے والی تحاریر دو سے تین ہو جائیں گی اور ایک مخصوص پوسٹ ہی کٹ رہی ہوگی۔
ابوشامل’s last blog post..آہ مشرقی پاکستان
یہ تھیم فائر فاکس پر تو زبردست لگ رہی ہے۔ لیکن آئی ای پر مین پیج پر سائیڈ بار دکھائی نہیں دے رہی۔ لیکن یہ تھیم زبردست ہے۔ اسے ہی رہنے دیں۔ لوگ فائر فاکس استعمال کر لیں گے۔
ReplyDeleteفرحت، کیا خود اس تھیم کو اردوایا ہے؟
ماوراء’s last blog post..پاکستانی اخبار
@ وارث: مسئلہ کی وجہ انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی ہے۔ مجھے کچھ کچھ سمجھ آ ئی ہے لیکن اس کا حل ابھی ڈھونڈ رہی ہوں۔
ReplyDeleteاللہ کرے آپ کے بلاگ کا مسئلہ بھی جلد ہی حل ہو جائے۔ سب بہت مس کر رہے ہیں ڈاٹ نیٹ بلاگز کو :-(
@عبدالقدوس: آئی ای 7 میں کچھ دن پہلے تو سب ٹھیک تھا۔
@ ابو شامل: مجھے لگا کہ ایسی انہونیاں صرف میرے ساتھ ہی ہوتی ہیں :quiet: میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہ کسی خاص پوسٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ۔ کیونکہ اگر میں عید نامہ والی پوسٹ کو 'ان پبلشڈ' کر دوں تو مسئلہ حل ہوتا نظر آتا ہے۔
ٹپ پر عمل کرتی ہوں۔ بہت شکریہ :)
@ ماوراء: جی میں نے خود اردوایا ہے :shy: تفصیلی نظر ڈال کر بتائیں کہ کہاں کہاں گڑ بڑ کی ہے :-s
میں کافی دن بعد آپکے بلاگ پر آیا اور یہ دیکھ کر دل خوش ہوا کہ اتنی اچھی تھیم اور ساتھ میں خوبصورت علوی نستعلیق فونٹ لیکن آئی ای کے مسئلے کو چھیڑکر آپ نے مزہ کرکرا کر دیا۔
ReplyDeleteمیںتو اسوقت لینکس پر ہوں اور یہاں کے فائرفاکس پر یہ حد سے بڑھ کر خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔ کل آکر آئی ای نحوست پر چیک کرتا ہوں۔
فرحت، زبردست۔
ReplyDeleteفائر فاکس پر بالکل ٹھیک لگ رہا ہے۔ کمنٹس کی فائل میں کچھ گڑ بڑ ہے، اس کو دیکھیں۔
اب تو تھیم بہترین ہوگئی ہے۔ فائر فوکس پر بھی اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر بھی۔ کمال کا کام کیا ہے آپ نے۔۔۔ مبارک ہو۔
ReplyDelete@ساجداقبال:
ReplyDeleteبہت بہت شکریہ ساجد! :smile آپ کے اردو ٹیکنالوجی بلاگ نے ٹھیک ٹھاک رہنمائی کی ہے اس تھیم کو قابلِ استعمال بنانے میں۔ :)
انٹرنیٹ ایکسپلورر کی وجہ سے میرا موڈ بھی اتنا آف رہا :(
@ماوراء:
شکریہ ماوراء۔ اب مجھے تسلی ہو گئی۔ اگلی فرصت میں ایک اور تھیم اردوانا ہے اب :)۔ کمنٹس اور فٹر کا مسئلہ اس لئے ہو رہا تھا کہ میں آن لائن ہی کچھ تخریب کاری کر رہی تھی تھیم کے ساتھ کہ کمپیوٹر بند ہو گیا۔ :blush:
@شگفتہ:
وعلیکم السلام شگفتہ! بہت شکریہ :) میں اب ٹھیک ہوں۔ الحمداللہ ۔ آپ کی مصروفیت کب ختم ہو گی ؟
@عمار ابنِ ضیاء:
بہت شکریہ عمار! اب تو میرا مورال کافی بلند ہو گیا ہے کہ میں بھی کچھ سیکھ سکتی ہوں :shy: