وزیرِ اعظم نے
پی ٹی وی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد مسعود کا استعفیٰ منظور کر لیا (آج ٹی وی)۔
یعنی بالآخر جیت شیری رحمان کی ہوئی۔
تین نومبر کا دن میرے لئے خوشیاں لے کر آیا ہے۔ ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں۔ شاہد مسعود (ظاہر ہے یہ تو کہنا ہی ہے آخر کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی جو مقرر ہو گئے ہیں۔ جب وزیرِ مملکت کے برابر عہدہ مل جائے تو پی ٹی وی کے ایم ڈی کا عہدہ کس کو بھائے گا :daydream
یااللہ! پاکستان پر اپنا رحم فرما۔ آمین
:-s

اندھا بانٹے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنوں کو والا حساب ہے۔ منہ پھٹ آدمی کو حکومت کبھی آزاد نہیںچھوڑتی۔ جس طرح شیر افگن اور شیخ رشید اپنی زبان کا کمایا کھاتے رہے اسی طرحاب شاہد مسعود کھایا کریںگے۔
ReplyDeleteمیرا پاکستان’s last blog post..یوم سیاہ یا دورسیاہ
ماشاءاللہ۔۔ ترقی پہ ترقی۔۔۔ :smile
ReplyDeleteایک ہم ہیں۔۔ وہیں کے وہیں۔ :blush:
ہم میں اخیر کی کس کو فکر ہوتی ہے؟
ReplyDeleteڈاکٹر شاہد مسعود کی بہت اٹھان تھی، لیکن آخر کار وہ بھی سیاست کے "گند" میں مل ہی گئے۔
ReplyDeleteپہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھی
محمد وارث’s last blog post..احمد راہی کی ایک پنجابی نظم
کچھ لوگوں کے لیے یہ نوازشات اچنبھے کا سبب ہیں لیکن مجھے مشرف دور ہی میں یہ پتا چل گیا تھا کہ شاہد مسعود پی پی کا بندہ ہے اور ظاہر ہے جیالا ہے تو جیالوں کی طرح نوازا جائے گا ہی۔
ReplyDelete@میرا پاکستان: دل کھول کر ریوڑیاں بانٹی جا رہی ہیں اور وہ بھی کچھ مخصوص اپنوں میں ہی۔
ReplyDeleteمعلوم نہیں کیوں لیکن مجھے ڈاکٹر شاہد مسعود کبھی بھی اتنے gutsy نہیں لگے جتنا لوگ ان کو سمجھتے ہیں۔
@ ماوراء: چلنے والے نکل گئے ہیں :)
@ ڈفر: ہم لوگوں کو اخیر کی فکر ہوتی ہے ناں۔ حکومت کے اخیر کی کہ وہ وقت آنے سے پہلے پہلے جو کچھ سمیٹا جا سکتا ہے سمیٹ لیں۔
@ وارث: اے آر وائی سے جیو ، جیو سے پی ٹی وی اور وہاں سے مشاورت کا عہدہ حاصل کر لینا شاندار اٹھان کی ہی نشانی ہے :) ۔ ویسے اکثر لوگ تو ان کو صحافی مانتے ہی نہیں ہیں۔
@ عمار: نوازشات تو اچنبھے کا باعث ہیں ہی اس سے زیادہ یہ حیرت ہوتی ہے کہ کس ڈھٹائی سے اقربا پروری سے کام لیا جا رہا ہے ڈنکے کی چوٹ پر :)
ارے واہ بلیک میلرز ہی کامیاب ہوتے ہیں یہاںتو :wha :wha
ReplyDeleteعبدالقدوس’s last blog post..باراک حسین اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب
عبدالقدوس: خوش آمدید :)
ReplyDeleteہمارے یہاں بلیک میلرز ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ بلکہ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ 'کامیاب' لوگ بلیک میلرز بھی ہوتے ہیں۔