Pages - Menu

Friday, 7 March 2008

سونے پر سہاگہ۔۔۔۔

مبارک ہو 'مشرف' اور 'برنی' صاحبان کو۔۔۔ ان کی 'حب الوطنی' ، 'انسانی ہمدردی' اور 'فہم و فراست' پر 'مہرِ تصدیق' ثبت ہو چکی ہے۔ 'کشمیر سنگھ' کے تازہ بیان کے بعد۔۔کہ 'ہاں میں پاکستان میں جاسوس تھا اور میں نے اپنا فرض ادا کیا ہے'۔۔۔۔ 'ہپ ہپ ہُرے' پاکستانی میڈیا خصوصاً 'جیو' کے لئے جن کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ 'کشمیر سنگھ' کے محلے کے ماشکی سے بھی ٹیلیفونک انٹرویو کر کے 'اُن' کے بارے میں اس کے خیالات پاکستانی قوم کو سناتے۔۔۔ اور اگر مل جاتی 'کشمیر سنگھ' کی پسند کی شادی کی ویڈیو۔۔تو وہ بھی چلا دی جاتی۔۔
وہ کیا کہتے ہیں پنجابی میں۔۔۔ 'اشکے بھئی اشکے'
'ُپاکستان زندہ باد'

2 comments:

  1. جناب اصل مقصد برنی صاحب کا بین الاقوامی پروجیکشن تھی جو مل گئی بس کافی ہے!!

    ReplyDelete
  2. Virtual Reality7 March 2008 at 13:49

    جی 'شہرت ' کی خواہش انسان سے کیا کیا کروا سکتی ہے۔۔کبھی اس بارے میں سنتے تھے اب دیکھ بھی لیا۔

    ReplyDelete