Saturday 10 July 2010

پرچہ مطالعہ پاکستان 2010

5 comments
ایک ٹیکسٹ میسج ملا۔ پڑھ کر فیصلہ نہیں کر پائی کہ ہنسنا چاہئیے یا رونا :humm



پرچہ مطالعہ پاکستان 2010


1۔ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور blood-shedding کا میکانیہ(نظام) بیان کریں۔
2۔ چینی کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ مفصل نوٹ لکھیں۔
3۔ روٹی سے کیا مراد ہے نیز روٹی اور شہباز شریف کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
4۔ خود کش جیکٹ کی ساخت شکل بنا کر واضح کریں۔ خود کش جیکٹ کا استعمال تفصیل سے لکھیں۔
5۔ پٹرول کیا ہوتا ہے اور کس مقصد کے لئے استعمال ہوتا ہے؟
6۔ پاکستان کا کون سا حصہ ابھی تک امریکہ کے نام نہیں کیا گیا؟
7۔ آٹا اور فاٹا کے مابین فرق بیان کریں۔


:sadd:

Thursday 1 July 2010

کتابیں اور ہم!

19 comments
آج ایک دلچسپ سروے فارم پُر کیا۔ سوچا بلاگرز ساتھیوں سے بھی پوچھا جائے۔

1۔ کبھی کورس کی کتاب کے علاوہ کتابیں پڑھی بھی ہیں یا نہیں؟
2۔ آپ کی تین پسندیدہ کتابیں کون سی ہیں اور کیوں؟
3۔ پہلی دفعہ یہ کتابیں کب پڑھی تھیں؟
4۔ تین پسندیدہ لکھاری اور پسندیدگی کی وجہ؟
5۔ تین نا پسندیدہ تحریریں؟ وجہ؟
6۔ تین ناپسندیدہ لکھاری ( یا شاعر)۔ وجہ؟
7۔ تین پسندیدہ سیاسی لکھاری۔ وجہ؟
8۔ تین ناپسندیدہ سیاسی لکھاری۔ وجہ؟